يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ فَامْتَحِنُوهُنَّ اللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِهِنَّ فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى الْكُفَّارِ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ وَآتُوهُم مَّا أَنفَقُوا وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ أَن تَنكِحُوهُنَّ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَاسْأَلُوا مَا أَنفَقْتُمْ وَلْيَسْأَلُوا مَا أَنفَقُوا ذَلِكُمْ حُكْمُ اللَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
O you who have faith! When faithful women come to you as immigrants, test them. Allah knows best [the state of] their faith. Then, if you ascertain them to be [genuinely] faithful women, do not send them back to the faithless. They are not lawful for them, nor are they lawful for them, but give them what [dowry] they have spent [for them]. There is no sin upon you in marrying them when you have given them their dowries. Do not hold on to [conjugal] ties with faithless women. Demand [from the infidels] what you have spent [as dowries], and let the faithless demand [from you] what they have spent [as dowries]. That is Allah’s judgment; He judges between you, and Allah is all-knowing, all-wise.
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 60:10
[Pooya/Ali Commentary 60:10] Under the treaty of Hudaybiya [see Fat-h: 1 clause (ii) and (iii),] whosoever wished to join the Holy Prophet had the liberty to do so, but if claimed back by the guardian should be returned. A party of men and women came to the Holy Prophet and embraced Islam among whom was Saba daughter of Harith. Her husband came and demanded her return under clause (iii). But as the Quraysh had already broken the treaty, some instructions were necessary as to what should be done in such circumstances. Muslim women married to pagan husbands were oppressed for their faith and some of them came to Madina as refugees. After this verse, they were not to be resumed to the custody of their pagan husbands, as the marriage of believing women with non-muslims is held to be dissolved if the husbands do not accept Islam. In order to give no room of complaint to the pagans, the dower they had given on marriage should be repaid to the husband. Islam recognises the change of faith as one of the causes of separation. The believers are told to examine women who come to