يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
O you who have faith! Should any of you desert his religion, Allah will soon bring a people whom He loves and who love Him, [who will be] humble towards the faithful, stern towards the faithless, waging jihad in the way of Allah, not fearing the blame of any blamer. That is Allah’s grace, which He grants to whomever He wishes, and Allah is all-bounteous, all-knowing.
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 5:54
[Pooya/Ali Commentary 5:54] A careful study of verses 54 and 55 indicates that they have no relation with the preceding verses prohibiting friendship with infidels. The subject matter of verse 54 is quite different. It is in praise of Ali, about his nomination to political and religious leadership; and wherein the renegades have been warned of his might and valour, and frightened of his great overwhelming influence. The Holy Prophet said: "The resolute co-operation among the Quraysh will not dissipate unless Allah appoints over you a man whose heart Allah has tested through severe trial of faith. He will strike your necks and you will be as afraid of him as frightened sheep." Whereupon Abu Bakr inquired if he was that man and Umar inquired if he was that man. The Holy Prophet replied: "No. But the person who is mending shoes inside the room is that man." And Ali turned up with shoes in his hand which he was repairing for the Holy Prophet. Many traditionists have recorded it with slight variations-Ahmad ibn Hanbal in his Musnad, Hakim in his Mustadrak, Abu Yala in his Musnad, and Muttaqi in his Kanz al Ummal. It is a warning about Ali's might, as explained by himself on the day of the battle of Jamal. Tha-labi has mentioned it in his Tafsir and the compiler of Majma al Bayan has reproduced it as related by Ammar, Hudhayfah and Ibn Abbas. This becomes clearer when we notice the fact that verse 55 (innama waliyukum) follows this verse, wherein Allah has suggested His superior authority and hinted at the necessity of Ali's leadership (imamat). Verse 55 explains and clarifies the reference in verse 54. "In the battle of Khaybar the second caliph (like other companions) tried to conquer the fort, but took to flight when the Jew soldiers overpowered his contingent. Before the Holy Prophet they blamed each other for showing cowardice in the battlefield." (Tarikh Tabari Vol. 2; page 300) The Holy Prophet said: "Certainly (the next morning) I will send the man whom Allah will never put to shame, who loves Allah and His messenger and is equally loved by Allah and His messenger." Utter disappointment was the lot of many a companion who yearned for this distinction - "Allah shall bring a people whom He shall love and who shall love Him", as has been clearly pointed out in this verse. Ahmad ibn Hanbal in his Musnad, vol. 1, p. 330; Nisa-i in Khasa-is