كَمَثَلِ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ قَرِيبًا ذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
just like those who tasted the evil consequence of their conduct recently before them, and there is a painful punishment for them.
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 59:15
[Pooya/Ali Commentary 59:15] (see commentary for verse 11)
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 59:15-20
شیطان کی بوسیدہ رسیوں کے ساتھ کنویں میں نہ جاؤ
یہ آیات اسی طرح یہودِ بنی نظیر اورمنافقین کی داستان کے بارے میں بحث کوجاری رکھتے ہوئے ہیں اوردونوں گروہوں کی حیثیتوں کوعمدہ تشبیہوں کے ساتھ مشخص کرتی ہیں ، خداوند ِ عالم پہلے فرماتاہے: بنو نظیر کے یہودیوں کی داستان ایسے لوگوں کی داستان کی مانند ہے جوماضی قریب میں ان سے پہلے تھے ،وہی جنہوںنے اس دُنیا میں اپنے کام کاتلخ انجام دیکھاتھا اورقیامت میں ان کے لیے دردناک عذاب ہے (کَمَثَلِ الَّذینَ مِنْ قَبْلِہِمْ قَریباً ذاقُوا وَبالَ أَمْرِہِمْ وَ لَہُمْ عَذاب أَلیم )(١) ۔ ر ہی یہ بات کہ وہ کون ساگروہ تھاجس کی بنو نظیر کے واقعہ سے پہلے عبرت ناک سرگزشت تھی تووہ اس طرح ہے کہ ان دو واقعات کے درمیان زیادہ وقفہ نہیں تھا ۔ ایک جماعت توانہی مشرکین ِ مکّہ کی تھی جنہوںنے جنگ ِبدر میںشکست کاتلخ مزہ اپنے پُورے وجود کے ساتھ چکھاتھا اورمجاہدین اسلام کی ضربوں نے انہیں تہہ تیغ کردیاتھا ،بنو نظیر کاواقعہ جساکہ پہلے بھی ہم نے اشارہ کیاہے جنگ ِ اُحد کے بعد پیش آیااور واقعہ ٔ بدر اُحد سے ایک سال پہلے ہوا ۔ اس وجہ سے ان دونوں واقعات کے درمیان کوئی خاص فاصلہ نہیں تھا ۔ بہت سے مفسّرین اسے یہود بنی قینقاع کے واقعہ کی طرف اشارہ سمجھتے ہیں جوبدرکے واقعہ کے بعد ہوااور یہود کے اس گروہ کے مدینہ سے نکالے جانے پر ختم ہوا ۔ یہ تفسیر زیادہ مناسب معلوم ہوتی ہے اس لیے کہ یہ یہود بنی نظیر کے ساتھ زیادہ مماثلت رکھتی ہے ۔ یہود بنی قینقاع بھی یہود ِ بنی نظیر کی مانند دولت مند ،جنگ جُو اورمغرور افراد تھے اورپیغمبر ِاسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اورمسلمانوں کواپنی قوّت وطاقت کی بناپر دھکمیاں دیتے تھے نکات کے زیرعنوان ہم انشا ء اللہ اس کی تشریح پیش کریں گے ۔ انہیں آخر کارسوائے بدبختی ،دربدری اورآخرت کے عذابِ الیم کے اور کچھ نہ ملا ۔ وہاں کے معنی تلخ اورمنحوس انجام کے ہیں اوراصل میں وابل شدید بارش کے معنی میں ہے ۔ اس لیے کہ شدید بارشیں عام طورپر خطرناک ہوتی ہیں اورانسان ان کے تلخ نتائج سے خوف زدہ ہوتاہے ۔عام طورپر اس کے پیچھے خطرناک سیلاب ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد منافقین کے متعلق ایک تشبیہ پیش کرتے ہوئے خداوند ِ عالم فرماتاہے : ان کی داستان شیطان کی داستان جیسی ہے جس نے انسان سے کہاکافر ہوجاتاکہ میں تیری مشکلات کوحل کروں لیکن جب وہ کافر ہوگیاتواس نے کہامیں تجھ سے بیزار ہوں ،میں اس خدا سے جو عالمین کاپروردگار ہے ڈر تاہوں(کَمَثَلِ الشَّیْطانِ ِذْ قالَ لِلِْنْسانِ اکْفُرْ فَلَمَّا کَفَرَ قالَ ِنِّی بَریء مِنْکَ ِنِّی أَخافُ اللَّہَ رَبَّ الْعالَمین)(٢) ۔ یہ بات کہ اس آ یت میں انسان سے کون مُراد ہے ،کیامطلق طورپر انسان ہیں جو شیطان کے زیر اثر آجاتے ہیں ، اس کے جُھوٹے دعوؤں سے دھوکہ کھاتے ہیںاورراہِ کُفر اختیار کرتے ہیں اور شیطان آخر کار انہیں تنہا چھوڑ کران سے بیزار ی اختیار کرتاہے ، یاپھر اس سے مُراد کوئی خاص انسان ہے مثلاً ابوجہل اوراس کے پیرو کار جوجنگ ِ بد ر میں شیطان کے فریب دینے والے وعدوں سے سرگرمِ پیکار ہوئے اور آخر کار انہوں نے شکست کاتلخ مزہ چکھا ،جیساکہ سُورہ انفال کی آیت ٤٨ میں ہم پڑھتے ہیں :(وَ ِاذْ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیْطانُ أَعْمالَہُمْ وَ قالَ لا غالِبَ لَکُمُ الْیَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَ ِنِّی جار لَکُمْ فَلَمَّا تَراء َتِ الْفِئَتانِ نَکَصَ عَلی عَقِبَیْہِ وَ قالَ ِانِّی بَریء مِنْکُمْ ِنِّی أَری ما لا تَرَوْنَ ِانِّی أَخافُ اللَّہَ وَ اللَّہُ شَدیدُ الْعِقاب)اور یاد کرو اس وقت کوجب شیطان نے مشرکین کے اعمال کوان کی نگاہ میں دقیع بنایا اورکہاکہ آج تم پرکوئی شخص غالب نہیں آ ئے گااور میں تمہاراہمسایہ اور پناہ دینے ولاہوں لیکن جس وقت مجاہدین اسلام اوران کے حامی فرشتوں کودیکھا توپیچھے ہٹ گیا اورکہامیں تم سے بیزار ہوں میں ایسی چیزدیکھ رہاہوں جسے میں دیکھ رہے ہیں خداسے ڈرتا ہوں اور خداشدید العقاب ہے ۔ یاپھر یہ کہ انسان سے مراد برصیصا بنی اسرائیل کاعابد ہے جس نے شیطانسے دھوکہ کھایااورکافر ہوگیا اورپھرحساس لمحات میںشیطان نے اس سے بیزاری اختیار کی اوعراس سے الگ ہوگیا ۔ اس کی تفصیل اِنشاء اللہ آگے آئے گی ۔ پہلی تفسیر آ یت کے مفہوم کے ساتھوہ مناسبت رکھتی ہے اور دوسری اور تیسری تفسیر ، ہوسکتاہے ،اس کے وسیع مفہوم کے ایک مصداق کابیان ہو ۔ بہر حال وہ عذاب جس سے شیطان اظہار وحشت کرے گابظاہر عذاب دنیاہے ۔ اس بناپر اس کاخوف واقعی اورپُختہ ہے ۔کسی قسم کی شوخی اورمزاح نہیں ہے ۔ بہت سے ایسے لوگ ہیں جوقریب کی سزاسے ڈرتے ہیں لیکن کافی مدّت ب عد کی سزا سے خائف نہیں ہوتے ،جی ہاں !منافقین کی یہی حالت ہے کہ وہ اپنے دوستوں کوجھُوٹ وعدوں کاسہارادے کراور مکرو فریب سے کام لے کرمیدانِ جنگ میںبھیج دیتے ہیں ۔ پھر انہیں تنہا چھوڑ کربھاگ کھڑے ہوتے ہیں ،اس لیے کہ نفاق میں وفاداری نہیں ہوتی ، بعد والی آ یت میں ان دونوں گروہوں میں یعنی شیطان اوراس کے پیرو کار اور منافقین ان کے کافردوست کے انجام کوواضح کرتے ہوئے فرماتاہے: ان کاانجام یہ ہوا کہ وہ دونون جہنم کی آگ میں ہیں اور اس میں ہمیشہ رہیں گے ، یہ ہے ظالموں کی سزا(َفکانَ عاقِبَتَہُما أَنَّہُما فِی النَّارِ خالِدَیْنِ فیہا وَ ذلِکَ جَزاء ُ الظَّالِمینَ )(٣) ۔ یہ ایک بنیادی حقیقت ہے کہ کفرو نفاق اختیارکرنے اور شیطان اوراس کے ساتھیوں کے شریک کار بننے کا انجام شکست وناکامی سے دوچار ہونا ہے ۔عذابِ دُنیا وآخرت اس پرمستزاد ہے ، جب کہ مومنین اوران کے دوستوں کامستقل طورپر شریک کار بننا کامیابی سے کنار کرتاہے اور دونوں جہان میں رحمت ِ خداجیسی عظیم نعمت سے انسان کوسرفراز کرتاہے ۔ اس کے بعد کی آ یت میں خداوند ِ عالم مومنین کوخطاب کرکے بنی نظیر، منافقین اور شیطان کے منحوس اور دردناک واقعہ سے ایک نتیجہ اخذ کرتے ہوئے فرماتاہے: اے ایمان لانے والوں خدا کی مخالفت سے ڈر واورہرانسان کودیکھنا چاہیئے کہ اس نے قیامت کے دن کے لیے کیا چیزآگے بھیجی ہے (یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّہَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْس ما قَدَّمَتْ لِغَد)(٤) ۔ اس کے بعد دوبارہ تاکید کے لیے فرماتاہے: خداسے ڈرواس لیے کہ خدااس کام سے جسے تم انجام دیتے ہو آگاہ ہے (وَ اتَّقُوا اللَّہَ ِنَّ اللَّہَ خَبیر بِما تَعْمَلُون) ۔ تقویٰ اور خوف خدا سبب بنتے ہیں کہ انسان روزِ قیامت کے لیے اپنے اعمال کوپاک وپاکیزہ کرے ،تقویٰ کے حکم کی تکرار ،جیساکہ ہم نے کہاہے ۔ تاکید کے لیے ہے کیونکہ تمام نیک اعمال بجالانے اور گناہوں سے پرہیز کرنے کاسبب یہی تقویٰ اورخدا کاخوف ہے ۔ بعض مفسرین نے یہ احتمال پیش کیاہے کہ تقویٰ کاپہلاحکم تواچھے اعمال انجام دینے کامحرک ہے اور دوسراحکم ان اعمال میں خلوص کی کیفیّت پیداکرنے کے بارے میں ہے ۔یایہ کہ پہلے حکم کی نظر اچھے کام انجام دینے کی طرف ہے (ماقد مت لغدکے جملے کے قرینے سے )اوردوسراگناہوں اورمعاصی سے پرہیز کی طرف اشارہ ہے ۔یایہ کہ پہلاحکم گناہوں سے توبہ کرنے کی طرف اشارہ ہے اور دوسرا آئندہ کے تقویٰ کے لیے ہے ۔لیکن آیات میں ان تفاسیر کے لیے کوئی قرینہ کلام موجود نہیں ہے ۔لہٰذا تاکید والی تفسیر زیادہ مناسب ہے غد (کل)کی تعبیر قیامت کی طرف اشارہ کرتی ہے کیونکہ عمرِ دنیا کی سُرعت ِ رفتار کی طرف توجہ کرنے سے یہ چیزمحسوس ہوجاتی ہے کہ قیامت بہت جلد آجائے گی اور نکرہ کی صُورت میں اس کاذکر اس کی اہمیّت کی بناپر ہے ۔ نفس (ایک شخص ) کی تعبیر ،ہوسکتاہے کہ ایک فرد کے معنی میں ہویعنی انسان اپنے کل کی فکر کرے اور بغیر اس کے کہ دوسروں سے توقع رکھے کہ وہ اس کے لیے کوئی کام انجام دیں گے وہ جب تک اس دنیامیںہے جوکچھ بھیج سکتاہے ،آگے بھیجے ، یہ تفسیر بھی اُوپر والی تعبیر کے بارے میں کی گئی ہے اوریہ ان افراد کی قلّت کی طرف اشارہ ہے جوقیامت کی فکرکرتے ہیں، بالکل اس طرح جیسے ہم کہیں گے کہ بس، ایک ہی شخص مِل جائے جواپنی نجات کی فکر میں ہو ۔لیکن پہلی تفسیر زیادہ مناسب نظرآتی ہے اور یا ایھاالذین اٰمنواکاخطاب اورتقویٰ کے امر کی عمومیت کی دلیل ہے ۔ اس کے بعد کے آ یت تقویٰ اور معاد کی طرف توجہ کے امر کے بعد یادِخدا کی تاکید کرتے ہوئے کہتی ہے ۔ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوںنے خداکو بُھلادیاہے اور خدانے بھی انہیں خود فراموشی کاشکار بنادیاہے(وَ لا تَکُونُوا کَالَّذینَ نَسُوا اللَّہَ فَأَنْساہُمْ أَنْفُسَہُم) اصولی طورپر تقویٰ کی اصل حقیقت اوربنیاد دوچیزیں ہیں : ایک توخدا کی یاد یعنی خداکی دائمی مراقبت اوراس کے ہرجگہ اورہر حال میں حاضر و ناظر ہونے کایقین اور یہ احساس کہ خدا عادل ہے ۔ دوسرے اعمال کی طرف توجہ کہ کوئی چھوٹا بڑا کام ایسانہیں ہے جونامۂ اعمال میں مندرجہ نہ ہو ۔ اس بناپر یہی دوباتیں ،مبدائ،اورمعاد کی طرف توجّہ ابنیا ء واولیاء کے تر بیّتی لائحہ عمل کا عنوان قرار پاتی ہیں اوران کی تاثیر فرد اور معاشرہ دونوں کی اصلاح اورتزکیہ کی مکمل طورپر نگراں ہے ۔قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ قرآن یہاں صراحت کے ساتھ کہتاہے کہ خداکوبُھلا دیناخود فراموشی کاسبب ہوتاہے ۔ اس کی وجہ بھی واضح ہے کیونکہ ایک طرف توپروردگار کوبُھول جانا اس بات کاسبب بنتاہے کہ انسان مادّی لذّتوں اور حیوانی خواہشات میں ڈوب جائے اور اپنے مقصدِ خلقت کوبھلا دے اور اس کے نتیجے میں روزِ قیامت کے لیے نیک اعمال کاذخیرہ کرناہے ،اس سے غافل ہوجائے ۔ دوسری جانب خداکوفراموش کرنااس کی صفات ِ پاک کو فراموش کرنے کے مترادف ہے ،اس لیے کہ ہستی مطلق ،علم ِ بے پایاں اورغیرمتناہی استغناء وتونگری کے ساتھ مخصوص ہے ۔ اس کے علاوہ جوکچھ بھی اس کی ذا ت ِ پاک کامحتاج ہے ۔ ان حقائق کوبُھلا دینااس بات کاسبب بنتاہے کہ انسان خُود کومستقل غنی اور بے نیاز کہنے لگے اوراس طرح اپنی حقیقت اورانسان واقعیت کوفراموش کردے (٥) ۔ اصولی طورپر انسان کی سب سے بڑی بدبختی اورمصیبت خود فراموشی ہے ، اس لیے کہ وہ اپنی اس ذاتی قدروقیمت ،استعداد اورلیاقت کو جسے خدانے اس کے وجود مین پوشیدہ رکھاہے اوراسے باقی مخلوق سے ممتاز قرار دیاہے ، فراموشی کے سپرد کردیتاہے اور یہ اقدام اپنی انسانیت کوفراموش کردینے کے مترادف ہے ۔ اس قسم کاانسان ایک درندہ کی سطح تک گرجاتاہے اوراس کامقصد سوائے کھانے پینے ،سونے جاگنے اور شہوت رانی کے اور کچھ نہیں رہتا، یہ باتیں فسق وفجور کابنیادی سبب ہیں بلکہ یہ فراموشی فسق کااور اطاعت ِ خدا کے حقلہ سے نکل جانے کا بنیادی سبب ہے ،اسی بناپر آ یت کے آخر میں فرماتاہے: اس قسم کے فراموش کرنے والے انسان فاسق ہیں (ْ أُولئِکَ ہُمُ الْفاسِقُونَ) یہ نکتہ بھی قابل ِ توجہ ہے کہ یہ نہیں فرماتاکہ خدا کو بُھولو بلکہ فرماتاہے کہ ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جوخداکوبُھول گئے ہیں اور خدانے انہیں خُود فراموشی کاشکار بنادیاہے یہ موقعہ حقیقت میں ایک واضح مصداقِ کی نشان دہی کرتاہے جس میں لوگ خداکوفراموش کرنے کاانجام دیکھ سکتے ہیں ۔یہ آ یت بظاہر منافقین کے متعلق ہے جن کی طرف گزشتہ آ یات میں اشارہ ہواتھایایہود بنی نظیر کے متعلق ہے یادونوں کے متعلق ہے ۔ اس مضمون کی ایک آ یت سورہ توبہ کی آ یت ٦٧ میں خصوصیت کے ساتھ منافقین کے بارے میں آچکی ہے جہاں پروردگار ِ عالم فرماتاہے: (الْمُنافِقُونَ وَ الْمُنافِقاتُ بَعْضُہُمْ مِنْ بَعْضٍ یَأْمُرُونَ بِالْمُنْکَرِ وَ یَنْہَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوفِ وَ یَقْبِضُونَ أَیْدِیَہُمْ نَسُوا اللَّہَ فَنَسِیَہُمْ ِنَّ الْمُنافِقینَ ہُمُ الْفاسِقُونَ) منافق مرد اورعورتیں سب ایک ہی گروہ سے سے ہیں وہ بُری چیز کاحکم دیتے ہیں اوراچھی چیز سے روکتے ہیں اوراپنے ہاتھ انفاق وبخشش سے روکے رکھتے ہیں وہ خدا کوبُھول چکے ہیں ۔خدا نے بھی انہیں فراموش کردیاہے ۔ منافقین یقیناًفاسق ہیں اس فرق کے ساتھ کہ وہاں خداکوفراموش کرنااس کی رحمت کے منقطع ہونے کاسبب بیان ہواہے اوریہاں خود فراموشی کاسبب ہے جودونوں ایک ہی نقطے پرمنتہی ہوتے ہیں (غور کیجئے گا) ۔ آخری زیربحث میں ان دونوں گروہوں(مومنین ،صاحب ِتقویٰ اور مبداء کی طرف متوجہ افراد اور خدا کوفراموش کرنے والے افراد جو خود فراموشی کاشکارہوئے ہیں ) ۔کے موازنہ کوپیش کرتے ہوئے فرماتاہے ۔ اصحاب دوزخ اوراصحابِ بہشت یکساں نہیں ہیں (لا یَسْتَوی أَصْحابُ النَّارِ وَ أَصْحابُ الْجَنَّةِ) ۔ اس دنیامیں اوراس کے معارف میں طرزِ فکر میں ،انفرادی واجتماعی طرز زندگی میں، اس کے مقاصد میں، آخرت اوراس کے عذاب وثواب میں ان دونوںگروہوں کاخط ِ عمل ایک دوسرے سے بالکل جُدا ہے ۔ ایک یاد ِخدا ،قیامت ،بلند انسانی اقدار کے تصوّرات میں محواور زند ِگانی جاودانی کے لیے ذخائر حسنات جمع کرنے میں مصروف ہے اوردوسرا مادّی خواہشات میں غرق اور ہرنیکی کی فراموشی میں گرفتار اور ہر ہوا وہوس کاقیدی ہے (٦) ۔: صرف اصحاب جنت ہی کامیاب ہیں(أَصْحابُ الْجَنَّةِ ہُمُ الْفائِزُونَ) ۔ نہ صرف قیامت میں رست گار وکامیاب ہیں بلکہ دنیا میں بھی کامیابی ،آرام وسکون اورنجات انہی کے لیے ہے اور شکست دونوں جہان میں ان کا مقدّر ہے جوخدا کوفراموش کرنے والے ہیں ۔ ایک اورحدیث رسول ِخدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہمیں ملتی ہے جس میں آپ نے اصحابِ جنت ایسے لوگوں کوقرار دیاجنہوںنے آپ (صلی للہ علیہ وآلہ وسلم)کی اطاعت کی اور اور ولایت جنابِ امیر علیہ السلام کوقبول کیا،لہٰذا اصحاب النّار وہ ہوئے جنہوںنے ولایت علی علیہ السلام کوقبول نہیں کیا آپ علیہ السلام سے جنگ کی اورنقصِ عہد کیا، یہ آ یت کے مفہوم کاایک واضح مصداق ہے اوراس کی عمومیت میں اس سے کوئی کمی نہیں آتی ۔ ١۔یہ جملہ مبتداء محذوف کی خبرہے اورتقدیر عبارت اس طرح ہے :مثلھم کَمَثَلِ الَّذینَ مِنْ قَبْلِہِم۔ ٢۔ اگرچہ کمثل کی تعیبراس آ یت میں اوراس سے قبل والی آ یت میں ایک دوسرے سے مشابہ ہے اسی بناپر بعض مفسرین دونوں کوایک ہی گروہ پرناظر سمجھتے ہیں لیکن قرائن اچھی طرح گواہی دیتے ہیں کہ پہلی آ یت بنو نظیر کی کیفیّت کی طرف ناظر ہے اوردوسری منافقین کی کیفیّت کی طرف ۔بہرحال یہ عبارت بھی مبتدائے محذوف کی خبرہے اورتقدیر عبارت اس طرح ہے : مثلھم کمثل الشیطٰن...۔ ٣۔عاقبتھما کان کی خبرہے اومنصوبہے اورانھما فی النّار اسم کان کی جگہ ہے اور "" خالدین "" ھما کاحال ہے ۔ ٤۔یہ کہ "" ما"" "" ماقدمت لغد"" میں موصولہ ہے یااستفہامیہ مفسّرین نے دواحتمال تجویز کیے ہیں اوریہ آ یہ شریفہ میں دونوں کی گنجائش ہے اس وجہ سے استفہامیہ زیادہ مناسب نظرآتاہے ۔ ٥۔ المیزان ،جلد ١٩ ،صفحہ ٢٥٣۔ ٦۔حذف متعلق "" لایستوی"" عمومیت کی دلیل ہے ۔ اس طرح انسان دوراہے پر نظر آتاہے ، یاپہلے گروہ سے ملحق ہوجائے یادوسرے سے وابستہ ہوجائے ،درمیان میں تیسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ ایت کے آخر میں ایک حکم قاطع کی شکل میں فرماتاہے
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 59:15-20
١۔ اہل نفاق کے ساتھ بے مقصد شرکتِ عمل
جوکچھ مندرجہ بالا آتیوں میں منافقوں کی عہد شکنی اور اپنے دوستوں کوسخت لمحات میں تنہا چھوڑ دینے کے بارے میں آیاہے ، یہ ایک ایسی چیزہے جس کے نمونے ہم نے بارہا اپنی زندگی میں دیکھے ہیں ۔یہ لوگ گمراہ کرنے والے شیطان کی طرح ہرشخص کے دل میں وسوسہ ڈالتے ہیں ، ان سے ہرقسم کی مدد کاوعدہ کرتے ہیں، انہیں میدانِ حوادث میں بھیجتے ہیں اورانواع واقسام کے گناہوں میں آلودہ کرتے ہیں لیکن بحرانی لمحات میں وسط میدان میں چھوڑ کراپنی جان کی حفاظت اورمفادِ ذات کے لیے بھاگ کھڑے ہوتے ہیں ۔ یہ ان لوگوں کی سرگزشت ہے ،جومنافقین کے شریک اوران کے ساتھ عہد ِ محبت استوار کرنے والے افراد ہیں ۔ اس کازندہ نمونہ ہمارے زمانہ میں وہ عہد وپیمان ہیں جوسپر طاقتیں (ہمارے زمانے کے شیاطین ) ان ممالک کے سربراہوں سے کرتے ہیں جوان سے وابستہ ہیں اور ہم نے بارہا دیکھاہے کہ یہ وابستہ ممالک ، جنہوںنے اپنی ساری بضاعت طبق اخلاص میں رکھ کران شیطان صفت حامیوں کے سامنے پیش کردی ہے ، سخت حوادث میں مکمل طورپر تنہارہ جاتے ہیں اور ہرجگہ سے دھتکارے جاتے ہیں ۔ یہ وہ منزل ہے جہاں ہم قرآن کے اس پیغام سے زیادہ شناسائی حاصل کرسکتے ہیں جوکہتاہے:(کمثل الشیطان اذ قال للا نسان اکفر فلما کفر قال انی بری ،منک انی اخاف اللہ ربّ العالمین )ان کاکام شیطان کی مانند ہے جس نے انسان سے کہا کافرہو جا،جب وہ کافرہوگیا تواس نے کہا میں تجھ سے بیزار ہوں ۔میں اس خدا سے ڈرتاہوں جوعالمین کا پروردگار ہے ۔ ٧۔مجمع البیام ،جلد ٩ ،صفحہ ٢٦٥،تفسیر قرطبی جلد ٩،صفحہ ٦٥١٨اور تفسیر رُوح البیان میں یہ واقعہ زیادہ تفصیل کے ساتھ آ یاہے ،جلد ٩ ،صفحہ ٤٤٦۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 59:15-20
٢۔برصیصا عابد کی حیر ت انگیز داستان
بعض مفسّرین اوراربابِ حدیث نے ان آ یات کے ذیل میں ایک پُر معنی روایت بنی اسرائیل کے برصیصا عابد کے با رے میں پیش کی ہے جوتمام افراد کے لیے درسِ عبرت ہوسکتی ہے ،یعنی وہ یہ داستان سُن کر شیطان کے فریب سے خُود کومحفوظ رکھ سکتے ہیں ۔جو شخص ان کے بہکائے میں آ تاہے وہ عذابِ الہٰی میں گرفتار ہوجاتاہے ۔ اس داستان کاخلاصہ کچھ اس طرح ہے ۔ بنی اسرائیل میں ایک نامی گرامی عابد تھا جس کانام برصیصاتھا جس نے طویل مرصہ تک عبادتِ پروردگار کی تھی جس کی وجہ سے وہ اس مقام پرپہنچ گیا تھاکہ جان بلب مریضوں کو اس کے پاس لاتے تھے اور اس کے نتیجے میں دوبا رہ صحت و سلامتی میسر ہوجاتی تھی ، ایک دن ایک معقول گھرانے کی عورت کو اس کے بھائی کے پاس لائے اور طے پایا کہ کچھ عرصہ تک وہ عورت وہیں رہے تاکہ اس کو شفا مل حاصل ہوجائے ، اَب شیطان اس کے دل میں وسوس ڈالنے کا پرگرام بنا یا اور اس قدر اس کو اپنے دام میںاسیر کیا کہ اِس عابد نے اُس عورت سے زیادتی کی کچھ دنوں بعد یہ بات کھل گئی کہ وہ عورت حاملہ ہے ( کیونکہ ہمیشہ ایک گناہ عظیم تر گناہوں کا سرچشمہ بنتا ہے ) اس نے عورت کو قتل کردیا اور بیابان کے ایک گوشہ میں دفن کردیا ، اُس عورت کے بھائی اس واقعہ سے باخبر ہوئے کہ مرد عابد نے اِ س قسم کے ظلم عظیم کا اقدام کیا ہے یہ خبر سارے میں شہر میں پھیل گئی ، یہاں تک کہ امیر شہر کے کانوں تک جا پہنچی وہ کچھ لوگوں کو ساتھ لیکر چلا تاکہ حقیقت حال سے باخبر ہو ، جس وقت عابد کا ظلم ثابت ہو گیا تو اس کو اس کی عبادت گاہ سے کھنچ کرباہر لے آئے اقرار گناہ کے بعد حکم دیاگیاکہ اسے سُولی پرچڑھادیاجائے ۔ جس وقت وہ سُولی پر چڑھا یا جانے لگا توشیطان اس کے سامنے نمودار ہوااور کہا وہ میں تھا جس نے تجھے اس مصیبت میں پھنسا یا ۔ اب اگرجو کچھ میں کہو وُہ مان لے تومیں تیری نجات کاسامان فراہم کرتاہوں ،عابد نے کہامیں کیاکروں ۔ اس نے کہا میرے لیے تیراصرف ایک سجدہ کافی ہے عابد نے کہاجس حالت میں تومجھے دیکھ رہاہے ۔ اس میں سجدہ کرنے کاکوئی امکان نہیں ہے ۔شیطان نے کہا!اشارہ ہی کافی ہے ۔عابد نے گزشتہ چشم یاہاتھ سے اشارہ کیا اوراس طرح شیطان کی بارگاہ میںسجدہ بجالا اوراسی مرگیا اور دنیا سے کافر گیا(٧) ۔ ٧۔مجمع البیام ،جلد ٩ ،صفحہ ٢٦٥،تفسیر قرطبی جلد ٩،صفحہ ٦٥١٨اور تفسیر رُوح البیان میں یہ واقعہ زیادہ تفصیل کے ساتھ آ یاہے ،جلد ٩ ،صفحہ ٤٤٦۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 59:15-20
٣۔ جوکچھ آگے بھیجنا چاہیئے
