طسٓمٓ
Ta, Seen, Meem.
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 28:1
[Pooya/Ali Commentary 28:1] See commentary of al Baqarah: 1 for Ta, Sin, Mim (huruf muqatta-at).
Ali Muhammad Fazil Chinoy Commentary
Commentary on Quran 28:1-13
God has allegorically represented enemies of the Ahl al-Bayt in Pharaoh, Haman, and presaged their punishment during resurrection. Mighty Divine Design is to be appreciated in how Moses is being brought up at Pharaoh’s.
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 28:1-6
چند اہم نکات
۱ ۔ مستضعفین کی عالمگیر حکومت : سطور بالامیں ہم نے کہاہے کہ آیات بالا میں خداکا پروگرام کوئی ہنگامی یاصرف بنی اسرائیل سے مخصوص نہیں ہے .بلکہ ان آیات میں ایک کلّی قانون بیان کیاگیا ہے جوتمام قرون واعصاراورجملہ اقوام اورجماعتوں کے لیے ہے چانچہ الفاظ یہ ہیں : ہم یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ ستم رسیدہ اور مستضعف لوگوں کواپنی نعمات عطاکریں اورہم انھیں اقوام کاپیشوا اورزمین کی حکومت کاوارث قراردیں ۔ درحقیت یہ ایک بشارت ہے کہ ” حق “ باطل پرایمان ، کفرپرغالب ہوکے رہے گا “ نیز یہ کہ : یہ ان تمام آزاد لوگوں کے لیے بشارت ہے جویہ چاہتے ہیں کہ ظلم و جور کی بساط الٹ کر عدل وانصاف کی حکومت قائم ہو ۔ اس مشیت الہٰی کے بروئے کار آنے کاایک نمونہ خاندان فرعون کی حکومت کا زوال اوربنی اسرائیل کی حکومت کاقیام تھا . یہ حکومت ان پا برہنہ ، تہی دست ،مظلوم اور پاک دل مومنین کی تھی جوہمیشہ اپنے زمانے کے فرعون کی طرف سے ےحقیر اورتمسخر کانشانہ بنتے رہتے تھے اوران کے ظلم وستم برداشت کرتے رہتے تھے ۔ لیکن ایک دن بھی آیاکے خدانے اسی داماندہ اوران مستکبرین کی ناک زمین پررگڑدیا ۔ اس بشارت کاوسیع ترین نمونہ وہ مبنی برحق وعدالت حکومت ہوگی جواما م مہدی (علیه السلام) ( ہماری جانیں ان پرفداہوں ) کے اہاتھوں تمام روئے زمین پر برپاہوگی ۔ یہ آیات من جملہ ان آیات کے ہیں جن میں واضح طورپر حکومت کے ظہور کی خوش خبری دی گئی ہے . اسلامی روایات میں ہماری نظر سے وہ ارشاد ات گز رتے ہیںجو اس آیت کی تفسیر میں اس ” ظہور عظیم “ کے متعلق ہیں ۔ نہج البلاغہ میں امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب (علیه السلام) سے یوں منقول ہے : لتعطفن الدینا علینا بعد شما سھا عظف الضروس علی ولدھا وتلی عقیب ذلک ونرید ان نمن اعلی الذین استضعفوافی الارض ... دنیا اپنی لکزنی اورسرکشی کے بعد ” اس اونٹنی کی طر ح جودودھ دوھنے والے سے اپنے دودھ کواپنے بچّہ کے لیے بچالیتی ہے “ ہماری طرف رخ کردے گی ۔ اس کے بعد آپ نے آیت ” ونرید ان نمنّ “ کی تلاوت فرمائی (۱)۔ ایک اور حدیث میںجوامام علی علیہ اسلا م ہی سے مروی ہے ہم یوں پڑھتے ہیں کہ آیت فوق کی تفسیر میںفرمایا : ھم ال محمد یبعث اللہ مھدیھم بعد ھم فیعذّ ھم و یذل عد وھم ۔ وہ آل محمد ہیں کہ ان زحمات ومصائب کے بعد جو ان پر وارد ہوگے ان میں سے خدامہدی کوپیداکرے گا . جوان کوعزّت دے گا اوران کے دشمنوں کوذلیل و خواار کردے گا ( ۲) ۔ ایک اورحدیث میں جو جناب امام زین العابدین علیہ السلام سے منقول ہے ، اور میں ہے : والذی بعث محمد ا بالحق بشیر ا ونذیر ا ، ان الابرار منا اھل البیت وشیعتھم بمنزلةموسٰی وشیعتہ ، وان عدونا واشیاعھم بمنزلة فرعون واشیا عہ قسم ہے اس خداکی جس نے محمد کوحق کے ساتھ بشیر و نزیر بنا کر مبعوث فرمایا کہ ہم اہلبیت میں ابرار اور ان کے پیر و مثل موسٰی کے ہیں اور ہمارے دشمن اوران کے پیرو فرعون اوراس کے مقلّدین کے سے ہیں (۳)۔ امام (علیه السلام) کامقصدیہ ہے کہ آخر کار ہم کامیاب اور فتح مندہوں گے اور ہمارے دشمن نابود ہوجائیں گے اور ہم ہی حق وعد ل پر مبنی حکومت قائم کریں گے ۔ البتہ حضرت مہدی علیہ السلام کی عالمگیر حکومت ان حکومتوں کے خلاف اور مانع نہ ہوگی جومظلوم لو گ ظالموں کے خلاف محدود علاقوں میںقائم کرلیں گے اور یہ مستضعف لوگ جس وقت مبنی برحق و عدل حکومت کی شرائط کوپورا کر یں گے تو خداکا حتمی وعدہ اوراس کی مشیت ان کے حق میںپوری ہوجائے گی او ر انھیں یہ کامیابی حاصل ہوجائے گی ۔ ۲۔ ” مستضعفین “ اور ” مستکبر ین “ کون ہیں ؟ ہم جانتے ہیں کہ کلمہ ” مستضعف “ مادہ ” ضعف “ سے مشتق ہے .لیکن چونکہ اس مادہ کو باب استفعال میں لے جایاگیا ہے ( لہذا خاصیت باب کی وجہ سے ) اس کے معنی ہیں وہ شخص جسے کمزور کردیاگیا ہو اوراسے پیڑیاں پہناکر قید کردیاگیا ہو ۔ ایک اور تعبیر کے مطابق ” مستضعف “ وہ نہیںہے کہ جسمانی لحاظ سے کمزور وناتواںہو ورکسی قسم کی طاقت نہ رکھتا ہو . اصطلاحا ” مستضعف “ وہ ہے کہ اس میں بالقوة اور بالفعل کام کرنے کی استعداد تو موجود ہو ، مگر وہ ظالموں کے ظلم اور جبر کے نیچے پساہواہے . لیکن بایںحال کہ اس کے دست و پاقید وبند میں گرفتار ہیں وہ اس حالت پرخاموش اورمطیع نہیں ہے .وہ ہمیشہ ایسے موقع کی تلاش میں رہتا ہے کہ غلامی کی زنجیر وں کوتوڑ کرآزاد ہوجائے .جابر وں اور ستمگروں کے ہاتھ کاٹ دے اوردنیا میں ایسا قانون نافذ کرے جوحق اور عدل پر مبنی ہو ۔ اللہ نے ایسے گروہ سے ان کی مدد کرنے اورانھیں زمین کی حکومت عطاکرنے کاوعدہ کیا ہے .خداکایہ وعدہ ان بے دست وپابزدل اورڈر پوک لوگوں کے لیے نہیں ہے جو ظلم کے خلاف فریاد کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں . بھلا ،ان سے اس بات کی کیاتوقع ہوسکتی ہے کہ وہ میدان نبر د میں آئیں اور قربانی دیں ۔ بنی اسرائیل بھی فرعونوں کی حکومت کے وارث اس وقت ہوسکتے ہیں جب وہ اپنے رہبر حضرت موسٰی (علیه السلام) کے حلقئہ اطاعت میں آگئے اپنے وسائل کو جمع کیا اور سب کے سب من حیث القوم ایک مرکز پر اکٹھے ہوگئے .وہ ایمان اثر ات جو انھیں حضرت ابراہیم (علیه السلام) سے ورثے میں ملے تھے ، حضرت موسٰی (علیه السلام) کی تبلیغ و تعلیم نے انھیں تازہ اور مکمل کیا، خرافات کواپنے ذہن سے نکال دیا اور جنگ کے لیے تیار ہوگئے ۔ البتہ ” مستضعف “ بھی کئی قسم کے ہیں مثلا مسنضعف فکر وعلمی و ادبی ،مستضعف اقتصادی ، مستضعف اخلاقی اورمستضعف سیاسی ،قرآن ،مجید میں یہ کلمہ عام طور پر مستضعفین سیا سی و اخلاقی کے لیے استعمال ہوا ہے ۔ اس میںشک نہیں کہ جب آمرطبع ظالم مسلّط ہیں تو وہ سب سے پہلے اپنی تسلط پسند انہ سیاست کو مستحکم کرنے کی کوشش ، کرتے ہیں .وہ اپنے محکوموں کے علوم و تہذیب کو تباہ اوران کی فکر کو ضعیف کردیتے ہیں.اس کے بعد وہ .ان کی اقتصادی حالت کو کمزور کردیتے ہیں تاکہ ان میں یہ قوّت نہ رہے کہ و ہ کبھی یہ سوچ سکیں کہ بغاوت کرکے مستکبر و ظالم ، آمر ک ہاتھ سے عنان حکومت چھین لی جائے ۔ قرآن مجید میںپانچ مقامات پر ” مستضعفین “ کا ذکر آیاہے ، ان سب مقامات پراس کلمہ سے مراد مومنین ہیںجو ظالموں کے جبر کے نیچے دبے ہوئے تھے ۔ قرآن مجید میں ایک مقام پر مومنین کو یہ وعوت دی گئی ہے کہ وہ خداکی راہ میں اورمستضعفین کی نجات کے لیے جہاد کریں چنانچہ فریاماگیا ہے : تم خداکی راہ میں اوران لوگوں کی نجات کے لیے جو قہر و ستم کاشکار ہیں ،جہاد کیوں نہیں کرتے ؟ جب کہ یہ ستم دیدہ لوگ کہتے ہیں : اے خدا ! تو ہمیں اس شہر (مکّہ ) سے جس کے باسندے ستم گرہیں باہر لے جا .اورایک مدد گار مقرر کر (نساء ، آیت ۷۵)۔ قرآن میں صرف ایک جگہ ان لوگوں کاذکر آیاہے جوظالم ہیں اورکافروں سے میل جول رکھتے ہیں اور ریاکاری سے اپنے کو ” مستضعفین “ کہتے ہیں . قرآن نے ان کے اس ادعاکی نفی کی ہے اور کہاہے : ” تم یہ کرسکتے تھے کہ کفر و فساد کے علاقے سے ہجرت کرکے ان ظالموں کے پنجے سے رہا ئی حاصل کرلیتے .مگر ،چونکہ تم نے ایسا نہیں کیا اس لیے تمہاری جگہ دوزح میں ہے --“ ۔ تاہم ،قرآن مجید میں ہرمقام پر مستضعفین کی حمایت کی گئی ہے اوران کاذکر بھلائی کے ساتھ کیاگیا ہے اورانھیں ایسے مومنین شمار کیاگیا ہے جوزیر تسلط پس رہے ہیں . یہ مومن مجاہد او ر دین خداکے لیے سعی و کوشش کرنے والے ہیں اور لطف خداوندی ان کے شامل حال ہے ۔ ۳۔ مستکبر کی عام روش : صرف یہ فرعون کی خصوصیت نہ تھی کہ وہ بنی اسرائیل کواسیر رکھنے کے لیے ان کے مردوں کو قتل کرتاتھا اوران کی عوتوں کو اپنی خدمت کے لیے زندہ رکھتاتھا . تاریخ گواہ ہے کہ تمام جابروں کایہی وطیر ہ رہاہے کہ وہ اپنے محکوموں کی عملی قوتوں کی ختم کرتے ہیں رہے ہیں ۔ ان میںسے جوجابر حکمران مردوں کوقتل نہ کرسکتے تھے وہ ان کے جوہر مردانگی کو قتل کردیتے تھے .و ہ لوگ برائی کے وسائل کے ذریعہ لہوولعب کوپھیلا کر، منشیات کاعادی بنا کرفحشیا ت کو عام کرکے ، جنسی لذائذ کو بے لگام کر کے ، شراب اورجوئے بازی کوجائز کرکے اور طرح طرح کے غیر صحت مندانہ مشاغل کی ترغیب دلاکر کے اپنی محکومت قوم کی غیر ت و حمیت ،دلادی ،جنگی روح اورقوّت ایمانی کا گلا گھونٹ دیتے تھے .تاکہ باکل مطمئن ہوکراپنی استحصالی حکومت کو دوام دے سکیں ۔ لیکن .پیمبران الہٰی ،بالخصوص پیمبر اسلام نے یہ کوشش کی کہ جو انوں کی خفیہ صلاحیتوں کو بیدار کریں .یہاں تک کہ عورتوں کوبھی بہاردی کا سبق سکھائیں اور انھیں مستکبر ین کے مقابلے میں مردوں کی صف میں لاکھٹرا کریں ۔ ان دونوں چیزوں کے شواہد گزشتہ تاریخ میں زما نئہ حال میںتمام اسلامی ملکوں میں اچھی طرح نمایا ں ہیں . ہم اس مقام پران کے ذکر کی ضرورت نہیںسمجھتے ۔ ۱۔ نہج البلا غہ کلمات قصار ۲۰۹۔ ۲۔ ” غیبت شیخ طوسی “ مطابق نقل تفسیر نورا ثقلین ، ج ۴ ، ص ۱۱۰ ۔ ۳۔ ” مجمع البیان “ زیر بحث آیت کے ذیل میں ۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 28:1-6
ارادئہ الہٰی ہے کہ مستضعفین کامیاب ہوں
ٓ اس دفعہ قرآن سورتوں کے آغاز میں ” حروف مقطعہ “ سے ہمارا چودھیں بار سابقہ پڑرہاہے .ان میں طسم تیسری اور آخری مرتبہ ہے ۔ جیساکہ ہم نے بارہا کہاہے کہ قرآن کے حروف مقطعہ کی مختلف تفاسیر کی گئی ہیں اس موضوع پر ہم نے سورہ بقرہ ، سورہ آل عمران اورسور ہ اعراف کے آغاز میں مشرّ ح بحث کی ہے ۔ جہاں تک ” طسم “ کاتعلق ہے مختلف روایات سے یہ معلوم ہوتاہے کہ یہ حرورف صفات باری تعالیٰ کی مختصرعلامات ہیں .یا ان سے مراد مقدّس مقامات ہیں ۔ تاہم یہ امر اس معروف تفسیر کے جس پر ہم نے بار ہا زرودیا ہے مانع نہیں ہے کہ خدااس حقیقت کوسب پر روشن کردیناچاہتاہے کہ یہ کتا ب مقدّس آسمانی جوانسان کی ارتقائی تاریخ میں عظیم انقلاب کاسرچشمہ ثابت ہوئی اورجس میں انسان کی طرز حیات کے لیے ایک سعادت بخش پروگرام موجود ہے ، اس کی تشکیل بھی ” الف با “ جیسے سادہ حروف سے ہوئی ہے ہربچہ اس کے کلمات کاتلفظ کرسکتاہے یہ کتنی اہم معمولی بات ہے کہ ایسے سادہ وسائل کی ترتیب وتنظیم کانتیجہ ایسی عظیم المرتبت کتاب ہوکہ جو سب لوگوں کی دستر س میں ہے ۔ عالبایہی وجہ ہے کہ حروف مقطعہ کے بعد بلا فاصلا عظمت قرآن کاذکر ہے .چنانچہ فرمایاگیاہے : ” یہ باعظمت آیات کتاب مبین کی آیات ہین “ یہ ایسی کتاب ہے کہ جوخود بھی روشن ہے اورانسانوں کے لیے راہ سعادت کو بھی روشن کر نے والی ہے :( تلک ایات الکتاب المبین ) (3) ۔ اگر چہ کلمہ ” کتاب مبین “ بعض آیات قرآن میں مثلا سورئہ یونس کی اکسٹھویں آیت : ولااصغر من ذلک ولااکبر الافی کتاب مبین سورئہ ھود کی اس آیت میں : کل فی کتاب مبین ” ؛لوح محفوظ “ کے معنٰی لے گئے ہیں لیکن یہ آیت جواس وقت زیر بحث ہے اس میں کلمہ ” آیات “ استعمال ہوااور اسی طرح اگلی آیت میں جملئہ” نتلواعلیک “ آیات ہے . ان الفاظ کے قرینہ سے یہ ثابت ہوتاہے کہ یہاں ”کتاب مبین “ سے مراد قرآن ہے ۔ اس مقام پرقرآن کی صفت ” مبین “ ذکر کی گئی ہے کلمہ ”مبین “ لغوی لحاظ سے لازم اور متعدی دونوں معنٰی میں آیاہے .یعنی وہ چیز جوخود بھی واضح ہے اور اور دوسر ی شے کو بھی آشکار کرتی ہے .چنانچہ قرآن مجید کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ اپنے روشن پیغام اورمطالب کے ذریعہ حق کوباطل سے آشکار کرتاہے اورراہ راست کوگمراہی سے منفصل کردیتاہے ۔ قرآن اس مختصر سے مقدمہ کے بعد موسٰی اور فرعون کی سرگزشت بیان کر تے ہوئے یوں فرمادیتا ہے : ”ہم گروہ مبین کے لیے تجھ سے موسٰی اور فرعون کی سچی داستان کاکچھ حصّہ بیان کرتے ہیں “ :(نتلو ا علیک من نباء موسٰی وفرعون بالحق لقوم یئومنون )۔ آیت میںحرف جا ر ”من “ استعمال ہواہے .اصطلانحومیں اسے ” تبعیضہ “ کہتے ہیں .اس کے معنٰی قدرے یاتھوڑا ساکے ہیں .حرف ”من “ استعمال کرنے میں نہ نکتہ پوشیدہ ہے کہ جو کچھ اس مقام پر ذکر کیاجارہاہے وہ اس طویل داستان کاصرف ایک گوشہ ہے جوسبب مقام کے لحاظ سے بیان کیاگیا ہے ۔ آیت میں کلمہ ”بالحق “ سے اس اس امر کی تاکیدہوتی ہے کہ جوکچھ یہاں ذکر کیاگیا ہے وہ ہر قسم کی خرافات ، اباطبیل ، اساطیر اور غیر واقعی مطالب سے پا کو منزہ ہے .” بالحق “ کے معنٰی ہیں ” تواء م باحق “ یعنی عین واقعیت ۔ کلمہ ” لقو ء م یئومنون “ یہ ایک توضیح ہے اور تاکید ہے اس حقیقت پرکہ جو اس وقت مکہ میں جومومنین کفّار کے ظلم و ستم سہہ رہے تھے یان جیسے لوگ جوکہیں اورہوں اس داستان کوسن کران پریہ حقیقت واضح ہوجائے کہ خواہ دشمن کی طاقط کتنی ہی زیادہ ہو اور ان کی جمعیت ،شمار اور وسائل کتنے ہی وسیع کیوں نہ ہوں .ان کے مقابلہ میں اہل ایمان خواہ کتنے ہی قلیل التعداد ،بظاہر کم طاقت اورا ن کے نیچے پس رہے ہوں ، انھیں ہر گز خوف زدہ و ہراساں نہ ہونا چاہیئے .کیونکہ اس قادر مطلق کے لیے ہرچیز آسان ہے . مومنین پر یہ امر روشن ہے کہ : وہ خداجس نے فرعون کونابود کرنے کے لیے موسٰی کو اسی کے گھر میں پرورش دلوائی ۔ وہ خداجس نے مظلوم غلاموں کو روئے زمین کی سلطنت عطاکی . اورمغرورظالموں کوذیل و خوار اور نابود کردت. وہ خداجس نے ایک شیر خوار بچّے کی پرشور لہروں میں حفاظت کی اور فرعون اوراس کے لا کھوں پرزور ساتھیوں کونیل کی موجوں میں دفن کردیا ... تمہیں بھی ان مصائب سے نجات دینے کی قدرت رکھتاہے ۔ یقینا ان آیات کے اصلی مخاطب مومنین ہی ہیں .انھیں کے لیے یہ آیات نازل ہوئی ہیں .ان مومنین کے لیے جو ان آیات کے منشاکواپنے قلب میں جگہ دیتے ہیں اور ہجوم مصائب میں بھی اپنی منزل مقصود کی طرف راہ رو رہتے ہیں ۔ در حقیقت یہ ایک مجمل بیان تھا آئندہ آیات میں اس کی تفصیل آتی ہے .