هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ
Should I inform you on whom the devils descend?
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 26:221
[Pooya/Ali Commentary 26:221] Aqa Mahdi Puya says: These verses refer to the promptings of the devil, its nature and consequences. Refer to the commentary of Anbiya: 5 for the false accusations based on conjectures the disbelievers made against the Holy Prophet. Poetry and other arts are not in themselves evil when used in the cause and service of Allah, His servants and righteousness as mentioned in verse 227. If the poets are insincere and are divorced from actual life, its goodness and serious purpose, they become instruments of evil, then they seek the dark depths of wickedness rather than the heights of enlightenment and goodness. In pagan Arabia they were held in esteem and awe. They were believed to be under the power of jinn. Before Islam they were the leaders of their tribes. Abdullah bin Zubayr, Abu Sufyan bin Harith, Zuhayra bin abi Wahab and Sami bin Abd Munaf used to compose poems in praise of idols and in denunciation of their enemies, always indulging in fancies and phantasms divorced from truth. They very often painted viciousness so vividly and alluringly as to excite passions and darken the intellect and erode the power of reasoning. They used to condemn the Holy Prophet and his faithful followers. Husayn bin Thabit and Ibn Rawahil, the two famous Muslim poets, came to the Holy Prophet and sought his advice concerning their future involvement in writing poetry. The Holy Prophet said: "You compose poetry in praise of Allah and righteousness and in condemnation of falsehood." The unjust tyrants and persecutors of the Ahl ul Bayt, Yazid bin Mu-awiyah being the most accursed among them, will be wiped out as if they never existed, as has been foretold in verse 227. Aqa Mahdi Puya says: Those poets who remember Allah in their verses, highlight the sufferings of the oppressed, condemn the persecutors and beliers of the truth and the truthful, have been excluded from the category of the poets mentioned above.
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 26:221-227
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم شاعرنہیں ہیں
