إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا
Indeed We have inaugurated for you a clear victory,
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 48:1
[Pooya/Ali Commentary 48:1] In the sixth year of Hijra, the Holy Prophet had a dream that with his followers he made circuits round the Ka-bah, and performed all the ceremonies of hajj. Six years had passed since the Holy Prophet had left Makka. Islam had grown during these six years. The pagans had tried to attack the Holy Prophet at various times, but had been defeated. The Holy Prophet desired to perform the umrah in the month of Dhiqada, unarmed, but accompanied with his followers. A large following joined him, to the number of fifteen hundred. Early in the month, the Holy Prophet led his followers to Dhul Hulayfa on the road to Makka. They carried no arms but sheathed sword of a traveller. When they drew near to Makka, they were warned that Quraysh had gathered their allies against them, and that their cavalry under Khalid bin Walid was on the road before them, and with him was Ikrima bin Abu Jahl. As the Holy Prophet did not come to fight, he turned towards the right. At Hudaybiya his camel, Qaswa, stopped and knelt down. The Holy Prophet took it as a divine command and encamped there. There was no water there as the wells were choked up with sand. The Holy Prophet planted an arrow in one of the wells and the water immediately surfaced. The Quraysh sent three emissaries, one after the other, to enquire about his intentions. Urwa, a chief from Taif, said to the Holy Prophet that the Makkans were desperate and that they had resolved to die rather than allow him to enter. He also emphatically told him that as soon as the Makkans would fall upon his followers, they would run and desert him. At this Abu Bakr protested and resented the remark. The emissaries expressed their conviction in the sincerity of the Holy Prophet's intentions but the heathens did not listen to them. Kharrash bin Ummayya and Uthman were sent to the Quraysh but they could not convince them. They only agreed to allow Uthman, if he wished, to perform the rites of umrah. In view of a possible confrontation, the Holy Prophet summoned all those with him and standing under a tree, took oath from each, of resolute adherence to him, never to flee from the battle field and to fight to the end. Refer to the verse 18 of this surah. This pledge is called "The pledge under the tree". Mindful of the rout at the day of Khandaq at the hands of Ali the Makkans sent Suhayl bin Amr with some other representatives to conclude a treaty of peace with the Holy Prophet as soon as they heard of the pledge under the tree. When the terms of the treaty were settled the Holy Prophet asked Ali, his vicegerent, to write down the terms of the treaty. Ali began with "bismillahir rahmanir rahim" but Suhayl said that it should begin as the Makkans used to do: Bismika Allahumma. The Holy Prophet agreed. Again when Ali wrote that "This is the treaty made between Muhammad Rasullullah (the messenger of Allah) and Suhayl bin Amr", Suhayl said that had they accepted Muhammad as the messenger of Allah they would not have taken arms against him, therefore "Muhammad bin Abdullah" should be written. Ali hesitated, then the Holy Prophet himself erased the word rasulullah and wrote bin Abdullah after his name, and told Ali that he would likewise face a similar situation in future. This prophecy came true when a treaty was concluded between Ali and Mu-awiyah after thirty years. The following terms were put down in the treaty. (i) There shall be no aggression on the part of any of the two parties for the next ten years, neither shall attack the other or their allies. (ii) Whosoever wishes to join Muhammad and enter into a league with him shall have the liberty to do so. Likewise whoso wishes to join the Quraysh shall have the liberty to do so. (iii) If any one goes over to Muhammad and is claimed back by his guardian he shall be sent back; but if any one from the followers of Muhammad returns to the Quraysh, he shall not be sent back. (iv) Muhammad and his followers shall go back this year without entering the holy precincts. (v) Next year Muhammad and his followers may visit Makka for three days, when the Quraysh shall retire therefrom. They will not enter it with any arms, save with a traveller's sword. The text was written by Ali and was witnessed by some of the most prominent companions. It is mentioned in Sahih Bukhari, Tazkirat al Karim and Rawdat al Ahbab that Umar bin Khattab expressed himself plainly that he had never before suspected so strongly the truth of Muhammad being the messenger of Allah (it means he had doubted many times before); and said: "Are you not a true messenger of Allah? Why should we then put a blot upon our faith and bear the brunt of humiliation if we are in the right and our adversaries in the wrong?" The Holy Prophet replied: "I am but a messenger of Allah and can do nothing against His will. He will help me." The treaty of Hudaybiya, which though at the time seemed a set-back to the Muslims, proved in fact the greatest victory for Islam, moral and social, as well as political, and its lessons are expounded in this surah-victory comes from cool courage, devotion, faith and patience. By virtue of this treaty every individual, each family, clan or tribe was given freedom of choice to join the Holy Prophet in his mission, to profess Islam and convince others to come into the fold of the religion of Allah without any risk of persecution from the disbelievers. Islam was making steady progress throughout the land.