مندرجہ بالا آیات میں اس مسئلہ پرزور دیاگیا تھاکہ انسان کودیکھناچاہیئے کہ اس نے قیامت کے لیے کون ساذخیرہ اعمال جمع کیاہے ۔ (وَ لْتَنْظُرْ نَفْس ما قَدَّمَتْ لِغَد) ۔در حقیقت میدانِ قیامت میں انسان کاسر مایۂ اصلی وہ اعمال و افعال ہیں جواس نے آگے بھیجے ہیں ۔ دوسرا کوئی شخص اس فکر میں نہیں ہے کہ اس کے لیے اس کی موت کے بعد کوئی چیز بھیجے اوراگربھیجے بھی تواس کی زیادہ قدر وقیمت نہیں ہے ۔ ایک حدیث میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ سلم) کی ہمارے سامنے آتی ہے جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا: راہِ خدامیں انفاق کرو چاہے تین سیر کھجوریں ہوں، یااس سے بھی کم ، یامُٹھی بھر ہوں، یااس سے بھی کم ، یہاں تک کہ کہ آدھا خرماہی کیوں نہ ہوں اوراگرکسی کویہ بھی نہ مل سکے ،توپھروہ پاکیزہ باتوں سے دلوں کوخوش کرے ، اس لیے ک قیامت میں جب انسان بار گاہِ خدامیں پیش ہوگاتوخُدا پُوچھے گاکیامیں نے تیرے متعلق ایسااورایسا نہیں کیا؟ کیاکان اورآنکھ تیرے اختیار میں نہیں دیے؟ کیا مال اور اولاد تجھ کو نہیں بخشے تھے ؟ بندہ عرض کرے گاہاں ،تواس وقت خداوند متعال کہے گاتوپھر دیکھ کہ تونے اپنے آگے کے لیے کیا بھیجاہے ۔ (فینظر قدامہ وخلفہ وعن یمینہ وعن شمالہ فلایجد شیئا یقی بہ وجھہ من النّاس) ۔ وہ اپنے آگے پیچھے اور دائیں دیکھے گااسے کوئی چیزنہیں ملے گی جس کے ذریعے وہ اپنے چہرہ جہنم کی آگ سے محفوظ رکھ سکے (٨) ۔ ایک اورحدیث میں ہم دیکھتے ہیں کہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے بعض اصحاب کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ۔ قبیلہ مضر کاایک گروہ وارد ہواجن کی کمرور ں تلوار لٹکی ہوئی تھی ( وہ راہِ خدامیں جہاد کے لیے آمادہ تھے )لیکن ان کے کپڑے اچھے نہیں تھے ،جس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے حاجت مندی اور بھوک کے آثار ان کے چہروں پردیکھے توآپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرۂ مبارک کارنگ متغیّر ہوگیا،آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)مسجد میں آ ئے ، منبر پرتشریف لے گئے اورخدا کی حمد وثنا بجالانے کے بعد ارشاد فر مایا: خدا نے یہ آ یت قرآن مجید میں نازل فرمائی ہے :( یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّہَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْس ما قَدَّمَتْ لِغَد...) اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید فرمایا: راہ ِ خدامیں انفاق کرو اس سے پہلے کہ قوّت وقدرت تم سے سلب ہوجائے اورراہِ خدا میں صدقہ دوقبل اس کے کہ اس میں کوئی مانع پیدا ہوجائے ۔جن کے پاس دینار ہے وہ دیناسے ،جن کے پاس درہم ہے وہ درہم سے اورجوگندم وجَو رکھتے ہیں وہ گندم وجو سے انفاق کریں اور کسی چیزکوکم ترخیال نہ کریں خواہ خرمہ کا آدھا دانہ ہی کیوں نہ ہو۔ انصار میں سے ایک شخص کھڑا ہوگیا اوراس نے ایک تھیلی پیغمبرخدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کودی توآثار سرور وانبساط آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے چہر ہ مبارک پرہویدا ہو ئے ،فرمانے لگے : جوشخص شُنّت حسنہ کی بُنیاد رکھے اورلوگ اس پر عمل کریں تو اس کااجر اوران تمام لوگوں کااَجر جواس پر عمل کرتے ہیں اس ابتداکرنے والے شخص کونصیب ہوگا بغیر اس کے کہ لوگوں کے اَجر میں کوئی کمی واقعی ہو اورجوشخص بُری رسم کوجاری کرے اس کاگناہ اوران تمام لوگوں کاگناہ جواس پر عمل کرتے ہیں اس رسم ِ قبیح جاری کرنے والے کے ذمّہ ہوگا بغیر اس کے کہ دوسرے لوگوں کے گناہ میں کوئی کمی ہو ۔ لوگ کھڑے ہوگئے جس کے پاس دینار تھاوہ دینارلے آ یا ۔ جس کے پاس درہم تھاوہ درہم لے آیا ۔جس شخص کے پاس جوچیز تھی وہ خدمت ِ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لے آیا، اس طرح سے معقول قسم کی مدد ، نقد اور بصورت اشیاء ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جمع ہوگئیں جسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے ان حاجت مندوں میں تقسیم کردیا(٩) ۔ یہی مفاہیم قرآن کی دوسری آ یات میں بارہاآئے ہیں اوران کی تاکید کی گئی ہے ۔سُورئہ بقرہ کی آ یت ١١٠ میں ہم پڑھتے ہیں : (وَ أَقیمُوا الصَّلاةَ وَ آتُوا الزَّکاةَ وَ ما تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِکُمْ مِنْ خَیْرٍ تَجِدُوہُ عِنْدَ اللَّہِ ِنَّ اللَّہَ بِما تَعْمَلُونَ بَصیر) ۔ نماز قائم کرو،زکوٰة ادا کرو اور جس کارِ خیر کواپنے لیے تم آگے بھیجتے ہواسے خداکے ہاں پاؤ گے خدا تمہارے اعمال کودیکھتاہے (٨)نورالثقلین ،جلد ٥ ،صفحہ ٢٩٢۔ ٩۔تفسیر درالمنثور ،جلد ٦،صفحہ ٢٠١۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 59:15-20
سوره حشر/ آیه 15- 20
١٥۔ کَمَثَلِ الَّذینَ مِنْ قَبْلِہِمْ قَریباً ذاقُوا وَبالَ أَمْرِہِمْ وَ لَہُمْ عَذاب أَلیم ۔ ١٦۔ کَمَثَلِ الشَّیْطانِ ِذْ قالَ لِلِْنْسانِ اکْفُرْ فَلَمَّا کَفَرَ قالَ ِنِّی بَریء مِنْکَ ِنِّی أَخافُ اللَّہَ رَبَّ الْعالَمینَ ۔ ١٧۔ فَکانَ عاقِبَتَہُما أَنَّہُما فِی النَّارِ خالِدَیْنِ فیہا وَ ذلِکَ جَزاء ُ الظَّالِمینَ۔ ١٨۔یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّہَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْس ما قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَ اتَّقُوا اللَّہَ ِنَّ اللَّہَ خَبیر بِما تَعْمَلُونَ ۔ ١٩۔وَ لا تَکُونُوا کَالَّذینَ نَسُوا اللَّہَ فَأَنْساہُمْ أَنْفُسَہُمْ أُولئِکَ ہُمُ الْفاسِقُونَ۔ ٢٠۔ لا یَسْتَوی أَصْحابُ النَّارِ وَ أَصْحابُ الْجَنَّةِ أَصْحابُ الْجَنَّةِ ہُمُ الْفائِزُونَ ۔ ترجمہ ١٥۔یہودیوں کے اس گروہ کا کام ان لوگوں کی طرح ہے جوان سے کچھ پہلے تھے ۔ انہوںنے اپنے کام کاتلخ مزہ چکھا ۔ ان کے لیے درد ناک عذاب ہے ۔ ١٦۔ ان کا کام مثل شیطان کے ہے جس نے انسان سے کہا کافرہو جا (تاکہ تیری مشکلات حل ہو جائیں) لیکن جب وہ کافرہوگیا تواس نے کہامیں تجھ سے بیزار ہوں، میں اس خُدا سے جو عالمین کاپروردگار ہے ڈر تاہوں ۔ ١٧۔ انجام ان کا یہ ہوا کہ وہ دونوںجہنم کی آگ میں ہیں ۔ہمیشہ اس میں رہیں گے اور یہ ستم گروں کی سزا ہے ۔ ١٨۔ اے ایمان لانے والو!خُدا کی مخالفت سے پرہیز کرو، اور ہرانسان کودیکھنا چاہیئے کہ اس نے اپنے کل کے لیے آگے کیا بھیجاہے اورخداسے ڈرواس لیے کہ خداجس کام کو تم انجام دیتے ہو اس سے آگاہ ہے ۔ ١٩۔ اوران لوگوں کی طرح ، جنہوںنے خداکوفراموش کردیا اورخدا نے بھی انہیں خُود فراموشی کاشکارکیا، نہ ہوجاؤ ،اوروہ فاسق وگنہگار ہیں ۔ ٢٠۔ہرگز اصحابِ دوزخ اوراصحابِ بہشت یکساں نہیں ہیں صرف اصحابِ جنّت ہی کامیاب ہیں ۔