تفسیر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم شاعرنہیں ہیں مندرجہ بالا آیات جوسورہ شعراء کی آخری آیات ہیں ایک بارپھراس گفتگو کی طرف لوٹ رہی ہیں جن میں دشمنان رسول کی اس تہمت کا ذکر ہے کہ قرآن شيطاني القاء کا مجموعہ ہے چنانچہ یہ آیات دوٹوک اور دلچسپ انداز میں اس تہمت کا جواب دے رہی ہیں ۔ ارشاد ہوتا ہے : کیاتمہیں معلوم ہے کہ شیاطین کن لوگوں پر نازل ہوتے ہیں (هل انبئکم على من تنزل الشياطين) - وہ ہر جھوٹے گناہگار پرنازل ہوتے ہیں (تنزل على كل افاك انعيم)۔1 شیطان جو کچھ سنتے ہیں اس میں بہت سے جھوٹ ملا کر اپنے دوستوں تک پہنچاتے ہیں اور ان میں سے اکثر دروغ گوہیں (يلقون السمع واكثرهم كاذبون)۔ قصہ مختصرہے یہ کہ شیطانی القاء کی نشانیاں بالکل واضع ہوتی ہیں جن کے ذریعے انھیں پہچاننا بالکل آسان ہوتا ہے ۔ شیطان ایک خطرناک ، ایذارساں ، تخریب کار وجود کانام ہے جس کی بتائی ہوئی باتیں فساد اور تخرکاری پر مبنی ہوتی ہیں اور اس کے خریدار بھی جھوٹے اور گناہ گار لوگ ہوا کرتے ہیں اور ان امور میں سے کوئی ایک بھی قرآن اور اس کے لانے والے سے مطابقت نہیں رکھتا اورنہ ہی اس ذرہ بھر مشابہت رکھتا ہے۔ اس دور کے لوگوں نے جناب محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو صدق ، امین اور مصلح کے طور سے پہچانا تها - قرآني مضامین میں بھی سوائے تو حید ، حق ، عدالت اور تمام موارد میں اصلاح کی دعوت کے سوا اور کچھ نہیں ہیں توپھر کس بنا پر تم انھیں شیطانی القاء کے ساتھ متہم کرتے ہو؟ "افاک اثیم" سے مراد وہی "کاہن لوگ" ہیں جن کا شیطانوں کے ساتھ راطبہ تھا اورشياطين چوری چھپے کان لگا کر فرشتوں سے سچی باتیں سنتے تھے اور پراپنی طرف سے بہت سے جھوٹ ملا کے کاہنوں کو بتایا کرتے تھے اور پھر کاہن لوگ اس کو مزید مرچ مصالح لگا کر اور جھوٹ ملا کر لوگوں کو بتایا کرتے تے سو سو جھوٹ ملادیا کرتے تھے۔ ۔--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 "افاک" "افک" (بروزن پلک) کے مادہ سے جس کا معنی ہے "بہت بڑا جھوٹ اسی لیے "افک" اس شخص کو کہتے ہیں جو بہت بڑا جھوٹا ہو اور "اثیم" "اثم" (بروزن اسم ) کے مادہ سے ہے جس کا معنی ایسا کام ہے جو انسان کو ثواب حاصل کرنے سے مؤخر کر دیتا ہے اور عام طور پر گناہ کے معنی میں استعمال ہوتا ہے لہذا "ثیم" کا معنی گناہگار ہوگا۔ ۔---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- نزول وحی کا سلسلہ شروع ہوا تو شیاطین کو آسمانوں پر جانے سے روک دیا گیا اس سے چوری چھپے سننے کا سلسلہ تو ختم ہوگیا اس کے بعد تو جو کچھ بھی وہ کاہنوں کو بتایا کرتے تھے سوفیصد جھوٹ ، کذب اور افتراء کا پلندہ ہوتا تھا ایسی صورت میں قرآنی مضامین کا ان کے ساتھ کیا موازنہ کیا جاسکتا ہے ؟ اور صادق اورامین رسول کا جھوٹے اور کذاب کاہنوں سے کیونکر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ "يلقون السمع" کی مختلف تفسیریں کی گئی ہیں۔ پہلی تفسیر یہ ہے کہ "يلقون" میں جو ضمیر ہے وہ شیطانوں کی طرف لوٹ رہی ہے اور "سمع" کا معنی مسموعات (یعنی سنی سنائی باتیں) ہے ۔ یعنی شیاطین سنی سنائی باتیں اپنے دوستوں تک پہنچاتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں (بہت سے جھوٹ ان میں سے اپنی طرف سے ملا دیتے ہیں) ۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ "یلقون " میں موجود ضمیران جھوٹے گنا ہ گاروں کی طرف لوٹ رہی ہے جو شیطانوں کی باتوں کو غور سے سنتے ہیں یاجو کچھ وہ شیطانوں سے سنتے تھے وہ دوسرے لوگوں تک پہنچا دیتے تھے۔ لیکن پہلی تفسیر زیادہ صحیح نظر آتی ہے ۔ ؎1 زیر نظر چوتھی آیت میں پیغمبر اسلامؐ پر کفار کی طرف سے لگائے جانے والے ایک اور الزام کا جواب دیا گیا ہے. کفارآنحضرت صلی للہ علیہ وآلهٖ وسلم کو " شاعرمجنون" کہا کرتے تھے جیسا کہ سورانبیا کی پانچویں آیت میں آیا ہے ۔ کبھی کہتے تھے" بل ھو شاعر" (بلکہ وہ تو شاعر ہے) حتی کہ کبھی آپ کو "شاعرمجنون" بھی کہا کرتے تھے جیسا کہ سوره صافات کی آیت 32 میں ہے: ويقولون و انالتاركوا اٰلھتنا لشاعر مجنون وہ کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے خداؤں کو ایک پاگل شاعر کی وجہ سے چھوڑ دیں ؟ قرآن مجید موجودہ آیت میں نہایت منطقی بیان کے ساتھ فرماتا ہے کہ پیغبر اکرم صلی علیہ وآلہٖ وسلم کاطریقہ کار شعراء کے طریقہ کار سے بالکل جدا بے ۔ شعراء تخیلات اور تصورات کی دنیا میں کھوئے رہتے ہیں جبکہ رسول اللؐه ایک حقیقی اور واقعی دنیا میں رہ رہے ہیں اور عالم انسانیت کو ایک نظام عطافرمارہے ہیں ۔ شعراء عموما عیش و نوش کے طالب ہوتے ہیں اور یار کے خال وزلف دراز کے اسیر ہوتے ہیں (خصوصًا وہ شعراء جو اس دور میں اور حجاز کے ماحول میں رہتے تھے ، جیسا کہ ان کے اشعار سے ظاہر ہے) ۔ اسی وجہ سے "شعرا وہ لوگ ہوتے ہیں جن کی پیروی گمراہ لوگ کرتے ہیں" (والشعراء يتبعهم الغاوون) ۔ ۔------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- به کیونکہ" یلقون " ، "القاء کے مادہ سے ہے اور اس جیسے مقامات پر خبروں اور مطالب منتقل کرنے کے معنی میں ہے جیسا کہ سورة حج کی آیت 53 میں ہے :- ليجعل ما يلقى الشيطان فتنة للذين في قلوبهم مرض اور "اکثرهم كاذبون" کا جملہ بھی شیاطین کے کاموں سے مناسبت رکھتا ہے۔ اوگرنہ جو لوگ" أفاك اثيم" ہوتے ہیں وہ سب کے سب جھوٹے ہوتے ہیں نہ کہ اکثر لوگ ( غورکیجیئے گا) ۔--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- پھراس کے فورًا بعد اس جملہ کا اضافہ فرمایاگیا ہے ۔ کیا ہونے نہیں دیکھا کہ "وہ ہر وادی میں بھٹکتے پھرتے ہیں "(الم ترانهم في كل واد یھیمون)۔؎1 وہ اپنی شاعرانہ سوچوں اور تشبہیوں میں غرق رہتے ہیں حتٰی کہ جدھر قافیہ انہیں لے جاتا ہے ادھر ہی چل نکلتے ہیں ۔ یہ لوگ عمومًا منطق اور استدلال کے پابند نہیں ہوتے ۔ ان کے اشعار ان کے ہیجانات کی پیداوار ہوتے ہیں اور یہی ہیجانات اور خیالی دوڑ ہر زمانے میں انھیں ایک نئی وادی میں لے جاتے ہیں۔ جب کسی سے خوش ہوجاتے ہیں تو زمین و آسمان کے قلابے ملادیتے ہیں اور اسے اوج ثریا تک پہنچا دیتے ہیں خواہ وہ تحت الثریٰ کا مستحق ہی کیوں نہ ہو اور اسے ایک خوبصورت فرشتہ بنادیتے ہیں خواہ وہ شیطان لعین ہی کیوں نہ ہو۔ اور جب کسی سے نارامن ہوجاتے ہیں تواپنی ہجویات کے ذریعے گویا اسے اسفل السافلین تک پہنچا دیتے ہیں خواہ وہ مقدس آسمانی فرشتہ ہی کیوں نہ ہو۔ کیا قرآن مجید کے جچے تلے مضامین ، شاعروں کی فکری سرزمین سے ذرہ بھر بھی مشابہت رکھتے ہیں؟ خاص کر اس دور کے شعراءسے کہ جن کا کام ہی صرف شراب وجمال ، معشوق اورخط یار اور منظور نظر قبیلہ کی مدح اور دشمنوں کی ہجو کے سوا کچھ اور نہیں تھا۔ پھر یہ کہ شعراء عمومًا بزم کے شیر ہوتے ہیں مرد میدان نہیں ہوتے ، اہل سخن ہوتے ہیں صاحبان عمل نہیں ، لہذا بعد والی آیت میں ارشاد ہوتا ہے کیا دیکھتے نہیں ہو کہ وہ ایسی باتیں کرتے ہیں جن پر خود عمل نہیں کرتے (وانهم يقولون مالا یفعلون)۔ لیلن پیغمبر اسلام تو سرتاپا عمل ہیں حتٰی کہ آپ کے بدترین دشمن بھی آپ کے عزم راسخ ، زبردست استقامت اور عمل کے پہلوؤں کو اہمیت دینے کی تعریف کرتے ہیں ، کجا شاعراور کجا اسلام کے عظیم الشان پیغمبرؐ؟ مندرجہ بالا تصریات کو مد نظر رکھ کر یہ نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ قرآن نے شعراء کی تین علامتیں بیان کی ہیں: پہلی یہ کہ: ان کے پیروکارگمراہ لوگ ہوتے ہیں وہ خیالی دنیامیں مگن اور حقائق سے گریزاں رہتے ہیں۔ دوسری یہ کہ ان لوگوں کا کوئی خاص مطمح نظر نہیں ہوتا۔ ان کا فکری راستہ بہت جلد تبدیل ہوجاتے ہیں۔ وہ ہیجانات و جذبات سے متاثر ہو کر بہت جلد تبدیل ہو جاتا ہے۔ تیسری یہ کہ وہ ایسی باتیں کرتے ہیں جن پر خودعمل نہیں کرتے یہاں تک کہ جن حقائق کو وہ خود بیان کرتے ہیں ان پر عمل نہیں کرتے۔ لیکن ان علامات میں سے کوئی ایک بھی پیغمبر میں نہیں پائی جاتی بلکہ آپ ان کے بالکل برعکس ہیں۔ لیکن چونکہ شعراء میں نیک اور بامقصد شاعر بھی ہوتے ہیں جوصاحبان عمل او راہل حقائق ہوتے ہیں۔ حقانیت اور پاکیزگی کی طرف دعوت دیتے ہیں (ہرچند کہ اس قماش کے شاعراس دور میں بہت کم ملتے تھے ) قرآن مجیدنے ایسے باایمان ہنر مندوں ۔--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 "يھيمون" "هيام" (بروزن "قیام") کے مادہ سے ہے جس کا معنی خیرمقصد کے چلنا پھرنا۔ ۔----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- اور حق وصداقت کے متلاشیوں کاحق ضائع ہونے سے بچانے کے لیے، ایک استثناء کے ذریعے ان کی صف کو دوسروں جدا کردیا چنانچہ فرماتے : لیکن جولوگ ایمان ہیں جنھوں نے عمل صالح انجام دیئے ہیں (الاالذین آمنوا و عملوا الصالحات). جن شعراء کا ہدف شعر گوئی نہیں ہوتا بلکہ وہ اشعار کے پردے میں خدائی اورانسانی اہداف کے متلاشی ہوتے ہیں ایسے شعراءجو صرف اشعاری غرق ہوکر خداکو بھول نہیں جاتے بلکہ "جو خدا کو بہت یاد کرتے ہیں اور ان کے اشعار لوگوں کوخدا کو یاد دلاتے ہیں (و ذکرو الله کثيرًا )۔ جب ان پر ظلم و ستم کیاجاتاہے تو وہ اپنے ذوق کی بناء پر اپنے اور دوسرے مؤمنین کے دفاع کے لیے کھڑے ہو جاتےہیں (وانتصروا من بعد ما ظلموا)۔ اگر وہ اپنے اشعار کے ذریعے کسی کی ہجو اور مذمت کرتے ہیں تو اس لیے کہ حق پر ہونے والے حملوں کا دفاع کریں۔ تو اس طرح سے قرآن پاک نے ان بامقصد شعراء کی چار صفات بیان کی ہیں ۔ "ایمان" ، "عمل صالح" خدا کاذکر کثیر" اور اپنے اور دوسرے مؤمںین پر ہونے والے ظالم کا شعری طاقت کے ذریعے دفاع"۔ اور چونکہ اس سورت کی پیغمبر آیات پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اوراوائل اسلام کے معدودے چند مومنین کی ولجوئي کے لیے نازل ہوئی ہیں کیونکہ انھیں اس وقت کثیر تعداد میں دشمنوں کا سامنا تھا اور چونکہ اس سورہ کی آیات پیغمبراکرم پرلگائی جانے والی نارواتہمتوں کے جواب اور آپ کے دفاع کے طور پر نازل ہوئی ہیں لہذا ان ہٹ دھرم اورضدی دشمنوں کو سورۃ کے آخر میں ایک بار پھر متنبہ کیا گیا ہے کہ جن لوگوں نے ظلم کیا ہے وہ جلد جان لیں گئے کہ ان کی بازگشت کدھر کوہے اوران کا کیا انجام ہوگا (وسیعلم الذين ظلموا أي منقلب ينقلبون) - اگرچہ بعض مفسرین نے ان کی بازگشت اور انجام کو دوزخ تک ہی منحصر کرناچاہا ہے لیکن اسے محدود کرنے کی کوئی دلیل ہمارے پاس موجود نہیں ہے بلکہ ممکن ہے کہ جنگ بدر وغیرہ میں انھیں پے درپے شکستوں کا سامنا کرنا پڑاہے اوراس دنیا میں وہ جس ذلت اور زبوں حالی کا شکار ہوۓ ہیں ، بھی اس آیت کے مفہوم میں جمع ہو۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 26:221-227
سوره شعراء / آیه 221 - 227
(221) هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيَاطِيْنُ (222) تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيْـمٍ (223) يُلْقُوْنَ السَّمْعَ وَاَكْثَرُهُـمْ كَاذِبُـوْنَ (224) وَالشُّعَـرَآءُ يَتَّبِعُهُـمُ الْغَاوُوْنَ (225) ٍاَلَمْ تَـرَ اَنَّـهُـمْ فِىْ كُلِّ وَادٍ يَّهِيْمُوْنَ (226) وَاَنَّـهُـمْ يَقُوْلُوْنَ مَا لَا يَفْعَلُوْنَ (227) اِلَّا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللّـٰهَ كَثِيْـرًا وَّانْـتَصَرُوْا مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا ۗ وَسَيَعْلَمُ الَّـذِيْنَ ظَلَمُـوٓا اَىَّ مُنْقَلَبٍ يَّنْقَلِبُوْنَ ترجمہ (221) کیا تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کن لوگوں پر نازل ہوتے ہیں؟ (222) ہر جھوٹے گناہ گار پر نازل ہوتے ہیں۔ (223) وہ جو کچھ بھی سنتے ہیں (دوسروں کو) بتا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں ۔ (224) (پیغمبر شاعرنہیں) شاعر تو وہ لوگ ہوتے ہیں جن کی پیروی گمراہ لوگ کرتے ہیں ۔ (225) کیادیکھتے نہیں ہو کہ وہ ہروادی میں بھٹکتے پھرتے ہیں ؟ (226) اور وہ ایسی باتیں کرتے ہیں جن پر خود عمل نہیں کرتے۔ (227) مگر وہ لوگ جوایمان لائے ہیں اور نیک اعمال انجام دیئے ہیں اور خدا کو زیادہ یاد کرتے ہیں اور جب ان پرظلم کیا جاتا ہے تو وہ اپنے (اور دوسرے مومنین )کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں (اور اپنے شعری ذوق کو کام میں لاتے ہیں) اورجنھوں نے ظلم کیا ہے انھیں جب معلوم ہوجائے گا کہ انھیں کہاں لوٹ کر جانا ہے۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 26:221-227
3- ذکر خدا