al Alawiyyah, p. 6; Hakim in his Mustadrak, Vol. 3, p. 123; and Dhahabi in his Talkhis have recorded this tradition in the "ten excellent merits" of Ali, not possessed by anybody else. "Striving hard in the way of Allah", refers to no one but Ali, who, in all the battles fought by the Holy Prophet (Badr, Uhad, Khandaq, Khaybar and others-refer to authentic books of history written by well-known Muslim scholars), not only defeated and destroyed the enemies of Allah but demolished their power base beyond recovery. Aqa Mahdi Puya says: The qualities, mentioned in this verse and verse 29 of al Fat-h (according to well-known traditions written in Sahihs, Musnads and Tafsirs), were owned by no one but Ali. In all the battles fought by the Holy Prophet against the enemies of Allah, the Shaykhayn (the first caliph and the second caliph) never played a decisive role in any battle, nor won victory in single combats or general confrontations; on the contrary they were always either overpowered or ran away from the scene of action. More often they did not carry out the orders given to them by the Holy Prophet. The Holy Prophet knew that Dhith-Thadiyyah was an apostate, so he asked the Shaykhayn to kill him, but they disobeyed and spared his life; and it was this renegade who, according to Sahih Bukhari and others, became the leader of the Khawarij, and was finally killed by Ali in the battle of Nahrawan. No doubt the Shaykhan and their adherents were severe and hard against the Ahl ul Bayt and their followers . "Allah shall bring a people", refers to those who, later on, gathered under the banner of Ali (whose qualities have been clearly described in this verse and verse 29 of al Fat-h), in the battles of Jamal, Siffin and Nahrawan. When Ammar ibn Yasir was asked as to how could he fight against the people who professed Islam, he replied: "We fight under the banner of Ali against those who are under the banner of Mu-awiyah, in keeping with the Quran. They professed Islam but concealed infidelity in their hearts, and have now come out in their true colour of apostasy." The followers of Ali strive hard in the way of Allah, not fearing the criticism of the apostates. The devotees of the other Imams of Ahl ul Bayt also come in this category, and according to many commentators of all schools of thought in Islam (Majma ul Bayan) at the time of the reappearance of Imam al Mahdi the world will witness the true interpretation of these phrases of the Quran. The Muslims did not oppose the actions taken against the apostates in the times of the Shaykhayn, but they criticised Ali ibn abi Talib for fighting against A-isha and Mu-awiyah; therefore, this verse refers only to Ali and his devotees. There is no historical evidence to prove that the Holy Prophet ever referred to any fight by Abu Bakr, Umar or Uthman against the apostates, but he had predicted Ali's fight against three types of apostates-nakithin (oath-breakers), qasitin (wrong-doers), maraqin (strayed ones). It was also foretold by him that Ammar Yasir would be killed by a group of insurgents.