ارشاد ہوتاہے :فرعون نے خداکی زمین پر تکبر ، آمر یّت اورخود سری اختیار ( ان فرعون علافی الارض )۔ حالانکہ وہ ایک ناچیز انسان تھامگر ، اس نے اپنی جہالت اورنادانی کی وجہ سے اپنی ہستی کونہ پہچانا اوراپنی حدسے یہاں بڑھ گیا کہ خدائی کادعو یٰ کربیٹھا ۔ اس آیت میں الارض سے مراد ملک مصر اوراس کے اطراف کا اعلاقہ ہے . اور چونکہ اس زمانہ مین زمین کا وہی حصّہ آباد ترین تھا اس لیے قرآن میںیہ کلمہ بصورت ِ عام استعما ل کرکے خاص معنٰی مراد لیے گئے ہیں ۔ اس کلمہ کے محل استعمال سے یہ احتمال بھی ہو سکتاہے کہ ” ارض “ سے پہلے ”ال “ اس عہدکی تخصیص کے لیے آتاہو اورزمین مصر کی طر ف اشارہ ہو ۔ بہر حال فرعون نے اپنی متکبر انہ حکومت کے استعمال کے لیے چند گناہان عظیم کاارتکا ب کیا ۔ اوّل تواس نے یہ چال چلی کہ ساکنان مصرکے درمیان نفاق پیداکردیا ( وجعل اھلھا شیعا ) ۔ یہ وہی سیاست تھی جس کے ذریعہ جابر اور ملوکیت پرستانہ حکومتیں اپنی بنیاد کو مستحکم کرتی رہی ہیں کیونکہ کسی اکثر یت پرکسی اقلیت کی حکومت کاپائیدار رہنا اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک وہ ” لڑاؤ اور حکومت کرو “ کے پر وگرام پرعمل نہ کرے ۔ اس قسم کی جابر حکومت کاہمیشہ ” توحید کلمہ “ سے خائف رہتی ہیں . ایسی حکومتیں عوام میں اتفاق واتحاد کے جذ بات سے ہمیشہ ڈرتی رہتی ہے .اسی میںسمجھتی ہیں کہ حکومت طبقاتی بنیادوں پر ہے یہی پالیسی ہے جس پر تاریخ کے پر عہداورہر زمانے کے فراعنہ کابندر ہے ہیں ۔ البتہ فرعون نے خصوصیت سے باشندگان مصر کو دوطبقات میں تقسیم کردیاتھا .اوّل قبطی جوملک کے اصل باشندے تھے اورملک کے تمام رفاہی وسائل ،دولت و محلّات اور کلید ی اسامیاں ان کے اختیار میں تھیں .دوسرے سبطی یعنی مہاجربنی اسرائیل جوان قبطیوں کے ہاتھ میں غلاموں اورکنیزوں کی طرح پھنسے ہوئے تھے ۔ ان بنی اسرائیل کایہ حال تھاکہ ایہ انتہائی فقرو ناداری میں گرفتار تھے . ان سے نہایت سخت مشقت لی جاتی تھی مگر انھیں اس کا اجر کچھ نہ ملتاتھا .کلمہ ” اھلھا “ میںقبطی اور بنی اسرائیل دونوں شامل ہیں .اس اعتبار سے کہ بنی اسرائیل ملک مصر میں ایک طویل مدّت سے رہتے تھے .تاکہ اینکہ وہ وہیں کے باسندے ہوگئے تھے ۔ تاریخ کہتی ہے کہ ملوک فراعنہ میں سے بعض نے اپنے لیے ایک ” ہرم “ بنانے کے لیے لاکھ غلاموں کوبیس سال تک کام پر لگائے رکھا ( مثلا خوفو بادشاہ کامشہور ھرم جوموجود پائیہ تخت قاہر ہ کے نزدیک ہے ) اوران میںسے ہزار ور آدمیوں کودوران کار میں سخت کام لے کریا کوڑے مار کر قتل کردیا . بنی اسرائیل کے مصائب کااس مختصر واقعہ سے اندازہ ہوسکتاہے . اس اجمال کی تفصیل کے لیے حد یث کی کتابوں سے رجوع کرناچاہیئے ۔ فرعون کادوسراجرم یہ تھا کہ اس نے اس ملک کے ایک طبقہ پرظلم وقہر کے پہاڑ توڑ کرانھیں بالکل بے دست و پا کردیاتھا اس حالت کو قرآن شریف میں یوں بیان کیا گیا ہے : ( یستضعف طائفة منھم یذبح ابناء ھم ویستحی نسا ء ھم ) ۔ فرعون نے اس گروہ کو اتنا ضعیف اورناتواں کردیاتھا کہ ان کی اولاد نرینہ کو قتل کردیا تھا .اوران کی لڑکیوں کو اپنی خدمت کے لئے زندہ رکھتاتھا ۔ اس نے یہ حکم دیاتھا کہ اچھی طرح خیال رکھو .بنی اسرائیل میںجو بچّہ بھی پیداہو .اگر وہ لڑ کا ہو تو اسے اسی وقت قتل کردو .اور اگر لڑی ہوتو اسے کنیز ی اور خدمت گاری کے لیے زندہ رکھو۔ دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے اس فعل سے کونسا مقصد حاصل کرناچاہتا تھا ؟ مشہور ہے کہ اس عالم خواب میں یہ دیکھا تھا کہ بیت المقدس کی طرف سے آگ کاایک شعلہ بلند ہواہے جس نے مصر کے تمام گھروں کواپنی لپیٹ میںلے لیا ہے .قبطیوں کے تو تمام گھر جل گئے ہیں مگر بنی اسرائیل کے گھر سلامت رہے ہیں . اس نے علما ء اورخواب کی تعبیر بنانے والوں سے اس خواب کی تعبیر پوچھی انھوں نے کہا : بیت المقدس کی سرزمین سے ایک آدمی خرو ج کرے گا . اس کے ہاتھ سے فراعنہ کی حکومت اور ملک مصر تباہ ہو جائے گا ( 4) ۔ نیز یہ بھی روایت ہے کہ بعض کاہنوں نے اس سے کہا تھاکہ : بنی اسرائیل میں ایک لڑکا پیدا ہوگا جوتیر ی حکومت کو بر باد کردے گا ( 5) ۔ بالاآخر اسی سبب نے فرعون کے آمادہ یاکہ اس نے بنی اسرائیل کے نومود فرزندون نرینہ کے قتل کامصمّم ارادہ کرلیا ۔ بعض مفسرین نے فرعون کے آمادہ بہ تعدی ہونے کے متعلق ایک اوربھی احتمال ظاہر کیاہے کہ : ”گزشتہ پیغمبروں نے حضرت موسٰی (علیه السلام) کی پیدائش اور ان کی خصوصیات کے متعلق پیش گوئی کی تھی اور خاندان فراعنہ ان سے واقف ہوکر خوف زدہ رہتاتھا .اس وجہ سے وہ لوگ بنی اسرائیل کے دشمن ہوگئے (6)۔ لیکن ” یذبح ابناء ھم “ کاجملہ جو ’‘یستضعف طائفة منھم “ کے بعد آیاہے ، ا سے ایک اور مفہوم بھی مترشح ہوتاہے .وہ یہ کہ حکومت فرعون نے بنی اسرائیل کوقوی حیثیت سے کمزور اور ناتواں کرنے کے لیے یہ پالیسی اختیار کی تھی. تاکہ ان کی لڑکیوں کوکہ جن میں بغاوت اورجنگ کی طاقت نہیں ہوتی ، اپنی خدمت کے لیے زندہ رکھے ۔ قول بالاکی تائید ” سورئہ مومن “ کی آیت نمبر پچیس سے ہوتی ہے اس سے یہ معلوم ہوتاہے کہ عہدفرعون میں اولاد ذکورکو قتل کرنے اورلولاد اناث کوزندہ رہنے دینے کاطرز عمل حضرت موسٰی (علیه السلام) کے دعویٰ نبوّت کے بعد بھی جار ی ر ہا .آیت یوں ہے ( فلماجاء ھم بالحق من عند نا قتلو اابناء الذین امنوا معہ واستحیوں انساء ھم کید الکفرین الافی ضلل ) ۔ پس جب موسٰی ہمارے پاس سے حق لے کر ان کے پاس پہنچا تو انھو ں نے کہاکہ ان لوگوں کے لڑکوں کوجو موسٰی پر ایمان لائے ہیںقتل کردو اوران کی عورتوں کو زندہ رہنے دولیکن کافروں کی تدبیر یں ہمشہ گمراہی میں رہیں گی ۔ آیہ زیر بحث کاجملہ ” یستحی نساء ھم “( ان کی عورتوں کوزندہ رہنے دو ) یہ واضح کرتاہے کہ فرعون کاعوتوں کی بقائے حیات پراصرار یاتو ان سے خدمت لینے کے لیے تھایا جنسی ہوس رانی کے لیے ۔ آیہ کے آخر ی کلمات میں بطور مجموعی اور بیان علّت کے طور پر فرمایاگیا ہے : بطور مسلّم وہ مفید وں میں سے تھا (انہ کان من المفسدین ) ۔ فرعون کے اعمال کاخلاصہ فرف ان الفاظ میں کیاجاسکتاہے کہ ” اس کاکام روئے زمین پرفساد کرنا تھا “ اپنے آپ کومخلوق سے بر تر سمجھنا ایک فساد تھا .دوسرا فساد یہ تھا کہ اس نے مصر میں طبقاتی زندگی پیداکردی تھی .بنی اسرائیل کورنج وعذاب میں مبتلا کرنا ،ان لڑکوں کو قتل کرنا اوران کی لڑکیوں کوکنیز یں بنانا تیسرافساد تھا .ان کے علاوہ بھی بہت سے مفاسد اور برائیاں تھیں ۔ یہ امر قدرتی ہے کہ خود پرست اورجاہ پسند لوگ صرف اپنی ذاتی منفعت کے تحفظ کاخیا ل رکھتے ہیں . اور یہ کبھی نہیںہوسکتاہے کہ شخصی منافع کاخود غرضانہ تحفظ ،انسانی معاشرہ کے مفاد کے تحفظ (جس کے لیے عدالت ،قربانی اورایثار کی ضرورت ہے ) سے ہم آہنگ ہو . خود غرضی کانتیجہ پر شعبئہ زندگی میں بصورت فساد نمودار ہوتاہے ۔ آیت کلمہ ” یذبح “ استعمال ہواہے جو”ذبح “ سے مشتق ہے اس سے ثابت ہے کہ آ ل فرعون کاسلوک بنی اسرائیل کے ساتھ ایساتھا جیساکہ بھیڑوں اور چوپایوں کے ساتھ ہو .یعنی وہ ظالم ان بے گناہوں کو حیوانات کی طر ح ذبح کرتے تھے ( 7 ) ۔ وابسگان فرعون کی سفاکیوں کے متعلق بہت سے قصّے بیان کیے گئے ہیں . بعض ہیں کہ : فردعون نے حکم دیاتھا کہ بنی اسرائیل کی حاملہ عورتوں کی نگرانی کی جائے اورصرف قبطی اورفرعون کی نامزددائیاں ہی واضع حمل میں مدد کریں . تاکہ اگر طفل نواز دلڑکاہوتو فوراً مصر ی حکومت کے دفتر میں اطلاع دیں .تاکہ آئیں اوراسے ذبح کردیں ( 8)۔ یہ قطعی واضح نہیں ہے کہ کتنے نومولود بچےّ اس پروگرام کے مطابق قربان کہے گئے .بعض لوگوں نے ان کی تعداد نوّے ہزار اور بعض نے لاکھون لکھی ہے .فرعون اوراس کے ہواخواہ یہ خیال کرتے تھے کہ وہ ان ہولناک مظالم کے ذریعے قوم بنی اسرائیل کے قیام اور مشیت الہٰی کے پور ا ہونے کی راہ مسدود کردیں گے ۔اس آیت کے بعد بلا فاصلہ یہ بیان کیاگیاہے : ہمارے ارادہ اورہماری مشیّت نے یہ طے کیاہے کہ زمین پرجو ضعیف الحال اورمظلوم ہیں ہم ان پراحسان کریں اور انھیں اپنی عنایت اور نواز شات سے سر فراز کریں : ( ونریدان نمن علی الذین استضعفوافی الارض ) ۔ اور ہم ان کونوع انسانی کے پیشوااورر و ئے زمین کاوارث نبادیں :( ونجعلھم ائمة ونجعلھم الورثین )۔ ہم ان کوقوی ،صاحب قدرت اورتواناکردیں گے اوران کی حکومت کوثبات بخش گے : ( و نمکن لھم فی الار ض )۔ اور ہم فرعون ،ھامان اوراس کی فوج کواسی انجام سے دو چار کریں گے جس کاانھیں ان کمزور لوگوں کی طرف ے خطرہ لگا رہتاہے : ( ونری فرعون وھامان وجنودھما منھم ماکانوا یحذرون )۔ یہ دونوں آیات کس قدر اپنے مطالب میں واضح اورامید بخش ہیں کیونکہ ان آیات میںجو بھی امید افزاوعدہ ہے وہ ایک قانون کلی کی شکل میں ، فعل مضارع کے ساتھ بیان ہواہے جس میں استمرار کامفہوم شامل ہے .تاکہ ان مومنین کو(جو قرآن کے مخاطب ہیں ) یہ تصّور نہ ہو کہ وعدہ صرف بنی اسرائیل کے ظلم کشیدہ اورستم دیدہ لوگوں کے لیے ہے اوریہ وعیدہ مخض فرعون اوراس کے ساتھیوں کے لیے ہے .کیونکہ قرآن میںیہ الفاظ ہیں کہ ” ہم ایساکر نا چاہتے ہیں “ یعنی فرعون کاارادہ یہ تھا کہ بنی اسرائیل کو تباہ وبرباد کر دے اور ان کی قدرت و شوکت کونابود کر کے رکھ دے لیکن ” ہم یہ چاہتے تھے کہ وہ قوی اور کامیاب ہو “۔ و ہ چاہتاتھا کہ حکومت ہمیشہ مستکبر ین کے قبضے میں رہے .لیکن ہم نے ارادہ کرلیا تھا کہ حکومت کمزور وں اور مستضعفوں کے سپر د کردیں اور آخرلار ایسا ہی ہو ا ۔ اس مقام پرکلمہ ” منت “ جیساکہ ہم نے اس سے قبل بھی کہاہے ” نعمات اور عطایا “ کے بخشنے کے معنٰی میںہے منّت کے یہ معنٰی اس مفہوم سے مختلف ہیں جو اس کا روز مرہ کی بول چال میں لیاجاتاہے یعنی کسی کوکچھ دے کے اس پراحسان کرنا . اس مفہوم میںطرف ثانی کی تحقیر ہوتی ہے جویقینا مذموم ہے ۔ ان دو آیتوں میںخدانے کمزور وں اورپسے ہوئے لوگوں کے بارے میں اپنے ارادے کوبے نقاب کیاہے اوراس ضمن میںپانچ باتوں کاذکر کیاہے جوباہم مربوط اورمتعلق بیک دیگر ہیں : اول یہ کہ : ہم چاہیتے ہیں کہ وہ ہماری نعمتوں سے فیض یاب ہوں ( ونر ید ان نمن ...) ۔ دوسرے یہ کہ : ہم چاہیتے ہیں کہ انھیں پیشوابنائیں :( ونجعلھم ائمة ) ۔ تیسرے یہ کہ : ہم چاہتے ہیں کہ انھیں جابروں اورستمگاروں کی حکومت کاوارث بنادیں : ( ونجعلھم والوارثین ) ۔ چوتھے یہ کہ : ہم انھیں ایک مستقل اورپائیدار حکومت دیں گے : ( ونمکن لھم فی الارض )۔ آخری اور پانچویں بات یہ ہے کہ : وہ پیش آمد جس کا ان کے دشمنوں کوخوف تھا اوراپنی تمام قوتوں اوروسائل کواس کے ٹالنے پر صرف کررہے تھے ،ہم اس حادثے سے انھیں ضروردوچارکریں گے ۔ (ونر ی فر عون وھامان و جنودھما منھم ماکانوا یحذرون ) ۔ ستم دید ہ اورمظلوم لوگوں پرخداکی عنایات والطاف اسی طرح نازل ہوتے ہیں .لیکن وہ کون لوگ ہیں ؟ اوران کی صفات کیا ہیں ؟ آئندہ نکات کی نحث میں ان شااللہ ہم ان پرتفصیلی گفتگو کرین گے ۔ ھامان فرعون کامشہور و معروف وزیر تھا اور فرعون کی حکومت میں اس کااتنا اثر تھا کہ آیت مذکورئہ بالا میں ملک مصر کی فوج کی ” جنود فرعون وھامان “ کہاگیا ہے ۔ (ھامان کے متعلق آیت ۳۸ کی تفسیر میںتشریحا بیان کیاجائے گا )۔ ۱۔تفسیر مجمع البیان درآغاز سورہ قصص ۔ ۲۔ تفسیر نواثقلین سورئہ قصص کے آغاز میں ، بحوالہ ثواب الاعمال ۔ 3۔ ” تلک “ اسم اشارہ دور کے لیے ہے . جیساکہ ہم کہہ چکے ہیں اس سے ان آیات کی عظمت مراد ہے ۔ 4۔ تفسیر مجمع البیان .جلد ۷ صفحہ ۲۳۹ . فخررازی ۔ 5۔تفسیر مجمع البیان . جلد ۷ صفحہ ۲۳۹ .فخر رازی ۔ 6۔تفسیر کبیر فخر رازی . ذیل آیت مورد بحث ۔ 7۔ یہ امر قابل توجہ ہے کہ ” ذبح “ کامادہ فعل ثلاثی مجرد میں متعدی ہے .لیکن اس مقام پروہ باب تفعیل میں استعمال ہواہے کہ کثرت کے مفہوم کوظاہر کرے .نیز یہاں فعل مضارع کااستعمال اس جر کے استمرار کی دلیل ہے ۔ 8۔ تفسیر کبیر از فخر رازی زیر بحث آیت کے ذیل میں ۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 28:1-6
سوره قصص / آیه 1 - 6
بسم اللہ الر حمن لرحیم ۱۔ طسم ۲۔ تلک ایت الکتب المبین ۳۔ نتلوعلیک من نباموسی و فرعون بالحق لقوم یومنون ۴۔ ان فرعون علافی الارض وجعل اھلھا شیعایستضعف طائفة منھم یذبح ابناء ھم ویستحی نساء ھم انہ کان من المفسدین ۵۔ ونرید ان نمن علی الذین استضعفو افی الارض ونجعلھم ائمة ونجعلھم الورثین ۶ ۔ ونمکن لھم فی الارض ونری فرعون وھامن وجنود ھما منھم ماکانوا یحذرون فضیلت تلاوت سورئہ قصص جناب رسالتمآب سے مروی ایک حدیث میں ہم یوں پڑھتے ہیں : من قرء طسم القصص اعطی من الاجرعشر حسنا بعدد من صدق بموسی وکذب بہ ، ولم یبق ملک فی السماوات والار ض الاشھد لہ یوم القیامة انہ کان صادقا جوآدمی سورة قصص کو پڑھے گا اسے ان لوگوں کہ جنہوں نے حضرت موسٰی (علیه السلام) کی تصدیق یا تکذیب کی تعداد کی نسبت سے دس نیکیوں کاثواب دیاجائے گا . اور زمین اور آسمان میں کوئی فرشتہ ایسانہ ہو گا جوبررز قیامت اس شخص کی صدیق پر گواہی نہ دے (۱)۔ حضرت امام جعفر صاد ق (علیه السلام) سے ایک اورحدیث مروی ہے : جوشخص طوّاسین ثلاثہ یعنی سورة قصص ، نمل اور شعراء کوہر شب جمعہ میںپڑھے گا ،اس کاشمار دوستان خدامیں ہوگا اوروہ جوار الہٰی اوراس کے سائیہ حمایت میں رہے گا .وہ دنیا میں کبھی بے امن ، ناراحت اور فقیرنہ رہے گا . اور آخرت میں خدااس کواس قدر انعامات عنایت کرے گا کہ وہ نہ صرف راضی ہوجائے گا بلکہ اس کی مسرت کی کیفیت اس سے بھی زیاد ہ ہوگی (۲)۔ ترجمہ ۱۔ طسم ۲۔ یہ کتاب مبین کی آیات ہیں ۳۔ ہم تجھ سے موسٰی اورفرعون کامبنی برحق کچھ قصّہ ایمان لانے والوں کے لیے بیان کرتے ہیں۔ ۴ ۔ فرعون نے زمین میں اپنے آپ کوبرتر سمجھ لیاتھا اوروہاں کے رہنے والوں کومختلف گر وہوں میںتقسیم کردیاتھا . اس نے ا ن میں سے ایک گروہ کوکمزور کر دیا تھا ان کے لڑکوں کو قتل کردیتاتھا اوران کی لڑکیوں کو (کنیز ی کے لیے ) زندہ رہنے دیتاتھا .یقینا وہ مفسدین میں سے تھا ۔ ۵۔ ہماراارادہ یہ ہے کہ ان لوگوں پر ہم احسان کریں جوزمین میں کمزور کردیے گئے ہیں اور انہیں زمین میں ثبات قدم کریں (ان کی حکومت کو مستحکم کردیں ) اور فرعون ،ہاماں اوران کے لشکر کووہ چیز دکھائیں جس کا انہیں خوف ہے ۔