فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
So, that day they will share the punishment.
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 37:33
[Pooya/Ali Commentary 37:33]
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 37:33-40
سوره صافات / آیه 33 - 40
۳۳۔ فَإِنَّہُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذابِ مُشْتَرِکُونَ ۔ ۳۴۔ إِنَّا کَذلِکَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمینَ ۔ ۳۵۔إِنَّہُمْ کانُوا إِذا قیلَ لَہُمْ لا إِلہَ إِلاَّ اللَّہُ یَسْتَکْبِرُونَ ۔ ۳۶۔ وَ یَقُولُونَ اٴَ إِنَّا لَتارِکُوا آلِہَتِنا لِشاعِرٍ مَجْنُونٍ ۔ ۳۷۔ بَلْ جاء َ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلینَ ۔ ۳۸۔ إِنَّکُمْ لَذائِقُوا الْعَذابِ الْاٴَلیمِ ۔ ۳۹۔ وَ ما تُجْزَوْنَ إِلاَّ ما کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ۔ ۴۰۔إِلاَّ عِبادَ اللَّہِ الْمُخْلَصینَ۔ ترجمہ ۳۳۔وہ سب کے سب (گمراہ پیشو اپیر وکار ) اس دن عذاب میں مشترک ہوں گے ۔ ۳۴۔ہاں ! ہم مجرموں کے ساتھ ایساہی سلوک کیاکرتے ہیں ۔ ۳۵۔کیوکہ جب ان سے ” الا الہ الاّ اللہ “ کہاجاتا تھا تووہ تکبّر کیاکرتے تھے ۳۶۔اورہمیشہ یہی کہتے تھے کہ :کیاہم اپنے خداؤں کو ایک دیوانے شاعر کی خاطر چھوڑ دیں ؟ ۳۷۔ (جبکہ ) ایسانہیں ہے ، بلکہ وہ تو حق لے کر آیاہے اوراس نے گزشتہ پیغمبر وں کی تصدیق کی ہے۔ ۳۸۔لیکن (دل کے اندھے مستکبر) یقینی طور پر (خدا کے ) درد ناک عذاب کامزہ چکھو گے ۔ ۳۹۔ اور جو اعمال تم انجام دیاکرتے تھے بدلہ توتمہیںصرف اسی کا ملے گا ۔ ۴۰۔پروردگار کے مخلص بندوں کے سوا ( جواس تمام عذاب اورسزا سے محفوظ رہیں گے ) ۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 37:33-40
گمراہ پیشو اؤں اوران کے پیر و کاروں کاانجام
قیامت کے دن جہنم کے پاس گمراہ پیر وکاروں اورپیشواؤں کے جھگڑا کرنے کے بیان کے بعد . ( اب زیر بحث آ یات میں دونوں گروہوں کاانجام ایک ہی جگہ بیان کیاگیا ہے . نیز ا ن کی بدبختی کے عوامل کو تفصیل کے ساتھ ذکر کیاگیا . ان میں گو یا مرض کابیان بھی ہے اور علاج کاذکر بھی ۔ پہلے فر مایا گیا ہے : وہ سب کے سب، پیر واور پیشوا ، اس دن عذاب ِ الہٰی میں مشترک ہوں گے (فَإِنَّہُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذابِ مُشْتَرِکُو) ۔ البتہ ان کاعذاب میں مشترک ہونا ، دوزخ او ر عذابِ الہٰی میں ان کے مختلف درجات میں مانع نہیں ہے . کیونکہ یقینی طورپر ایساشخص جوہزار ہا انسانوں کی گمراہی اورانحرافی کاسبب بنا ہے ہرگز سزا اورعذاب میں ایک عام گمراہ فرد کے برابر نہیں ہوگا ۔ یہ آیت حقیقت میں سورہٴ مومن کی آیہ ۴۸ کے مانند ہے کہ جس کے مطابق مستکبر ین کمز ور عقیدہ لوگوں کے ساتھ لڑنے جھگڑ نے کے بعد کہیں گے ۔ قالَ الَّذینَ اسْتَکْبَرُوا إِنَّا کُلٌّ فیہا إِنَّ اللَّہَ قَدْ حَکَمَ بَیْنَ الْعِبادِ اب تو ہم سب ہی دوزخ میں ہیں کیونکہ خدانے اپنے بندوں کے درمیان عادلانہ فیصلہ کردیاہے۔ اور یہ بات سورہ ٴ عنکبوت کی آیہ ۱۳ سے کوئی اختلاف نہیں رکھتی جس میں فرمایاگیا ہے : وَ لَیَحْمِلُنَّ اٴَثْقالَہُمْ وَ اٴَثْقالاً مَعَ اٴَثْقالِہِم وہ قیامت کے دن اپنا سنگین بوجھ بھی اپنے کندھوں پر اٹھائے ہو ں گے اوران کے اپنے سنگین بار پر دوسروں کے بار کا بھی اضافہ ہوگا ۔ جودوسروں کو گمراہ کرنے اور گناہ کی طرف مائل کرنے اوربدعت کی بنیاد رکھنے کے نتیجہ میں حاصل ہوا ہے۔ اس کے بعد مزید تاکید کے لیے قرآن فرماتاہے :ہم مجر موں کے ساتھ ایساہی سلوک کیاکرتے ہیں (إِنَّا کَذلِکَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمینَ ) ۔ یہ ہماری ہمیشہ کی سنت ہے ، وہ سنت جو قانون عدالت سے پیدا ہوئی ہے۔ اس کے بعد ان کی بدبختی کی اصل بنیاد کو بیان کرتے ہوئے کہتاہے : وہ ایسے تھے کہ جب کلمہ توحید اورلاالہٰ الا اللہ ان سے کہاجاتاہے تھا تو وہ تکبر و استکبا ر کرتے تھے (إِنَّہُمْ کانُوا إِذا قیلَ لَہُمْ لا إِلہَ إِلاَّ اللَّہُ یَسْتَکْبِرُون) ۔ ہاں ! ان کے تمام انحرافات کی اصل جڑ بنیاد،تکبّر اورخود کو بر تر سمجھنا،حق کو قبول نہ کرنا ،غلط طریقوں اور باطل کی پیروی پر اصرار اورہٹ دھرمی کرنا اوراس کے علاوہ تمام چیزوں کوحقا رت کی نگاہ سے دیکھنا تھا ۔ روح ِ استکبار کامدّ مقابل حق کے سامنے انکسار ی اور تسلیم خم کرناہی ہے اورحقیقتاًاسلام یہی ہے اور بس . وہ استکباربدبختی کاباعث ہے اور یہ خضوع و تسلیم،سعادت کاموجب ہے۔ قابلِ تو جہّ بات یہ ہے کہ قرآن کی بعض آیات میں ، عذابِ الہٰی استکبار کے ساتھ مربوط بیان ہواہے ،جیساکہ سورہٴ احقا ف کی آ یہ ۲۰ میں ہے : فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذابَ الْہُونِ بِما کُنْتُمْ تَسْتَکْبِرُونَ فِی الْاٴَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ آج کے دن ذلیل کرنے والا عذاب تمہاری جزا ہے ، کیونکہ تم زمین میں ناحق استکبارکیاکرتے تھے ۔ جبکہ وہ اپنے اس عظیم گناہ کے لیے بدترازگناہ عذر پیش کیاکرتے تھے اور ہمیشہ یہی کہتے تھے : کیا ہم اپنے خداؤں اور بتوں کو ایک دیوانے شاعر کے لیے چھوڑ دیں ؟(وَ یَقُولُونَ اٴَ إِنَّا لَتارِکُوا آلِہَتِنا لِشاعِرٍ مَجْنُون) ۔ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو اس لیے شاعر کہتے تھے کہ آپ کی باتیں اس طرح دلوں پر اثر کرتی تھیں اورانسانوں کو توجہّ کو اپنی طرف کھینچ لیتی تھیں کہ جیسے آپ بہترین اشعار پڑھ رہے ہوں . حالانکہ آپ کی باتیںبالکل شعر نہیں تھیں اورانھیں مجنون اس لیے کہتے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ماحول کا کوئی اثر قبول نہیں کرتے تھے اور وہ ہٹ دھرم متعصّب لوگوں کے بہیودہ عقائد کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے تھے . یہ ایساکام تھا جو گمراہ عوام کی نگاہ میں ایک قسم جنون آمیز خودکشی تھی .حالانکہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کاعظیم افتخار یہی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ان حالات کے سامنے نہیں جھکے ۔ اس کے بعد قرآن ان بے بنیاد باتوں کی نفی کرنے اور پیغمبراکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی رسالت اور مقام ِ وحی کادفاع کرنے کے لیے مزید کہتا ہے : ایسانہیں ہے وہ تو حق لے کر آیاہے اوراس نے گزشتہ پیغمبروں کی تصدیق کی ہے (بَلْ جاء َ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلینَ ) ۔ ایک طرف تو اس کی گفتگو کے مطالب اور دوسری طرف اس کی ابنیاء کی دعوت کے ساتھ ہم آہنگی اس کی گفتگو کی صداقت کی دلیل ہے۔ لیکن اے دل کے اندھے مستکبر ، اور بدزبان گمراہوں ! تم یقینی طورپر خدا کا دردناک عذاب چکھو گے (إِنَّکُمْ لَذائِقُوا الْعَذابِ الْاٴَلیمِ) ۔ لیکن کہیں یہ گمان نہ کرلینا کہ خدا بھی انتقام جُو ہے اوروہ تم سے اپنے پیغمبرکاانتقام لیناچاہتاہے ایسانہیں ہے ، بلکہ ” جو اعمال تم انجام دیاکرتے تھے بدلہ توتمہیں صرف اسی کا ملے گا (وَ ما تُجْزَوْنَ إِلاَّ ما کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ)۔ حقیقت میں وہ تمہارے اعمال ہی ہوں گے جو تمہارے سامنے مجسم ہوجائیں گے اور تمہارے ساتھ رہیں گے . اور تمہیں آزار پہنچا تے رہیں گے . تمہاراعمل ہی تمہاری سزا ہے ، وہی استکبار وکفرو بے ایمانی، وہی آ یاتِ الہٰی اوراس کے پیغمبرپر شاعر ی اورجنون کی تہمت باندھنا ، وہی ظلم و زیادتی ، بے انصافیاں اوربُر ے کام ۔ آخری زیر بحث آیت میں آئندہ کے مباحث کے لیے ایک مقصد اور تمہید ہے . اس میں ایک گروہ کومستثنٰی کرتے ہوئے فر مایا گیاہے : پروردگار کے مخلص بندوں کے سوا، جواس تمام ترسز اوعذاب سے دور اورمحفوظ رہیں گے (إِلاَّ عِبادَ اللَّہِ الْمُخْلَصینَ ) ( ۱) ۔ لفظ ” عباداللہ“ اکیلا ہی اس گروہ کے خدا ربط کوبیان کرنے کے لیے کافی ہے . لیکن جب ” مخلصین “ بھی اس کے ساتھ ہو تو اس میں ایک اور ہی گہرائی اورجان ڈال دیتاہے . وہ لفظ ” مخلص“ اسم ِ مفعول کی صورت میں ، وہ شخص جسے خدا نے خالص کیاہے . ہر قسم کے شرک دریاسے خالص اورہر قسم کے شیطانی وسوسوں اورہوائے نفس کی ملاوٹوں سے خالص ۔ ہاں ! صرف یہی گروہ ہے کہ جسے اس کے اعمال کی ہی جزانہیں ملے گی بلکہ خدااس اپنے فضل و کرم کے ساتھ پیش آ ئے گا اور وہ بے حساب اجر حاصل کریں گے ۔ ۱۔ یہ جملہ استثناء منقطع کی شکل میں ہے جو ” تجزون“ کی ضمیر یا ” لذ ائقو ا “ کی ضمیر سے استثناء ہے۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 37:33-40
مخلصین کا اجر وثواب