Ali Muhammad Fazil Chinoy Commentary
Commentary on Quran 48:1-10
From the above one can judge the position of God’s representative on Earth nominated by Him. To contravene such an authority by thought, word, or deed (with which Khalifa II is charged) is a treason and condemnable to perpetual perdition unless absolved by penance. Those who fight against God and the Prophet (Divine Light) shall be treated as per Couplet 33 Surah Five (The Table).
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 48:1
سوره فتح/ آیه 1
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ ١۔ِنَّا فَتَحْنا لَکَ فَتْحاً مُبیناً ۔ ترجمہ شر وع اللہ کے نام سے جورحمان وحیم ہے ١۔ ہم نے تیرے لیے واضح کامیابی فراہم کردی ہے ۔ null
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 48:1
فتح المبین
اس سورہ کی پہلی آ یت میں پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اعظیم بشارت دی گئی ہے ،ایسی بشارت جوبعض روایا ت کے مطابق پیغمبر کے نزدیک تمام دُنیا سے زیادہ محبوب تھی .فر ماتاہے :ہم نے تجھے آشکار اورنمایا ں فتح دی (انَّا فَتَحْنا لَکَ فَتْحاً مُبینا) ۔ ایسی نما یاں کامیابی ، جس کے آثار اسلام کی پیش رفت ، اورمسلمانوں کی زندگی میں، مختصر سے عرصہ میں ظاہر ہوگئے اورطویل مدّت تک ظاہر ہوتے ر ہیں گے ، ایسی فتح جوطول تاریخ اسلام میں کم مثال بے نظیر تھی ۔ اکثر مفسرین اس کو اس عظیم کامیابی کی طرف اشارہ سمجھتے ہیں جو صلح حدیبیہ سے مسلمانوں کونصیب ہوئی (١) ۔ ایک جماعت نے اسے فتح مکّہ کے مسئلہ کی طرف بھی اشارہ سمجھاہے . اوربعض دوسروں نے اس سے فتح خیبر مرادلی ہے ۔ اور بعض نے قدرت منطق ،دلائل کی برتری اورآشکار معجزات کے طریقہ سے تمام دشمنوں پراسلام کی کامیابی سمجھاہے ۔ آخر میں بعض اس کو پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اسرار علوم کے کھلنے کی طرف اشارہ سمجھتے ہیں ۔ لیکن ہمار ے پاس بہت زیادہ قرائن موجود ہیں جوصلح حدیبیہ کے مسئلہ کوترجیح دیتے ہیں ،لیکن ان آ یات کی تفسیرکے واضح ہونے کے لیے ضر وری ہے کہ ہم ہر چیز سے پہلے یہاں مختصر اً حدیبیہ کی داستان پیش کریں ، جوان کی شان نزول ہے ۔ ١۔ یہ تفسیر ابوالفتوح رازی نے اور آلوسی نے روح المعانی میں، علامہ طباطبائی نے المیزان میں، فی ظلال کے مؤلف نے اپنی تفسیر میں ،اور فیض کاشانی صافی میں اختیار کی ہے ، جبکہ تفسیر تبیان ، کشاف ،فخررازی اور بعض دوسرے علماء نے دوسری تفسیر(فتح مکہ ) کو ترجیح دی ہے ،مرحوم طبرسی نے مجمع البیان میں دونوں قول دوسر ے اقوال کے ساتھ شمارکیے ہیں ، لیکن فتح مکہ کوپہلا قول ذکر کیاہے ،جس کی ترجیح ان کی نظر میں ہے ۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 48:1
داستان صُلح حدیبیہ