them as fugitives from the idolaters and find out their real and inner motives that they are prompted by the sole desire of serving Islam and of saving their faith, and are not pretenders. The examination should be directed, among other things, to the points mentioned in verse 12. They were required (i) not to worship any god save one true God, Allah; (u) not to steal; (iii) not to indulge in sex outside the marriage tie; (iv) not to commit infanticide, (v) not to disobey the laws and principles of Islam. Ma arjulihanna literally means "not to utter slander which they have forged between their hands and feet", which implies the practice of ascribing their spurious (illegitimate) children to their husbands. La yaqtulna awladahunna (not to kill their children) also refers to abortion.
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 60:10-11
دشمنوں کے لیے بھی عدالت
اوپرو الی آ یت میں لطافت و ظر افت اورخاص نکتہ کی بات جومذ کورہ احکام میں استعمال ہُوئی ہے یہ بتلاتی ہے کہ احکامِ اسلامی کی تشر یع میں اصل عدالت پرکِس قدر توجّہ دی گئی ہے ،یہاں تک کہ طوفانی اوربُحر انی مو اقع پر بھی اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ کسِی شخص حتّٰی کہ کفّار کو بھی نقصان نہ پہنچے ۔ جبکہ دُنیا کامعمُول یہ ہے کہ بُحر انی کیفیّت میں سب یہی کہتے ہیں کہ حالات حد سے زیادہ سخت ہیں، لہٰذا ان کے لیے تیّار رہنا چاہیے .اورحقدار کوحق دینے کی گنجائش نہیں ہے .لہٰذاہرقسم کی بے سرو سامانی کربرداشت کرناچاہیے .لیکن قر آن کہتاہے کہ سخت ترین حالا ت میں بھی یہ کوشش کرنی چاہیے کہ کسی کاحق ضائع نہ ہو ، اور نہ صرف دوست بلکہ اگر دشمن بھی کوئی حق رکھتاہو تو اس کی بھی رعایت کرناچاہیئے ۔ اس قسم کے اسلامی احکام ، اعجاز کی ایک قسم اور پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)کی دعوت کی حقّانیّت کی نشانی ہیں کہ جو اس قسم کے ماحول میں بھی جہاں نہ مال کاکوئی احتر ام تھا اور نہ ہی جان کی کوئی قدرو قیمت تھی ، اسلامی حقدارکو اس کاحق دینے میں اس حد تک کوشش کرتاہے ۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 60:10-11
شان نزول
مفسّرین کی ایک جماعت نے ان آ یات کے شانِ نزول میں اِس طرح نقل کیاہے کہ رسُول ِ خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)نے صلح حدیبیہ میں مشرکین مکّہ سے ایک معاہدہ کیاتھا ، اس مُعاہدے کی ایک شِق یہ تھی کہ جوشِق اہل مکّہ میں سے مسلمانوں کے ساتھ آ ملے وہ اسے و اپس کردیں گے ،لیکن اگرمسلمانوں میں سے کوئی شخص اِسلام کوچھوڑ کرمکہ کی طرف پلٹ جائے تووہ اُسے و اپس نہیں کرینگے ۔ اِسی دور ان ایک عورت جس کانام ” سبیعہ “تھا، اُس نے اسلام قبول کرلیا اور اسی سرزمین حدیبیہ میں مسلمانوں سے آمِلی .تب اس کاشوہر پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)خدمت میں آ یا اور کہا:یامحمد ! میری بیوی مجھے پلٹا دو، کیونکہ ہمارے معاہدہ کی ایک شِق یہ بھی ہے اور ابھی اس کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی ہے،اس پر اوپرو الی آیت نازل ہُوئی اورحکم دیاگیا کہ مہاجر عورتوں کا امتحان کرلیاکرو،(ابنِ عباس کہتے ہیں کہ ان کا امتحان یہ تھاکہ ان سے قسم لی جائے کہ ان کی ہجرت شوہرسے بُغض و کینہ یانئی زمین سے لگاؤ یاکسِی دُنیاوی مقصد کے لیے نہیں ہے بلکہ ان کی ہجر ت صرف اِسلام کی وجہ سے ہے ) ۔ اس عورت نے قسم کھائی کہ ایساہی ہے تو اس موقع پرپیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)نے وہ حق مہرجو اُس کے شوہر نے اس کودیاتھا ، اور تمام خرچہ جو اس کے شوہر نے کیاتھا ، اس کے شوہر کو ادا کرکے فرمایا: قر ار دادِ مُعاہدُ کی اِس شِق کے مُطابق عورتوں کو نہیں صرف مردوں کولوٹا ناہے ( ۱) ۔ ۱۔ اوپرو الی شانِ نزول بہُت سی تفسیروں میں آ ئی ہے ،ہم نے اسے مجمع البیان سے کچھ تلخیص کے ساتھ اوپر پیش کیاہے ” طبرسی “نے اس حدیث کو ” ابنِ عباس “ سے نقل کیاہے ۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 60:10-11
سوره ممتحنه/ آیه 10- 11
۱۰۔یا اٴَیُّہَا الَّذینَ آمَنُو ا إِذا جاء َکُمُ الْمُؤْمِناتُ مُہاجِر اتٍ فَامْتَحِنُوہُنَّ اللَّہُ اٴَعْلَمُ بِإیمانِہِنَّ فَإِنْ عَلِمْتُمُوہُنَّ مُؤْمِناتٍ فَلا تَرْجِعُوہُنَّ إِلَی الْکُفَّارِ لا ہُنَّ حِلٌّ لَہُمْ وَ لا ہُمْ یَحِلُّونَ لَہُنَّ وَ آتُوہُمْ ما اٴَنْفَقُو ا وَ لا جُناحَ عَلَیْکُمْ اٴَنْ تَنْکِحُوہُنَّ إِذا آتَیْتُمُوہُنَّ اٴُجُورَہُنَّ وَ لا تُمْسِکُو ا بِعِصَمِ الْکَو افِرِ وَ سْئَلُو ا ما اٴَنْفَقْتُمْ وَ لْیَسْئَلُو ا ما اٴَنْفَقُو ا ذلِکُمْ حُکْمُ اللَّہِ یَحْکُمُ بَیْنَکُمْ وَ اللَّہُ عَلیمٌ حَکیمٌ ۔ ۱۱۔ وَ إِنْ فاتَکُمْ شَیْء ٌ مِنْ اٴَزْو اجِکُمْ إِلَی الْکُفَّارِ فَعاقَبْتُمْ فَآتُو ا الَّذینَ ذَہَبَتْ اٴَزْو اجُہُمْ مِثْلَ ما اٴَنْفَقُو ا وَ اتَّقُو ا اللَّہَ الَّذی اٴَنْتُمْ بِہِ مُؤْمِنُونَ ۔ ترجمہ 10۔ اے ایمان لانے و الو! جب مومن عورتیں ہجر ت کرکے تمہارے پاس آ ئیں توتم اُن کی آزمائش کرلیاکرو ،خُدا تو ان کے ایمان سے اچھّی طرح آگا ہ ہے ،پھر جب تم انہیں مومنہ پاؤ تو انہیں کُفّار کی طرف مت لُوٹا ؤ کہ تو وہ کُفّار کے لیے حلال ہیں اورنہ ہی کفّار اُن کے لیے حلال ہیں ، اورجوکچھ اُن کے شوہر وں نے (اُن سے ازدو اج کرنے میں )خرچ کیاہے وہ انہیں دے د و، اب تمہارے لیے ان سے نکاح کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے جبکہ تم ان کامہر انہیںادا کردو ، اور تم بھی کافرہ بیویوں کوہرگز اپنی زوجیّت میں نہ رکھو ( اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کائی کافرہ ہوجائے اوروہ کافروں کے شہر کی طرف بھاگ جائے ) تو تُم حق رکھتے ہو کہ جوحقِ مہرتم نے اداکیاہے اُس کامُطالبہ کرو جس طرح وہ حق رکھتے ہیں کہ جن عورتوں سے وہ جُدا ہوگئے ہیں ، ان کے حق مہرکا تم سے مُطالبہ کریں ، یہ خدا کاحکم ہے جوتمہار ے درمیان حکم کرتاہے .