يَخۡتَصُّ بِرَحۡمَتِهِۦ مَن يَشَآءُۗ وَٱللَّهُ ذُو ٱلۡفَضۡلِ ٱلۡعَظِيمِ
He singles out for His mercy whomever He wishes, and Allah is dispenser of a great grace.’
Ali Muhammad Fazil Chinoy Commentary
Commentary on Quran 3:64-80
Results of mutilating and misrepresenting facts in religion are: 1. No share of eternity, i.e. Hell. 2. No talk with God. 3. No Divine Grace. 4. No acceptance of penance. Note: Those who have misrepresented the Prophet’s sermon in the Valley of Khum must take a lesson.
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 3:72-74
پرانی سازشیں
مندرجہ بالاآیات دراصل قرآن کی پر اعجازآیات ہیں جو یہودیوں اور دشمنان اسلام کے اسرار سے پردہ اٹھاتی ہیں اور ان کی صدر اوّل میں مسلمانوں متزلزل کرنے سازشوں کو فاش کرتی ہیں ۔ ان کی وجہ سے مسلمان بیدار ہو گئے اور دشمن کے تباہ کن وسوسوں سے بچ گئے ، اگر ہم غور کریں تو معلوم ہوگا کہ موجود ہ دور میں بھی اسلام کے خلاف ایسے منصوبہ بنے رہتے ہیں ، دشمن کے ذرائع ابلاغ جو پوری دنیا میں سب سے قوی ہیں اس سلسلے میں استعمال ہورہے ہیں ۔ دشمنوں کی کو شش ہے کہ اصل اسلام خصوصاً ان کی نوجوان نسل کے افکار کو اسلامی عقائد سے متزلزل کردیں وہ اس کے لئے عالم ، دانشور ، مورّخ، سائنسداں ، صحافی یہاں تک کہ فلمی ادار کا بھیس بھی استعما ل کرتے ہیں ۔ وہ یہ حقیقت نہیں چھپاتے کہ ان کے پراپیگنڈا کا مقصد مسلمانوں کو یہودی یا عیسائی بنانا نہیں بلکہ ان کا ہدف نوجوانوں کو اسلامی عقائد سے بر گشتہ کرنا ہے اور انہیں اپنے دین اور ثقافت کے مفاخر سے لاتعلق کرنا ہے ۔ قرآن آج مسلمانوں کو ان سازشوں سے ہوشیار رہنے کی دعوت دیتا ہے ۔ ۷۵۔وَمِنْ اٴَہْلِ الْکِتَابِ مَنْ إِنْ تَاٴْمَنْہُ بِقِنطَارٍ یُؤَدِّہِ إِلَیْکَ وَمِنْهم مَنْ إِنْ تَاٴْمَنْہُ بِدِینَارٍ لاَیُؤَدِّہِ إِلَیْکَ إِلاَّ مَا دُمْتَ عَلَیْہِ قَائِمًا ذَلِکَ بِاٴَنَّهم قَالُوا لَیْسَ عَلَیْنَا فِی الْاٴُمِّیِّینَ سَبِیلٌ وَیَقُولُونَ عَلَی اللهِ الْکَذِبَ وَهم یَعْلَمُونَ ۔ ۷۶۔ بَلَی مَنْ اٴَوْفَی بِعَہْدِہِ وَاتَّقَی فَإِنَّ اللهَ یُحِبُّ الْمُتَّقِینَ ۔ ترجمہ ۷۵۔ اور اہل کتاب میں سے کچھ ایسے بھی ہیں کہ اگر تم انہیں بہت سی دولت بطور امانت دو تو وہ تمہیں لوٹا دیں گے اور کچھ ایسے بھی ہیں کہ اگر انہیں ایک دینار بھی سپرد کرو تو وہ تمہیں ہر گز واپس نہ کریں گے مگر اس وقت تک جب تک تم ان کے سر پر کھڑے رہو ( اور ان پر مسلط رہو)یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ کہتے ہیں ہم امیین ( یہودیوں کے علاوہ کسی ) کے سامنے جواب دہ نہیں ہیں اور خدا پر جھوٹ باندھتے ہیں حالانکہ جانتے ہیں ۔ ۷۶۔ جی ہاں جو شخص اپنے عہد و پیمان پورے کرے اور پرہیز گاری اختیار کرے( خدا اسے دوست رکھتا ہے کیونکہ ) خدا پر ہیز گاروں کو پسند کرتا ہے ۔ شان نزول یہ آیت دو یہودیوںکے بارے میں نازل ہوئی ہے ۔ ان میں سے ایک امین اور صحیح آدمی تھا اور دوسرا خائن اور پست فطرت ۔ پہلا شخص عبد اللہ بن سلام تھا ۔ اس کے پاس ایک دولت مند ۱۲۰۰ وقیہ ۱ سونا بطور امانت رکھا ۔ عبد اللہ نے وہ سب معین موقع پر واپس کردیا ۔ دوسرا شخص ضحاص بن عاز ورا تھا ایک قریشی نے اس کے پاس ایک دینار بطور امانت رکھا ۔ضخاص نے اس میں خیانت کی ۔ اس کی خیانت کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے زیر ِ نظر آیت میں اس کی مذمت کی ہے ۔ بعض کہتے ہیں پہلا جملہ نصاریٰ کی ایک جماعت کے بارے میں ہے اور خیانت کر نے والے یہودی تھے ۔ اگر آیت ان دونوں واقعات کے متعلق ہو تو بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اگر چہ زیادہ قرآنی آیات خاص مواقع پر نازل ہوئی ہیں لیکن وہ عمومی پہلو بھی رکھتیں ہیں اور اصطلاح کے مطابق موقع و محل سے مختص نہیں ہیں ۔
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 3:74
[Pooya/Ali Commentary 3:74] In this verse "mercy" implies prophethood, Islam or revelations (of the Quran).. Aqa Mahdi Puya says: Man yasha-Some commentators infer that Allah's blessings are bestowed without taking merits into consideration, but, although His will is not at all restricted by any condition, it cannot be denied that His wisdom and justice, which permeate His will, do not let arbitrariness prevail.