چھٹی ہجری کے ماہ ذی قعدہ میںپیغمبراکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عمرہ کے قصد سے مکّہ کی طرف روانہ ہُوئے ،اورتمام مسلمانوں کواس سفر میں شرکت کاشوق دلایا ، اگرچہ ایک گروہ کنارہ کش ہوگیا ، مگرمہا جرین وانصار اور باد یہ نشین اعراب کی ایک کثیر جما عت آپ کے ساتھ مکّہ کی طرف روانہ ہوگئی ۔ یہ جمعیت جو تقریباً ایک ہزار چارسو افراد پر مشتمل تھی ،سب کے سب نے لباس احرام پہنا ہواتھا ،اور تلوار کے علاوہ ،جومسافروں کااسلحہ شمارہو تی تھی .کوئی جنگی ہتھیار اپنے ساتھ نہ لیاتھا ۔ جب پیغمبر مکہ کے نزدیکی مقام عسفان پہنچے توآپ کواطلاع مکی کہ قریش نے یہ پختہ ارادہ کر لیاہے کہ آپ کومکّہ میں داخل نہ ہونے دیں گے ،یہاں تک کہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) حدیبیہ میں پہنچ گئے ( حدیبیہ مکّہ سے بیس کلو میڑ کے فاصلہ پر ایک بستی ہے ،جو ایک کنویں یادرخت کی مناسبت سے اس نام سے موسوم تھی ) حضرت (صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلم ) نے فرمایا کہ تم سب اسی جگہ رُک جائو ،لوگوں نے عرض کیا کہ یہاں توکوئی پانی نہیں ہے ، پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے معجزنہ طورپر اس کنویں سے جو وہاں تھا ،اپنے اصحاب کے لیے پانی فراہم کیا ۔ اسی مقام پر قریش اور پیغمبر کے دمیان سفراء آ تے جاتے رہے تاکہ کسِی طرح سے مشکل حل ہوجائے ،آخر کار ، عروہ ابن مسعود ثقفی جوایک ہوشیار آدمی تھا ، قریش کی طرف سے پیغمبر کی خدمت میں حاضر ہوا ،پیغمبر نے فرمایا مین جنگ کے ارادہ سے نہیں آ یااور میرا مقصد صرف خانہ ٔ خدا کی زیارت ہے ، ضمناً عروہ نے اس ملاقات میں پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے وضوء کرنے کا منظر بھی دیکھا ،کہ صحابۂ آپ کے وضوء کے پانی کاایک قطرہ بھی زمین پر گرنے نہیں دیتے تھے ، جب وہ واپس لوٹو تو اس نے قریش سے کہا: میںقیصر وکسرٰی اورنجاش کے دربار میں گیا ہوں .میں نے کسی سربراہ مملکت کواس کی قوم کے درمیان اتنابا عظمت نہیں دیکھا ، جتنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی عظمت کو ان کے اصحاب میں دیکھا ہے .اگرتم یہ خیال کرتے ہوکہ وہ محمد کو چھوڑ جائیں گے تویہ بہت بڑی غلطی ہوگی ، دیکھ لو تمہارا مقابلہ ایسے ایثار کر نے والوں کے ساتھ ہے .یہ تمہارے لیے غوروفکر کامقام ہے ۔ اسی دوران پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمر سے فرمایا کہ وہ مکّہ جائیں ، اور اشراف قریش کواس سفر کے مقصد سے آگاہ کریں ،عمر نے کہاکہ قریش مجھ سے شدید دشمنی رکھتے ہیں ،لہٰذا مجھے ان سے خطرہ ہے ،بہتر یہ ہے کہ عثمان کواس کام کے لیے بھیجاجائے ، عثمان مکّہ کی طرف آ ئے ، تھوڑ ی دیر نہ گز ری تھی کہ مسلمانوں کے درمیان یہ افواہ پھیل گئی کہ ان کو قتل کردیاہے .اس موقع پر پیغمبر نے شدّتِ عمل کاارادہ کیا اور ایک درخت کے نیچے جووہاں پرموجُود تھا ، اپنے اصحاب سے بیعت لی ، جو بیعت رضوان کے نام سے مشہور ہوئی ، اوران کے ساتھ ،عہدو پیمان کیاکہ آخری سانس تک ڈٹیں گے ، لیکن تھوڑ ی دیر نہ گز ری تھی کہ عثمان صحیح وسالم واپس لوٹ آ ئے اوراُن کے پیچھے پیچھے قریش نے سہل بن عمر کو مصالحت کے لیے پیغمبر کی خدمت میں بھیجا ، لیکن تاکید کی ایک سال کسی طرح بھی آپ کامکّہ میں ورود ممکن نہیں ہے ۔ بہت زیادہ بحث وگفتگو کے بعد صلح کاعہدوپیمان ہوا ، جس کی ایک شق یہ تھی کہ مسلمان اس سال عمرہ سے باز رہیں اور آ ئندہ سال مکّہ میں آ ئیں ،اس شرط کے ساتھ کہ تین دن سے زیادہ مکّہ میں نہ رہیں ،اور مسافرت کے عام ہتھیار کے علاوہ اور کوئی اسلحہ اپنے ساتھ نہ لائیں ، اور دوسرے متعدد مواد جن کا دارو مداران مسلمانوں کی جان و مال کی امنیّت پرتھا ، جومدینہ سے مکّہ میں وارد ہوں اور اسی طرح مسلمانوں اور مشرکین کے درمیان سال جنگ نہ کرنے اور مکہ میں رہنے والے مُسلمانوں کے لیے مذہبی فرائض کی انجام دہی بھی اس میں شامل کی گئی تھی ۔ پر پیما ن حقیقت میں ہر جہت سے ایک عدم تعرض کاعہدو پیمان تھا، جس نے مسلمانوں اور مشرکین کے درمیان مسلسل اور باربار کی جنگوں کو وقتی طورپر ختم کردیا ۔ صلح کے عہدو پیمان کامتن اس طرح تھاکہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علی علیہ السلام کوحکم دیاکہ لکھو : بسم اللہ الرحمن الرحیم سہل بن عمر نے ، جو مشرکین کانمائندہ تھا، کہا : میں اس قسم کے جملہ سے آشنانہیں ہوں ، لہذا ،بسمکِ اللّٰھم لکھو ! پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فر مایا : بسمک اللّٰھم ۔ اس کے بعدفرمایا : لکھو ! یہ وہ چیزہے جس پر محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے سہل بن عمر و سے مصالحت کی سہل نے کہا: ہم اگر آپ کو رسول اللہ سمجھتے توآپ سے جنگ نہ کرتے ، صرف اپنا اوراپنے والد کانام لکھیئے ، پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کوئی حرج نہیں لکھو یہ وہ چیز ہے جس پرمحمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) بن عبداللہ نے سہل بن عمرو سے صلح کی ، کہ دس سال تک دونوں طرف سے جنگ متروک رہے گی تاکہ لوگوں کوامن وامان کی صورت دوبارہ میسر آ ئے ۔ علاوہ ازیں جوشخص قریش میں سے اپنے والی کی اجازت کے بغیر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے پاس آ ئے ( اور مسلمان ہوگئے ) اسے واپس کردیں اورجوشخص ان افراد میں سے جو محمد کے پاس ہیں قریش کی طرف پلٹ جائے تواس کی واپس لوتانا ضروری نہیں ہے ۔ تمام لوگ آزاد ہین جوچاہے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے عہد و پیمان میں داخل ہواور جو چاہے قریش کے عہدوپیمان میں داخل ہو ،طرفین اس بات کے پابند ہیں کہ ایک دوسرے سے خیانت نہ کریں (اورایک دوسرے کے جان و مال کومحترم شمار کریں ۔ اس کے علاوہ محمد اس سال واپس چلے جائیں اورمکّہ میں داخل نہ ہوں ، لیکن آیندہ سال ہم تین دن کے لیے مکّہ سے باہر چلے جائیں گے اوران کے اصحاب آ جائیں ،لیکن تین دن سے زیادہ نہ ٹھہر یں ( اورمراسم عمرہ کو انجام دے کرواپس چلے جائیں ) اس شرط کے ساتھ کہ سوائے مسافر کے ہتھیار یعنی تلوار کے .وہ بھی غلاف میں .کوئی اورہتھیار ساتھ نہ لائیں ۔ اس پیمان پر مسلمانوں اور مشرکین کے ایک گروہ نے گواہی دی اور اس عہد نامہ کے کاتب علی بن ابی طالب علیہ السلام تھے ( 1) ۔ مرحوم علامہ مجلسی نے بحا رالانوار میں کچھ اورامور بھی نقل کیے ہیں ،منجملہ ان کے یہ کہ : اسلام مکّہ میں آشکار ہوگااورکسی کوکسی مذہب کے انتخاب کرنے پرمجبور نہیں کریں گے ، اور مسلمانوں کی اذیت و آزا ر نہیں پہنچائیں گے ( 2) ۔ اس موقع پر پیغمبر نے حکم دیاکہ قربانی کے وہ اونٹ جووہ اپنے ہمراہ لائے تھے ، اسی جگہ قربان کردیں اوراپنے سروں کومنڈ وائیں ، اور احرام سے باہر نکل آئیں ، لیکن یہ بات کچھ مسلمانوں کوسخت ناگوار معلوم ہوئی ،کیونکہ عمرہ کے مناسک کی انجام دہی کے بغیران کی نظر میں احرام سے باہر نکل آ ناممکن نہیں تھا ، لیکن پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے ذاتی طورپر خود پیش قدمی کی اورقربانی کے اونٹوں کونحرکیا اوراحرام سے باہر نکل آ ئے اورمسلمانوں کوسمجھایا کہ یہ احرام وقربانی کے قانون میں ایک استثناء ہے جوخدا کی طرف سے قرار دیاگیاہے ۔ مُسلمانوں نے جب یہ دیکھا توسر تسلیم خم کردیا ،اور پیغمبر کاحکم کامِل طورسے مان لیا ،اور وہیں سے مدینہ کی راہ لی ،لیکن غم و اندوہ کاایک پہاڑ ان کے دلوں پر بوجھ ڈال رہاتھا کیونکہ ظاہر میں یہ سارے کاسارا سفر ایک ناکامی اور شکست تھی ،لیکن اس بات کی خبرنہیں تھی کہ صلح حدیبیہ کی داستان کے پیچھے مسلمانوں اوراسلام کے لیے کتنی کامیابیاں چھپی ہوئی ہیں .اسی وقت سورۂ فتح نازل ہو ئی اور پیغمبر گرامی ٔ اسلام کوفتح عظیم کی بشارت مِلی ( 3) ۔ 1۔ تاریخ طبری جلد ٢ ،صفحہ ٢٨١ (کچھ تلخیص کے ساتھ ) ۔ 2۔ بحارالانوار جلد ٢٠ ،صفحہ ٣٥٢۔ 3۔ سیرة ابن ہشام : جلد ٣،صفحہ ٣٢١ ،٣٢٤ ،"" تفسیر مجمع البیان "" "" تفسیر فی ظلال "" کامل ابن اثیر جلد ٢ ،اور دوسرے مدرک نے بہت زیادہ تلخیص کے ساتھ ۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 48:1
صلح حدیبیہ کے سیاسی، اجتماعی اور مذہبی نتائج
ہجرت کے چھٹے سال( صلح حدیبیہ کے وقت ) مسلمانوں کی حالت میں اور دوسال بعد کی حالت میںفرق نمایاں تھا جب وہ دس ہزار کے مسلح لشکر کے ساتھ فتح مکّہ کے لیے چلے تاکہ مشرکین کو پیمان شکنی کاواندان شکن جواب دیاجائے ،چنانچہ انہوںنے فوجوں کومعمولی سی جھڑ پ کے بغیر ہی مکّہ کوفتح کرلیا ، اس وقت قریش اپنے اندرمقابلہ کرنے کی معمولی سی قدرت بھی نہیں رکھتے تھے .ایک اجمالی موازنہ اس بات کی نشان دہی کرتاہے کہ صلح حدیبیہ کاعکس العمل کس قدر وسیع تھا ۔ خلاصہ کے طورپر مسلمانوں نے اس صلح سے چند امتیاز اوراہم کامیابیاں حاصل کیں ، جنکی تفصیلی حسب ذیل ہے ۔ ١۔ عملی طورپر مکّہ کے فریب خوردہ لوگوں کویہ تبادیاکہ وہ جنگ وجدال کاارادہ نہیں رکھتے ،اور مکّہ کے مقدس شہر اورخانہ ٔخداکے لیے بہت زیادہ احترام کے قائل ہیں، یہی بات ایک کثیر جماعت کے دلوں کے لیے اسلام کی طرف کشش کاسبب بن گئی ۔ ٢۔ قریش نے پہلی مرتبہ اسلام اور مسلمانوں کورسمی طورپر تسلیم کیا، یہی وہ چیز تھی جو جزیرة العرب میں مسلمانوں کی حیثیت کو ثابت کرنے کی دلیل بنی ۔ ٣۔ صلح حدیبیہ کے بعد مسلمان سکون واطمینان کے ساتھ ہرجگہ آجاسکتے تھے اوران کاجان و مال محفوظ ہوگیاتھا ، اورعملی طورپر مشرکین کے ساتھ قریبی تعلق اور میل جول پیدا ہوا ، ایسے تعلقات جس کے نتیجہ میں مشر کین کواسلام کی زیادہ سے زیادہ پہچان کے ساتھ ان کی توجہ اسلام کی طرف مائل ہوئی ۔ ٤۔ صلح حدیبیہ کے بعداسلام کی نشر و اشاعت کے لیے سارے جزیرة العرب میں راستہ کھل گیا ، اور پیغمبر کی صلح طلبی کی شہرت نے مختلف اقوام کو . جو پیغمبر کی ذات اوراسلام کے متعلق غلط نظر یہ رکھتے تھے .تجدید نظر پر آ مادہ کیا، اور تبلیغاتی نقطۂ نظر سے بہت سے وسیع امکانات و وسائل مسلمانوں کے ہاتھ آ ئے ۔ ٥۔ صلح حدیبیہ نے خیبر کوفتح کرنے اور یہودیوں کے اس سرطانی عدّہ کونکال پھینکنے کے لیے ،جو بالفعل اور بالقوّہ اسلام اور مسلمانوں کے لیے ایک اہم خطرہ تھا . راستہ ہموار کردیا۔ ٦۔ اصولی طورپر پیغمبر کی ایک ہزار چارسوافراد کی فوج سے ٹکرلینے سے قریش کووحشت .جن کے پاس کسی قسم کے اہم جنگی ہتھیار بھی نہیں تھے . اور شرائط صلح کوقبول کرلینا ، اسلام کے طرف داروں کے دلوں کی تقو یت ،اور مخالفین کی شکست کے لیے جنہوںنے مسلمانوں کوستایا تھاخود ایک اہم عامل تھا ۔ ٧۔ واقعہ حد یبیہ کے بعد پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے بڑ ے بڑے ملکوں ، ایران د ر وم وحبشہ کے سربراہوں اور دُنیا کے بڑے بڑے بادشاہوں کو متعدد خطوط لکھے اورانہیں اسلام کی طرف دعوت دی اور یہ چیز اچھی طرح سے اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ صلح حدیبیہ نے مسلمانوں میں کِس قدر خود اعتماد ی پیدا کردی تھی ، کہ نہ صرف جزیرہ عرب میں بلکہ اس زمانہ کی بڑی دُنیا میں ان کی راہ کوکھول دیا۔ اب ہم آ یات کی تفسیر کی طرف لوٹتے ہیں اب تک جوکچھ بیان کیاگیاہے ، اس سے یہ بخوبی معلوم کیاجاسکتاہے ،کہ واقعہ صلح حدیبیہ اسلام اور مُسلمانوں کے لیے ایک عظیم فتح اور کا میابی تھی ، اور یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ قرآن مجید سے فتح مبین کے عنوان سے یاد کرتاہے ۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے قرائن ہمارے پاس ہیں جواس تفسیر کی تائید کرتے ہیں ۔ ١۔ فتحناکاجُملہ فعل ماضی کی صورت میں ہے ، یہ اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ یہ امر ان آ یات کے نزول کے وقت پورا ہوچکاتھا، جبکہ اس وقت صلح حدیبیہ کے علاوہ اورکوئی چیزنہیں ہوئی تھی ۔ ٢۔ان آیات کے نزول کازمانہ جس کی طرف اوپر اشارہ ہوچکاہے ،اوراس سورہ کی دوسری آ یات ،جوصلح حدیبیہ کے سلسلہ میں مومنین کی مدح اورمنا فقین و مشرکین کی مذمت کررہی ہیں اس مطلب کے لیے ایک دوسری تائید ہے ۔ اس سور ہ کی آ یت ٢٧ جوپیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے رُو یائے صادقہ (سچّے خواب )کی تاکید کررہی ہے ،وہ یہ کہتی ہے : یقینا تم عنقر یب مسجد الحرام میں انتہائی امن وسکون کے ساتھ داخل ہوگئے اور آخر مناسک عمرہ بجالائو گے یہ اس بات کی ایک شاہد ہے کہ یہ سورہ اور اس کامضمون حد یبیہ کے بعد اور فتح مکّہ سے پہلے کاتھا۔ ٣۔ بہت سی روایات میں صلح حدیبیہ کا فتح مبین کے عنوان سے تعارف ہواہے ،منجملہ ان کے یہ ہے : تفسیر جوامع الجوامعمیں آ یاہے کہ جس وقت پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)حدیبیہ سے واپس لوٹے ( اور سورۂ فتح نازل ہوئی )توایک صحابی نے عرض کیا: ما ھذاالفتح لقد صدد ناعن البیت وصد ھدینا۔ یہ کیافتح ہے کہ ہمسیں خانۂ خدا کی زیارت سے بھی روک دیاہے اورہماری قربانی میں بھی رکاوٹ ڈال دی ؟ ! پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بئس الکلا م ھذا ، بل ھوا عظم الفتوح، قدرضی المشر کون ان ید فعو کم عن بلا د ھم با لراع ، و یسئلو کم القضیة ، روغبوا الیکم فی الامان وقد رأو امنکم ما کرھوا !: تونے بہت بُری بات کہی ہے ، بلکہ یہ توہماری عظیم ترین فتح ہے کہ مشرکین اس بات پرراضی ہوگئے ہیں کہ تمہیں خشونت آمیز طریقہ سے ٹکرلیے بغیر اپنے سرزمین سے دُور کریں ، اورتمہارے سامنے صلح کی پیش کش کریں اور ان تمام تکالیف اور رنج وغم کے باوجود جو تمہاری طرف سے انہوں نے اٹھائے ہیں ،ترکِ تعرض کے لیے تمہاری طرف مائل ہُو ئے ہیں ( 1) ۔ اس کے بعد پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے وہ تکالیف جوانہوںنے بدر واحزاب میں جھیلی تھیں یاو دلائیں ، تومسلمانوںنے تصدیق کی یہ سب سے بڑی فتح تھی اورانہوں نے لاعلمی کی بناء پر یہ فیصلہ کیاتھا ( 2) ۔ زھری جوایک مشہور تابعی ہے ،کہتاہے : کوئی بھی فتح صلح حدیبیہ سے زیادہ عظیم نہیں تھی ،کیونکہ مشرکین نے مسلمانوں کے ساتھ ارتباط او ر تعلق پیداکیا ،اوراسلام ان کے دلوں میںجاں گزیں ہوا ، اورتین ہی سال کے عرصہ میں ایک عظیم گروہ اسلام لے آیا اور مسلمانوں میں ان کی وجہ سے اضافہ ہوا (3) ۔ ان احادیث میں، ان امتیازا ت کے ایک گوشہ کی طرف ،جوصلح حدیبیہ کی برکت سے مسلمانوں کونصیب ہوئے اشارہ ہواہے ۔ صرف ایک ہی حدیث میں امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام سے آ یاہے کہ انّا فتحنا فتح مکہکے بعد نازل ہوئی (4) ۔ لیکن چونکہ صلح حدیبیہ دوسال بعد مکّہ کی فتح کے لیے ایک مقدمہ اورتمہید تھی لہذا اس حدیث کی توجیہ میں کوئی مشکل نہیں ہوگی ۔ یاودوسر ے لفظوںمیںصلح حدیبیہ مختصر سی مدّت میں فتح خیبر کاسبب بنی ( جوہجرت کے ساتویں سال ہوئی )اوراس سے تھوڑ ا ساآگے فتح مکّہ کاسبب بنی،اور دُنیا کے تمام علاقوں میں لوگوں کے دلوں میںنفوذ کرنے کے لحاظ سے اسلا م کی کامیابی کاسبب ہوئی ۔ گو یااس طرح سے چاروں تفاسیر کوجمع کیاجاسکتاہے ،اس شرط کے ساتھ کہ ان سب کامحور اصلی صلح حدیبیہ ہی کو قرار دیا جائے ۔ 1۔ ""جوامع الجوامع "" (نورالثقلین،جلد ٥ ،صفحہ ٤٨ .حدیث ٩ کے مطابق ) ۔ 2۔ "" تفسیر دُو المنثور "" جلد ٦ ،صفحہ ٦٨۔ 3۔ "" مذ کورہ مدرک صفحہ ١٠٩۔ 4۔ نورالثقلین ،جلد ٥،صفحہ ٤٨۔