اورخدا علیم وحکیم ہے ۔ ۱۱۔اگر تمہاری بیویوں میں سے بعض تمہارے ہاتھ سے نِکل جائیں (اورکفّار کی طرف پلٹ جائیں)اورتم جنگ میں ان پرکامیابی حاصل کرلو اورمالِ غنیمت تمہارے ہاتھ آ ئے ، توجن کی بیو یاں چلی گئی ہیں ، ان کو اتنامہردے دو جتنا اُنہوںنے دیاہے اور اس خُدا کی مخالفت سے پرہیز کرو جس پر تم سب ایمان رکھتے ہو ۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 60:10-11
مُسلمانوں اور کُفّار کے نُقصان کی تلافی
گزشتہ آ یات میں ” بُغض فی اللہ “ اور دُشمنانِ خدا سے قطع تعلّق کے بارے میں گفتگو تھی ،لیکن زیر بحث آ یات میں” حب فی اللہ “ اور ان لوگوں سے جوکُفر سے جُدا ہوکر ایمان کے ساتھ تعلّق قائم کریں رشتہ جوڑنے کے بارے میں گفتگو ہے ۔ پہلی آ یت میںمُہاجر عورتوں کے بارے میں گفتگو کرتا ہے اور اس آ یت میںمجموعی طورپر سات احکام و اردہُوئے ہیں جو زیادہ ترمہا جر عورتوں کے بارے میں ہیں اور ان کا ایک حصّہ کافر عورتوں کے بارے میں بھی ہے ۔ ۱ : پہلا حکم : ” مہاجر عورتوں “ کی آ زمائش کے بارے میں ہے ” رُوئے سُخن مُو منین کی طرف کرتے ہُوئے فرماتاہے : ” اے ایمان لانے و الو! جب مُومنہ عورتیں ہجرت کر کے تمہارے پاس آ ئیں توتم انہیں و اپس نہ کیا کرو بلکہ ان کا امتحان کر لیاکرو “(یا اٴَیُّہَا الَّذینَ آمَنُو ا إِذا جاء َکُمُ الْمُؤْمِناتُ مُہاجِر اتٍ فَامْتَحِنُوہُن) ۔ انہیں مومنات کہنے کے باوجود امتحان کاحکم دینا اس بناء پر ہے کہ وہ ظاہری طورپر تو شہادت تین کوزبان پرجاری کرتی تھیں اور اہل ِ ایمان کے زُمرہ میں تھیں ،لیکن یہ امتحان اس لیے تھا تا کہ اطمینان ہوجائے کہ . یہ ظاہر باطن کے ساتھ ہم آہنگ ہے ۔ باقی رہا امتحان کاطریقہ توجیسا کہ ہم نے بیان کیاوہ اسی طرح سے تھا کہ انہیں قسم دلا تے تھے کہ ان کی مُہا جرت اسلام قبول کرنے کے علاوہ کسِی اورمقصد کے لیے نہیں تھی،انہیں یہ قسم کھانی چاہیئے کہ اُنہوںنے شوہرسے یاکسِی دُوسر ے مرد سے تعلّق یامدینہ کی سرزمین میںلگاؤ اور اسی طرح کی دُوسری باتوں کے لیے ہجرت نہیں کی ہے ۔ یہ احتمال بھی ہے کہ اسی سورة کی بارہویں آیت مُہاجر عورتوں کے امتحان کی کیفیّت کی تفسیرہو ،( جس کے مُطابق انہیں چاہیئے) کہ وہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی اس بات پر بیعت کرین کہ وہ ر اہِ شرکت اختیار نہیں کریں گی،اوروہ چوری،منافی ِ ،عفّت اعمال، اولاد کو قتل کرنے اور اس قسم کے اعمال کی مُرتکب نہ ہوں گے اوررسُول ِ خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے فرمان کوکامل طَور سے تسلیم کریں گے ۔ البتّہ ممکِن ہے کہ کچھ افر اد اس قسم اور بیعت میں بھی غلط بیانی سے کام لیں، لیکن اُس زمانہ میں بہُت سے لوگوں حتّٰی کہ مُشرکین کامسئلہ بیعت اورخدائی کی قسم کے لیے مقیّد ہونا اس بات کاسبب بناکہ بہُت کم افر اد جُھوٹ بولیں،اس طرح سے مذ کورہ امتحان اگرچہ ہمیشہ اُن کے ایمان و اقعی کی دلیل تو نہیں ہوتاتھا،لیکن عام طورپر اس و اقعیّت کوبیان کرنے والا ہوسکتاتھا ۔ لہٰذا بعد کے جُملہ میں مزید کہتاہے : ” خُدا ان کے دل کی اندرُونی کیفیّت اور ان کے ایمان کے متعلق سب سے زیادہ آگاہ“ (اللَّہُ اٴَعْلَمُ بِإیمانِہِنَّ ) ۔ ۲: اس کے بعد و الے حکم میں فر ماتاہے : ” جب وہ اس امتحان میں پُوری اُتر جائیں اورتم نے و اقعی انہیں مومنہ جان لیا توپھر انہیں کُفّار کی طرف نہ پلٹاؤ “(فَإِنْ عَلِمْتُمُوہُنَّ مُؤْمِناتٍ فَلا تَرْجِعُوہُنَّ إِلَی الْکُفَّار) ۔ یہ درست ہے کہ حد یبیہ میں زبردستی کے مُعاہد ے کا ایک جُزء یہ تھاکہ وہ افر اد جومُسلمان ہوکرمکّہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کریں گے ، انہین مکّہ کی طرف و اپس لوٹا دیاجائے گا ،لیکن اس جُزء کاعورتوں پر اطلاق نہیں ہو تاتھا، لہٰذا پیغمبر(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے انہیں ہرگز کفّار کی طرف نہیں پلٹایا ، یہ ایک ایساکام تھاکہ اگر یہ انجا م پاجاتا تو اس مُعاشر ے میں عورتوں کے حد سے کمزور ہونے کی وجہ سے ان کے لیے سخت خطرناک ہوتا ۔ ۳: تیسرے مرحلہ میں جوحقیقت میں گزشتہ حکم کی ایک دلیل ہے ، مزید کہتاہے : ” نہ تویہ عورتیں کافروں پرحلال ہیں اورنہ ہی وہ کافر مرد ان ایماندار عورتوں پر حلال ہیں “ (لا ہُنَّ حِلٌّ لَہُمْ وَ لا ہُمْ یَحِلُّونَ لَہُنَّ ) ۔ یہ اسی طرح ہوناچاہیئے، کیونکہ ایمان وکفر ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے اور ازو اج کامقدّ س پیمان مومن وکافر کے درمیان ر ابط قائم نہیں کرسکتا ، اس لیے کہ یہ دونوں دومُتضاد نظریات رکھتے ہیں جبکہ پیمان ِ ازدو اج کو بیوی اور شوہر کے درمیان ایک قسم کی وحدت قائم کرنی چاہیے اور یہاں دونوں ایک دُوسرے سے ساز گار نہیں ہیں ۔ البتہ ابتداء ِ اسلام میں جبکہ ابھی اِسلام مُعاشرہ مستحکم نہیں ہو اتھا ایسے شوہر اوربیویاں تھیں کہ جن میں سے ایک کافر اوردُوسر ا مُسلمان ہوتاتھا ، مگر پیغمبر(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اس سے منع نہیں کرتے تھے ، یہاں تک کہ اسلام کی بُنیادیں مضبُوط ہوگئیں ،چنانچہ ظاہری طورپرصُلح حدیبیہ کے بعد مکمّل طورپر جُدائی کاحکم دیاگیا، اور زیرِ بحث آ یت اِس موضوع کی ایک دلیل ہے ۔ ۴: چونکہ عربوں میں معمُول یہ تھاکہ وہ اپنی عورتوں کاحق مہر پہلے دے دیتے تھے ،لہٰذاچوتھے حکم میں مزید کہتاہے : ” ان کے کافر شوہروں نے جوکچھ اس ازدو اج میںخرچ کیا ہے وہ ان کودے دو “ (وَ آتُوہُمْ ما اٴَنْفَقُو ا ) ۔ یہ ٹھیک ہے کہ ان ک شوہر کافرہیں .لیکن چونکہ جُدائی اور علیٰحد گی کا اقدام ایمان لانے کے بناء پر عورت کی طرف سے شرُوع ہو ا ہے .لہٰذا عدالت اِسلامی کاتقاضا یہ ہے کہ اس شوہر کے خسار ے پُورے کیے جائیں ۔ کیایہاں انفاق سے مُر اد صرف حق مہرہے یا اس میںوہ تمام اخر اجات شامل ہیں جو اس نے اس سلسلہ میں کیے ہیں ؟ اکثر مفسّرین نے پہلے معنٰی کو اختیار کیاہے اور آ یت میں قدرِ مُسلّم بھی یہی ہے .اگرچہ ” ابو الفتوح ر ازی “کے مانند بعض مُفسّرین نے اپنی تفسیر میں دُوسرے مخارج بھی اس میں شامل کیے ہیں ( ۱) ۔ البتّہ یہ حق مہرکا ادا کرنا ایسے مُشرکین کے بارے میں تھا جنہوںنے مُسلمانوں کے ساتھ حدیبیہ یادُوسرے مو اقع پر ترکِ مخاصمت کاعہد کیاتھا ۔ لیکن یہ مہرکِس کو اداکرنا چاہیے ؟ ظا ہر یہ ہے کہ یہ کام حکومتِ اسلامی اور بیت المال کے ذمّہ ہے ، کیونکہ ایسے تمام امُور جن کا اسلامی معاشرہ میں کوئی خاص شخص ذمّہ دار نہیں وہ حکومت ہی کے ذمّہ ہوتے ہیں اور زیر ِ بحث آ یت میں جمع مخاطب کاصیغہ اسی معنی کاگو اہ ہے ( جیساکہ چور کی حد اورزانی کی حدو الی آ یات میں نظر آ تاہے ) ۔ ۵۔ ایک اور” حکم جو اوپرو الے احکام کے بعد آ یا، وہ یہ ہے کہ فرماتاہے: ” اگر تم ان کے ساتھ نکاح کر لو تو تم پرکوئی گناہ نہیں ہے جبکہ تم ان کاحق مہر اداکردو (وَ لا جُناحَ عَلَیْکُمْ اٴَنْ تَنْکِحُوہُنَّ إِذا آتَیْتُمُوہُنَّ اٴُجُورَہُنَّ ) ۔ کہیں تم یہ تصوّر نہ کرلو . چونکہ وہ سابقہ شوہر سے حق مہر پہلے ہی لے چکی ہیں اور اس کے بدلے میں بیت الما ل سے اُس کے شوہرکو د ے دیا گیاہے اورتمہار امفت میں کام ہوجائیگا .نہیں ! ایسانہیں ہے ،عورت کی حُرمت اورعزّت کاتقاضا یہی ہے کہ جدید ازدو اج میں بھی مُناسب حق مہر اس کو دیا جائے ۔ توجّہ رکھنا چاہیے کہ یہاں عورت اپنے کافرشوہر سے طلاق کے بغیر الگ ہوجائے گی لیکن عدّت پوری کرنا پڑے گی ۔ مشہُور فقیہ ” صاحب ِ جو اہر“ نے محقق کے کلام کی شرح کرتے ہُوئے کہ جو انہوںنے شر ائع میں بیان کیاکہا ہے کہ : ” اہل کتاب زوجہ وشوہر کے علاوہ ،زوجہ وشوہر میں سے جو کوئی بھی اِسلام قبول کرلے، اگریہ دخُول سے پہلے ہوتوعقد بِلا فاصلہ فسخ ہوجائے گا .اگر دخُول کے بعد ہوتوپھر وہ عدّت کے ساتھ و ابستہ ہے “ فر ماتے ہیں : ” اِن احکام میں کسِی قسم کاکوئی اختلاف نہیں ہے ، کیونکہ رو ایات اور فقہاء کے فتوے اس بارے میں ہم آہنگ ہیں “ ( ۲) ۔ ۶۔ لیکن اگر مُعاملہ اس کے برعکس ہو، یعنی شوہر اسلام قبُول کرلے اورعورت کفرپر باقی رہے تویہاںبھی زوجیّت کار ابط ٹوٹ جائے گا اور نکاح فسخ ہوجائے گا،جیساکہ اسی آ یت کوجاری رکھتے ہُوئے فرماتاہے:” کافر بیویوں کو اپنی زوجیّت میں نہ رو کے رکھو “ (وَ لا تُمْسِکُو ا بِعِصَمِ الْکَو افِر) ۔ ”عصم “ ” عصمت“ کی جمع ہے جو اصل میں منع کرنے کے معنی میں ہے ،یہاں جیساکہ مفسّرین نے کہا اور قر ائن گو اہی دیتے ہیں ،نکاح اور زوجیّت کے معنی میں ہے ۔(البتّہ بعض نے یہ تصریح کی ہے کہ اس سے مُر اد نکاح دائمی ہے اور عصمت کی تعبیر بھی اسی معنی کے ساتھ مُناسبت رکھتی ہے ، کیونکہ نکاح دائمی عورت کوکسِی بھی دُوسرے شخص سے ازدو اج کرنے سے ہمیشہ کے لیے منع کرتاہے ۔ ” کو افر“ ،” کافرة “ کی جمع اورکافر عورتو ں کے معنی میں ہے . کیایہ حکم مُشرک عورتوں کے ساتھ ہ مخصُوص ہے یا اہل کتاب مِثل عیسائی اور یہُود ی عورتوں کے لیے بھی ہے ؟ اس بارے میں فقہاء کے درمیان اختلاف ہے .اس سلسلے میں رو ایات مختلف ہیں اور ان کی تشریح وتفصیل کافقہ کی کتابوں میں مُطالعہ کرناچاہیئے .لیکن آ یت کاظاہر مطلق ہے اورتمام کافِر عورتوں کے لیے ہے . نیز شانِ نزُول اسے محدُود نہیں کرتا .لیکن عدّت کامسئلہ یہاں پر بطریقِ اُولیٰ برقر ار ہے ، کیونکہ اگر اس عورت سے بچّہ پیدا ہوتووہ مسلمان بچہ ہوگاکہ اُس کاباپ مسلمان ہے ۔ ۷۔آخری حکم جو آ یت میں بیان ہُو اہے اس میں ان عورتوں کے حق مہر کے بارے میں گفتگو ہے جو اسلام سے علیٰحدہ گی اختیار کرکے اہل کُفر سے جاملیں ،فرماتاہے : ” اگر تمہار ی عورتوں میں سے کوئی اسلام سے الگ ہوجائے توتم حق رکھتے ہوکہ جو حق مہرتم نے اداکیاہے اس کامطالبہ کرو ،جیساکہ وہ حق رکھتے ہیں کہ اپنی ان عورتوں کے مہر کامطالبہ کریں ، جو ان سے جُدا ہوکر اسلام سے و ابستہ ہوگئی ہیں (وَ سْئَلُو ا ما اٴَنْفَقْتُمْ وَ لْیَسْئَلُو ا ما اٴَنْفَقُو ا)اوریہ عدالت اور بر ابر حقُوق کاتقاضا ہے ۔ جو کچُھ بیان ہوچکا ہے ، آ یت کے آخر میں ان پر تاکید کرتے ہُوئے فر ماتاہے : یہ اللہ کے وہ احکام ہیں جن کاوہ تمہیں حکم دیتا ہے اورخدا علیم وحکیم ہے (ذلِکُمْ حُکْمُ اللَّہِ یَحْکُمُ بَیْنَکُمْ وَ اللَّہُ عَلیمٌ حَکیمٌ) ۔ یہ ایسے احکام ہیں جن کاسرچشمہ علمِ الہٰی ہے ،یہ حکمت کی آمیزش رکھتے ہیں ، ان میں تمام افر اد کے حقوق نظرمیں رکھے گئے ہیں اور یہ اصل اسلامی عدالت و انصاف کے ساتھ کامل طورپر ہم آہنگ ہیں .ان احکام کے اجر اء کیلئے عظیم ترین ضمانت شمار ہوتاہے ۔ دوسری اور آخری زیرِ بحث آ یت میں اسی بات کوجاری رکھتے ہُوئے فرماتاہے : ” اگر تمہاری بیویوں میں سے بعض تمہارے ہاتھ سے نِکل گئی ہوں اور اسلام کوچھوڑ کر کُفّار سے جاملی ہوں ، اِس کے بعد تمہیں جنگ میں ان پرکامیابی حاصِل ہوجائے اور کچھ مالِ غنیمت تمہار ے ہاتھ لگ جائے تو ان افر اد کوجو اپنی بیویاں ہاتھ سے دے بیٹھے ہیں، جتنا مہر انہوںنے ادا کیا ہُو ا ہے اتنا غنائم میں سے انہیں دے دو “(وَ إِنْ فاتَکُمْ شَیْء ٌ مِنْ اٴَزْو اجِکُمْ إِلَی الْکُفَّارِ فَعاقَبْتُمْ فَآتُو ا الَّذینَ ذَہَبَتْ اٴَزْو اجُہُمْ مِثْلَ ما اٴَنْفَقُو ا ) ۔ گزشتہ آ یت کے مُطابق مسلمان اس قسم کی عورتوں کاحق مہرکفّار سے لے سکتے تھے ،جیساکہ وہ حق رکھتے تھے کہ اپنی ان بیویوں کاحق مہر مُسلمانوں سے لے لیں جو اسلام سے و ابستہ ہوکرمدینہ کی طرف ہجرت کرگئی ہیں .لیکن بعض رو ایات کے مُطابق اس عاد لانہ حکم پر مُسلمانوں کے عمل کے باوجود مشرکین مکّہ نے اُس سے رُو گر دانی کی .لہٰذا ان افرد کے حق کی ضا ئع ہونے سے بچانے کے لیے یہ حکم دیاگیا کہ جب مالِ غنیمت ہاتھ آ ئے تو پہلے ان کاحق دیاجائے اور اس کے بعد باقی مالِ غنیمت کو تقسیم کیاجائے ۔ یہ احتمال بھی ہے کہ اوپر و الاحکم ایسی اقو ام کے ساتھ مربُوط ہے جن سے مُسلمانوں کاکوئی عہدو پیمان نہیں تھا ،لہٰذاطبعی طورپر وہ اس قسم کی عورتوں کاحق مہر مُسلمانوں کوو اپس دینے کے لیے تیّار نہیں تھے ،تاہم دونوں مُعانی کاجمع ہونابھی ممکن ہے ۔ ” عاقبتم“” معاقبة “کے مادہ سے اصل میں ” عقب “(بروزن ”کدر“ ) ” پاؤں کی ایڑی “کے معنی میں ہ ، اسی مُناسبت سے لفظ ” عقبٰی “ کسِی کام کی جزا کے معنی میں اور ” عقُوبت “ کسِی غلط کام کی سزا کے معنی میں اِستعمال ہوتاہے اور بعض اوقات یہ لفظ ” معاقبہ“باری کام کرنے کے معنی میں بھی استعمال ہوتاہے ، کیونکہ وہ لوگ جو کسِی کام کو باری باری انجام دیتے ہیں .ان میں سے ہر ایک دُوسر ے کے بعد آ پہنچتا ہے .اِس لیے اوپر و الی آ یت میں ” عاقبتم “مُسلمانوں کے کفّار پرغالب ہونے اور انہیں سزادینے کے معنی میں ہے جوضمنی طورپر غنائم لینے سے تفسیر ہُو اہے اور ” تناوب “ ( بار ی باری )کے معنی میں بھی ہے ، کیونکہ ایک دن کفّار کی باری ہے تودُوسرے دن مسلمانوں کی باری آجاتی ہے اوریہ اُن پرغالب آجاتے ہیں ۔ یہ احتمال بھی دیاگیاہے کہ اس جملہ سے مُر اد کام کا انتہا اور آخرکوپہنچاہے ، یہاں کام کی انتہاسے مُر اد جنگی غنائم حاصِل کرناہے ، ان معانی میں سے جوکوئی معنی بھی ہونتیجہ ایک ہی ہے صرف نتیجے تک پہنچنے کے ر استے مختلف بیان کیے گئے ہیں ( غورکیجئے گا ) ۔ آیت کے آخر میں تمام مُسلمانوں کوتقویٰ کی دعوت دینے ہُوئے فرماتاہے :” جس خُداپر تم سب ایمان لائے ہو اس سے ڈ رو اور اس کی مخالفت نہ کرو “ (وَ اتَّقُو ا اللَّہَ الَّذی اٴَنْتُمْ بِہِ مُؤْمِنُونَ ) ۔ ممکِن ہے یہاں تقو کاحکم اِس بناء پر ہوکہ عام طورپر حق مہر کی تشخیص میں بیوی اور شوہر کے قول پر ہی اعتماد کیاجاتا ہے. کیونکہ اس کے ثبُوت کاطریقہ ان کے قول کے علاوہ اورکوئی نہیں ہے ،لہٰذا اس بات کا امکان ہے کہ شیطانی وسوسے مقدارِو اقعی سے زیادہ کادعوٰے کرنے کاسبب بن جائیں اسی لیے انہیں تقویٰ کی وصیّت اورنصیحت کرتاہے ۔ تو اریخ اور رو ایات میں آیاہے کہ یہ اسلامی حکم صرف چھ عورتوں کو شامل ہُو ا جو اپنے مسلمانوں شوہرو ں سے جُدا ہوکر کفّار سے جاملیں اورپیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)نے ان کاحق مہرجنگی غنائم سے اُن کے شوہروں کودیا ۔ ۱۔ تفسیر ابو الفتوح ر از ی ،جلد۱۱،صفحہ ۵۴۔ 2۔ جو اہر الکلام ،جلد۳۰،ص ۵۴۔