3- ذکر خدا:- مندرجہ بالا آیات میں ہم نے پڑھا ہے کہ بامقصد کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے وہ خدا کو زیادہ یاد کرتے ہیں حضرت امام جعفرصادق علیہ اسلام منقول ایک حدیث میں ہے : " ذکرکثیر سے مراد حضرت فاطمہ زہرا کی تسبیح ہے جو تکبیر حمد اور تسبیح پرمشتمل ہے)۔ ایک اور حدیث میں آپ ہی فرماتے ہیں: سخت ترین اور اہم ترین امور میں سے ایک سخت اور اہم امر جو نے اپنی مخلوق پرفرض کیا ہے خدا ذکر کثیر۔ پھر آپ نے فرمایا:- میری مراد یہ نہیں ہے کہ لوگ "سبحان الله والحمد لله ولا اله الا لله و الله اکبر" کہیں اگرچہ یہ بھی اس کا ایک جز ہے لیکن " ذكر الله عندما احل وحرم فان کان طاعة عمل بها وان كان معصية ترکها" یعنی میرا مقصد یہ ہے کہ جب انسان کسی حلال اور حرام کا سامنا کرے تو اس وقت خدا کو یاد کرے اگر اس میں خدا کی اطاعت ہے تو اسے انجام دے اور اگر معصیت ہے تو اسے چھوڑ دے۔ پروردگارا تو ہمارے دلوں کو اپنی یاد کے ساتھ سرشار فرما! تاکہ جہاں اورجس چیز میں تیری ذات کی رضامندی ہے اسے اپنائیں اور اس میں تیری ذات کی ناراضی ہے اسے چھوڑ دیں۔ خداوند ! ہماری زبانوں کو گویا ، ہمارے دلوں کوخلوص سے بھردے! تاکہ ان سب کو تیری راه اور تیری اور رضا میں کام میں لائیں ۔ آمین یارب العالمین تفسیر سورہ شعراء ختم ہوئی 10رحب ۔ روز ولادت حضرت امام محمد تقی جواد علیہ اسلام ۔--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 الکنی والالقاب جلد 2 ص 455۔ ؎2 اصول کافی۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 26:221-227
1- پیغمبر پرشاعری کی تہمت کیوں؟
چند اہم نکات 1- پیغمبر پرشاعری کی تہمت کیوں؟ جیسا کہ ہم پہلے بتاچکے ہیں کہ قرآن مجید کی مختلف آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ مخافلین اسلام اور دشمنان پیغمبر آپؐ پر جو الزام تراشی کیا کرتے تھے اس میں آپ کی طرف شعر اور شاعری کی نسبت بھی تھی اور مندرجہ بالا آیات اسی الزام کے جواب میں ہیں ۔ وہ اچھی طرح سمجھتے تھے کہ قران مجید ذرہ برابر بھی اشعارسے مشابہ نہیں ہے یعنی "آن اور اشعار کا کوئی بھی جوڑ نہیں ہے۔ نہ تو ظاہرلحاظ سے یعنی نظم ، وزن اور قافیہ کے لحاظاور نہ ہی مضامین کے اعتبارسے ،یعنی شاعرانہ تشبیات، تخیلات اور تغزل کے اعتبارسے۔ لیکن چونکہ وہ دیکھتے تھے کہ قرآن مجید لوگوں کے افکارواذہان میں بےحد اثر کر رہا ہے اور اس کا دلنشین لحن ان کی روح کے اندراتر رہا تھا لہذا اس نور خداوندی پر پردہ ڈالنے کے لیے کبھی تو اسے جادو کا نام دیتے اور کبھی شعر کا ، جادواس لیے کہ وہ اذہان پر بہت زیادہ تاثیر کرتا ہے اور شعراس کہ دلوں میں ارتعاش پیدا کرکے انھیں اپنی طرف مائل کرلیتاہے۔ وہ تو درحقیقت اس کی مذمت کرنا چاہتے تھے لیکن ان الفاظ کے ساتھ اس کی تعریف کررہے ہوتے تھے اوران کی یہ گفتگو اس بات کی دلیل تھی کہ قرآن مجید دلوں اور دماغوں پر معجزانہ اثرکرتا ہے۔ قرآن مجیدی پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں کہتا ہے:- وماعلعناہ و الشعر وما ينبغي له ان هوالا ذکرو قران مبین لينذر من كان حيًا ہم نے انھیں شعرکی تعلیم نہیں دی اور نہ ہی ان کے شایان شان ہے بلکہ یہ توواضح ذکر، بیداری اور قرآن ہے تاکہ جن لوگوں کے بدن میں جان ہے انھیں ڈرائیں۔ (یس ــــــــــــــ 69-70)۔1