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 5:54
ایک سخت تنگ موڑ پر پہنچا دیا ۔
اس جلد کے آخری حصے کی اصلاح کا کام میں نے مکہ مکرمہ میں جوار خانہ خدا میں انجام دیا جب کہ وہاں عمرہ کے پر شکوہ مراسم بھی انجام پارہے تھے ۔ اس وقت میرےہ ہاتھ میں درد تھا اور قلم تک پکڑنا بھی مشکل ہو رہا تھا ۔ ایسے میں مَیںنے محسوس کیا کہ وہی تعصبات جوعلمی کتب میں دکھائی دیتے ہیں آج بھی شدید پیمانے پر یہاں عوام میں بلکہ ان علماء میں دکھائی دیتے ہیں اور ایسا لگتا ہے جیسے کوئی ہاتھ درمیان میں کام کررہا ہے تاکہ مسلمان کبھی متحد نہ ہوں ۔ یہاں تک کہ یہ تعصب تاریخ اسلام سے پہلے کے ایام تک بھی جاپہنچا ہے ۔ خانہ کعبہ کے نزدیک جس شاہراہ کانام اس وقت شارع ابو سفیان ہے وہ شارع ابراہیم الخلیل جو بانی مکہ کے نام پر ہے سے زیادہ شکوہ مند ہے ۔ آج یہا ں مسلمانوں کی طرف” شرک “ کی نسبت دینا ایک متعصب گروہ کے لئے پانی کا گلاس پینے کے برابر ہے ، ادھر آپ نے اپنے جسم کو حرکت دی ادھر ” مشرک “ کی صدا بلند ہو نے لگی ۔ گویا اسلام ان کے گھر کی باندی ہے او روہی قرآن کے متولی ہیں اور بس ۔ او ردوسروں کا اسلام و کفران کی پسند اور ناپسند پر منحصر ہے کہ ایک لفظ کے ساتھ جسے چاہیں مشرک اور جسے چاہیں مسلمان کہہ دیں ۔ حالانکہ مندرجہ بالا آیات کے ذیل میں ہم پڑھ چکے ہیں کہ جب اسلام کی غربت کا درد ہو گا ۔ خدا تعالیٰ سلمان جیسے بزرگ عظمت ِ دین کے لئے بھیجے گا اور یہ پیغمبر کی دی ہوئی بشارت ہے ۔ تعجب کی بات ہے کہ مسئلہ توحید جسے وحدت مسلمین کی بنیاد ہو نا چاہئیے۔ آج مسلمانوں کی صفوں میں انتشار اور انھیں مشرک و کافر قرار دینے کے لئے دستاویز بن چکا ہے ۔ یہا ں تک کہ ایک آگاہ شخص نے ان کے بعض متعصبین سے کہا تھا: ذرا دیکھو! ہمارا او ر تمہارا معاملہ کہا تک جا پہنچا ہے کہ اسرائیل ہم پر مسلط ہو جائے تو تم میں سے کچھ لوگ خوش ہوں گے اور اگر تمہاری سر کوبی کرے تو ہم میں سے بعض لوگ خوشی منائیں گے ۔ کیا یہی وہ ( اسرائیل اور ا س کے سر پرست) نہیں چاہتے؟ انصاف کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئیے ۔ ان کے بعض علماء سے جو میں نے متعدد بار ملاقات کی ہے اس سے یہ واضح ہوا ہے کہ اکثر بافہم اور سمجھدار حضرات اس کیفیت پر پریشان ہیں ۔ ایک مرتبہ ایک یمنی عالم حدود ِ شرک کے بارے میں بحث کے سلسلے میں بہت سے بزرگ مدرسین ِ حرم کے سامنے کہنے لگے: اہل قبلہ کو شرک کی نسبت دینا بڑا گناہ ہے جسے گذشتہ لو گ زیادہ اہمیت دیتے ہیں ۔ یہ کیا ہے کہ نافہم لوگ ہر وقت لوگوں پر شرک کی تہمت لگاتے رہتے ہیں کیا وہ یہ نہیں جانتے کہ اس طرح اپنے اوپر کتنی بڑی ذمہ داری لے رہے ہیں ۔ ۵۵۔ إِنَّمَا وَلِیُّکُمْ اللهُ وَرَسُولُہُ وَالَّذِینَ آمَنُوا الَّذِینَ یُقِیمُونَ الصَّلاَةَ وَیُؤْتُونَ الزَّکَاةَ وَہُمْ رَاکِعُونَ۔ ترجمہ ۵۵۔ تمہارا سر پرست اور رہبر صرف خدا ، اس کا پیغمبر اور وہ ہیں جو ایمان لائے ہیں ، انھوں نے نماز قائم کی ہے اور حالت رکوع میں زکوٰة ادا کی ہے ۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 5:54
وہی ذات ہے جس کا دائرہ فضل و کرم بہت وسیع ہے