قرآن کریم کی آیات میں غور کرنے سے معلوم ہوتاہے کہ ” مخلص “ زیا دہ “ ترایسے مواقع پر استعما ل ہواہے ،جب انسان تربیّت و اصلاح اورخود سازی کے مرحلوں میں ہوتاہے اورابھی ضروری تکامل وارتقاء کی منزل تک پہنچا ہوانہیں ہوتا . لیکن ” مخلص “ اس مرحلے کے لیے کہاجاتاہے،جب انسان ایک مدّت تک جہاد بالنفس کرنے اورمعرفت وایمان کے مراحل طے کرنے کے بعد اس منزل پر فائز ہوجاتاہے جہاں شیطان کے وسوسوں کے اثر سے محفوظ ہو جاتاہے جیساکہ قرآن ابلیس کے قول کونقل کرتاہے۔ َ فَبِعِزَّتِکَ لَاٴُغْوِیَنَّہُمْ اٴَجْمَعینَ ،إِلاَّ عِبادَکَ مِنْہُمُ الْمُخْلَصینَ تیر ی عزّت کی قسم ! تیرے مخلص بندوں کے سو. میں ان سب کو گمراہ کردوں گا ( ص . ۸۲ ، ۸۳) ۔ یہ جملہ جو بار ہاقرآن کی آیات میں آیا ہے ” مخلصین “ کے مقام کی عظمت کوواضح کرتاہے . یہ یوسف علیہ السلام جیسے صدّیق افراد کا مقام ہے جو عظیم آز مائش کے میدان کوعبور کرتے ہیں : کَذلِکَ لِنَصْرِفَ عَنْہُ السُّوء َ وَ الْفَحْشاء َ إِنَّہُ مِنْ عِبادِنَا الْمُخْلَصین ہم نے یوسف علیہ السلام کو اس طرح سے اپنی برہان دکھائی تاکہ برائی اوربدی کو ہم اس سے دُور کردیں ،کیونکہ وہ ہمار ے مخلص بندوں میں سے تھا ( یوسف .۲۴) ۔ یہ ان لوگوں کامقام ہے جو جہاد اکبرمیں کامیاب ہوجاتے ہیں اورلطفِ پروردگار کاہاتھ ، تمام غیر خالص باتوں کو ان کے وجود سے پاک کردیتاہے اورحوادث کی بھٹی میں وہ اس طرح سے پگھل جاتے ہیں کہ معرفتِ خالص کے سونے کے سواان میں کوئی چیز باقی نہیں رہتی ۔ یہ وہ منزل ہے جہان ان کااجر عمل کے معیار پر نہیں ہوتابلکہ خدا کے فضل ورحمت کے معیار پرہوتاہے۔ علامہ طبا طبائی نے اس مقام پر ایک بات کہی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے۔ خدا زیر بحث آ یت میں فر ماتا ہے تمام لوگ اپنے اعمال کااجر پائیں گے ،خدا کے مخلص بندوں کے سوا۔ کیونکہ وہ اپنی عبودیت کی بنا پر خود کوکسی چیزکامالک نہیں سمجھتے اورجوکچھ خدا چاہتاہے اس کے سوا کسی اور چیز کاارادہ نہیں کرتے اورجس چیز کاوہ مطالبہ کرتاہے اس کے سوا کسی اور چیز کوانجام نہیںدیتے ۔ مخلص ہونے کی بنا پر خدانے انھیں اپنے لیے منتخب کرلیاہے . و ہ اس کی پاک ذات کے سوا کسی اور چیز کے ساتھ تعلق نہیں رکھتے ۔ ان کے دل میں اللہ کے سواکوئی چیز نہیں ہے ، نہ رزق و برق دنیا ہے اورنہ ہی آ خرت کی نعمتوں کاخیال ۔ اب یہ بات واضح ہے کہ جوشخص ان صفات کاحامل ہے اس کی لذّت ونعمت اور روزی ایسی چیز ہے جودوسر وں کاحاصل نہیں ہے . جیساکہ بعد والی آیت میں بیان ہواہے: اٴُولئِکَ لَہُمْ رِزْقٌ مَعْلُومٌ ان کی روزی ایسی خاص اورمخصوص ہے کہ جو دوسروں سے جُدا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ وہ بھی دوسرے اہل بہشت کی طرح بہشت میں زندگی بسر کتے ہیں لیکن ان کا حصّہِ دوسروں کے حصّے کے ساتھ کوئی مشابہت نہیں رکھتا.( وہ خداکی پاک ذات کے جلووں سے باطنی لذّات محظوظ ہوتے ہیں اوران کا دل اس کے پیما نہ ٴ شوق سے لبر یز ہوتاہے اور وہ اس کے عشق ووصال میں غرق ہوتے ہیں ( 1) ۔ 1۔ المیزان ،جلد ۱۷ ،ص ۱۴۱۔