منافقین کے بارے میں بحث کے بعد مرتدین کے سلسلے میں گفتگو ہے کہ قرآن کی پیشین گوئی کے مطابق اس دین سے خارج ہو جائیں گے لیکن خدا ، اس کے دین نیز مسلمانوں اور اسلامی معاشرے کی تیز رفتار پیش رفت کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ۔ کیونکہ خدا آئندہ اس دین کی حمایت کے لئے ایک اور گروہ کو مبعوث کرے گا (یااٴَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا مَنْ یَرْتَدَّ مِنْکُمْ عَنْ دِینِہِ فَسَوْفَ یَاٴْتِی اللهُ بِقَوْمٍ ) ۔ اس کے بعد ان لوگوں کی جو یہ عظیم کار رسالت انجام دیں گے ، یہ صفات بیان فرمائی گئی ہیں : پہلی ) یہ کہ وہ خدا کے عاشق ہوں گے اور اس کی خشنودی کے سوا انھیں کوئی فکر دامن گیر نہ ہوگی” خدا انھیں پسند کرتا ہے اور وہ خدا سے محبت کرتے ہیں “(یُحِبُّہُمْ وَیُحِبُّونَہُ) ۔ دوسری ۔ اور تیسری) صفت ان لوگوں کی یہ ہے کہ وہ مومنین کے لئے منکسر المزاج اور مہر بان ہیں جبکہ دشمنوں اور ستم گروں کے مقابلے میں مضبوط ، سخت اور طاقت ور ہیں ( اٴَذِلَّةٍ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ اٴَعِزَّةٍ عَلَی الْکَافِرِینَ ) ۔ چوتھی ) صفت ان کی یہ ہے کہ راہِ خدا میں جہاد کرنا ان کے مسلسل پروگرام میں شامل ہے (یُجَاہِدُونَ فِی سَبِیلِ اللهِ) ۔ پانچویں) خصوصیت ان کی یہ ہے کہ وہ فرمانِ الہٰی کی انجام دفاع ِ حق کی راہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرتے( وَلاَیَخَافُونَ لَوْمَةَ لاَئِمٍ ) ۔ در حقیقت وہ جسمانی طاقت کے علاوہ ایسا عزم رکھتے ہیں کہ غلط رسومات کو توڑنے اور انحراف کرنے والی اکثریت کو خاطر میں نہیں لاتے کثرت کے زعم میں دوسروں کا مذاق اڑانے والوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ ہم ایسے بہت سے افراد کو جانتے ہیں کہ جو ممتاز صفات کے حامل ہیں لیکن معاشرے کی خلاف ، عوام کے افکار و نظر یات اور منحرف اکثریت کے سامنے بہت محتاط ہو جاتے ہیں اور ان کے سامنے بزدلی اور کم ہمتی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان کے مقابلے میں بہت جلد میدان سے ہٹ جاتے ہیں حالانکہ ایک مصلح اور رہبر اور اس کے افکار کی تبلیغ وترویج کے لئے میدان میں اترنے والوں کے لئے ہر چیز سے پہلے شہامت و جراٴت کی ضرورت ہے ۔ عوام او رماحول سے ڈرجانے سے اصلاح نہیں ہو سکتی اور ان سے خوفزدہ ہو نا بلند روحانی امتیاز کے منافی ہے ۔ آخرمیں فرمایا گیا ہے : ان امتیازات و خصوصیات کا حصول( انسانی کوشش کے علاوہ ) خدا کے فضل وکرم کامرہونِ منت ہے وہ جسے چاہتا ہے اور اہل پاتا ہے عطا کرتا ہے ( ذَلِکَ فَضْلُ اللهِ یُؤْتِیہِ مَنْ یَشَاءُ) ۔ وہی ذات ہے جس کا دائرہ فضل و کرم بہت وسیع ہے اور جو اس کی لیاقت او راہلیت رکھتے ہیں ، ان سے آگاہ ہے ( وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِیمٌ ) ۔ اس سلسلے میں کہ مندرجہ بالاآیت کن یاورانِ اسلام کی طرف اشارہ کررہی ہے اور خدا تعالیٰ یہاں کن افراد کی خصوصیات بیان فرمارہا ہے روایات ِ اسلامی اور اقوال مفسرین میں اس سلسلے میں بڑی بحث کی گئی ہے ۔ تاہم شیعہ سنی طرق سے وارد ہونے والی بہت سی روایات میں ہے کہ آیت حضرت علی (علیه السلام) کے بارے میں فتح خیبر پر یا ناکثین ، قاصطین اور مارقین سے ان کی جنگ کے سلسلے میں نازل ہوئی ہے ۔ ۱ اسی لئے ہم دیکھتے ہیں کہ لشکر اسلام کے بعض کمانڈر جب خیبر کو فتح نہ کر سکے تو اس کے بعد ایک رات پیغمبر اسلام نے مرکز فوج میں ان کی طرف رخ کرکے فرمایا: لاعطین الرایة غداً رجلا ً، یحب اللہ ورسولہ ویحبہ اللہ ورسولہ ، کراراً،غیر فرار، لایرجع حتی یفتح اللہ علی یدہ۔ بخداکل عَلم ایسے مرد کو دوں گا جو خدا اور رسول سے محبت رکھتا ہے اور خدا اور رسول بھی اس سے محبت رکھتے ہیں وہ بڑھ بڑھ کر دشمنوں پر حملہ کرنے والا ہے اور کبھی پشت نہیں دکھاتا اور وہ اس میدان سے اس وقت تک پلٹ کر نہیں آئے گا، جب تک خدا اس کے ہاتھ سے مسلمانوں کو فتح نصیب نہیں کردےتا ۔2 ایک اور روایت میں ہے کہ جب پیغمبر اکرم نے لوگوںنے اس بارے میں سوال کیا تو آپ نے سلمان کے کندھے پر ہاتھ مار کر فرمایا: اس سے یہ ، اس کے یار و انصار اور ہم وطن لوگ مراد ہیں ۔ اس طرح آپنے اہل ایران کے اسلام لانے اور اسلام کی پیش رفت کے لئے ان کی ثمر بخش کاوشوں اور جستجو کی پیش گوئی فرمائی ہے ۔ اس کے بعد آپ نے مزید فرمایا: ” لوکان الذین معلقاً بالثریا لتنا ولہ رجال من ابناء الفارس“ اگر دین ثریا پر جا ٹھہرتا اور آسمانوں میں جاپہنچتا تو بھی فارس کے لوگ اسے دستیاب کرلیتے۔ 3 لیکن ابن عبد البر نے استیعاب جلد ۲ص ۵۷۷ میں یہ عبارت نقل کی ہے :” لو کان الدین عند الثریا لنا لہ سلیمان ایک اور روایت میں ” دین “ کی جگہ ” علم “ کا لفظ استعمال ہوا ہے ۔ بعض اور روایات میں ہے کہ آیت حضرت مہدی علیہ السلام کے یارو انصار کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو اپنی پوری طاقت سے ان لوگوں کے مقابلے میں قیام کریں گے جو دین حق و عدالت سے مرتد ہو جائیں گے اور وہ دنیا کو ایمان و عدل سے معمور کردیں گے ۔ اس میں شک نہیں کہ یہ روایات جو اس آیت کی تفسیر کے بارے میں مروی ہیں باہم کوئی تضاد نہیں رکھتیں کیونکہ یہ قرآن کی سیرت کے مطابق ایک کلی اور جامع مفہوم بیان کرتی ہے اور اس کے اہم مصادیق میں حضرت علی علیہ السلام ، سلمان فارسی اور وہ لوگ شامل ہیں جو اس پرگرام کے مطابق چلیں گے چاہے روایات میں ان کا ذکر نہ بھی ہو۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس آیت کے بارے میں بھی قومی تعصبات کے باعث جو لوگ اہلیت نہیں رکھتے تھے اور آیت میں مذکورہ صفات میں سے کوئی بھی ان میں نہ تھی انھیں بھی آیت کا مصداق ٹھہرا یا گیا اور انھیں بھی شانِ نزول کا عنوان بنا لیا گیا یہاں تک کہ ابو موسیٰ اشعری کو بھی آیت کے مصادیق میں شمار کرلیا گیا جس نے اپنی بے مثال تاریخی حماقت سے اسلام کو ہلاکت کے گڑھے تک پہنچا دیا اور علمدارِ اسلام حضرت علیہ السلام کو 4 ۱۔ یاد رہے کہ ناکثین جنگ جمل کی آگ بھڑکانے والوں کو ، قاسطین معاویہ کی فوج کو ، اور مارقین خوارج کو کہا جاتا ہے ۔ 2۔ تفسیر برہان اور نور الثقلین میں آئمہ اہلبیت علیہم السلام سے اس بارے میں کئی ایک روایات نقل کی گئی ہیں ۔ اہل سنت کے علماء میں سے ثعلبی نے ان روایات کو نقل کیا ہے (کتاب احقاق الحق ج۳ ، ص ۲۰۰ کی طرف رجوع فرمائیں ) ۔ 3۔ مجمع البیان جلد ۳ ص ۲۰۸، نور الثقلین جلد ۱ ص ۶۴۲۔ ابو نعیم اصفہانی نے حلیة المتقین جلد ۶ ص ۶۴ میں حدیث کی یہ عبارت نقل کی ہے : ”لوکان العلم منوطاًً بالثریا لتنا ولہ رجال من ابناء الفارس“ 4۔ تفسیر طبری جلد ششم صفحہ ۱۸۴۔ لیکن بعض روایات میں صرف ابو موسیٰ کی قوم کا نام آیا ہے جوکہ اہل یمن کی طرف اشارہ ہے ۔ جنہوں نے نہایت حساس موقع پر اسلام کی مدد کی اور ابو موسیٰ اس میں شامل نہیں ہے جبکہ حضرت سلمان کے بارے میں جو روایات ہیں ان کے مطابقوہ خود اور ان کی قوم اس آیت کی مصداق ہیں ۔