كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ
The people of Lot impugned the apostles
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 26:160
[Pooya/Ali Commentary 26:160] Refer to the commentary of Araf: 80 to 84; Hud: 77 to 83; Hijr: 57 to 77 for prophet Lut.
Ali Muhammad Fazil Chinoy Commentary
Commentary on Quran 26:160-175
Fear God, obey Divine Light, avoid evil society.
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 26:160-166
سوره شعراء / آیه 160 - 166
۱۱۶۰۔ کَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِینَ ۔ ۱۶۱۔ إِذْ قَالَ لَھُمْ اٴَخُوھمْ لُوطٌ اٴَلاَتَتَّقُونَ ۔ ۱۶۲۔ إِنِّی لَکُمْ رَسُولٌ اٴَمِینٌ ۔ ۱۶۳۔ فَاتَّقُوا اللهَ وَاٴَطِیعُونِی۔ ۱۶۴۔ وَمَا اٴَسْاٴَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اٴَجْرٍ إِنْ اٴَجْرِی إِلاَّ عَلَی رَبِّ الْعَالَمِینَ ۔ ۱۶۵۔ اٴَتَاٴْتُونَ الذُّکْرَانَ مِنْ الْعَالَمِینَ ۔ ۱۶۶۔ وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَکُمْ رَبُّکُمْ مِنْ اٴَزْوَاجِکُمْ بَلْ اٴَنْتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ ۔ ترجمہ ۱۶۰۔قومِ لوط نے ( خدا کے )رسولوں کی تکذیب کی ۔ ۱۶۱۔جبکہ ان کے بھائی لوط نے انھیں کہا: آیا تقویٰ اختیارنہیں کرتے ہو؟ ۱۶۲۔ میں تمہارے لئے امین رسول ہو ۔ ۱۶۳۔خدا کا تقویٰ اختیار کرواور میری اطاعت کرو۔ ۱۶۴۔میں تم سے کوئی مزدوری نہیں منگتا، میرا اجر تو صرف پر وردگار ِ عالین کے ذمے ہے ۔ ۱۶۵۔کیا تم جہان (والوں) میں سے صرف مذکر جنس کے پیچھے ہی جاتے ہو( کیا یہ بری اور شرم کی بات نہیں ہے ؟) ۱۶۶۔اور اپنی ازدواج کو چھوڑ دیتے ہو جنھیں خدا نے تمہارے ہی لئے خلق کیا ہے ، تم تجاوز کرنے والی قوم ہو۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 26:160-166
بے حیا قوم !
چھٹے پیغمبر کہ جن کی اپنی گمراہ قوم کی زندگی کاایک گوشہ اس سورت میں بیان ہوا ہے ، حضرت لوط علیہ السلام ہیں ، باوجودیکہ جناب لوط علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے ہم عصر ہیں ۔ لیکن ان کا ماجرا ابراہیم علیہ اسلام کی داستان کے بیان ہوا، کیونکہ قرآن کوئی تاریخ کی کتاب تو نہیں کہ واقعات کو بالترتیب بیان کرے بلکہ اس کے پیش نظر تربیتی اور انسان سازی کے پہلو ہوتے ہیں جو دوسری مناسبتوں کے متقاضی بھی ہوتے ہیں ۔جناب لوط کی زندگی اور ان کی قوم کا ماجرا ایسے انبیاء کی داستان سے زیادہ ہم آہنگ ہے جن کا ذکر ابھی بیان ہوا ہے ۔ سب سے پہلے فرمایا گیا ہے :۔ لوط کی قوم نے خدا کے بھیجے ہوئے افراد کی تکذیب کی ( کَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِینَ )۔ جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے کہ ”مر سلین “ کوجمع کی صورت میں بیان کرنے کی وجہ تو یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام کی دعوت ایک ہوتی ہے ۔لہٰذکسی بھی پیغمبر کی تکذیب شمار کی جاتی ہے یاپھر اس لئے ہے کہ وہ گزشتہ کسی بھی پیغمبر پر ایمان نہیں رکھتے تھے ۔ پھر جناب لوط علیہ السلام کی دعوت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ ان کی دعوت بھی گزشتہ انبیاء جیسی تھی چنانچہ ارشاد ہوتا ہے : جبکہ ان کے بھائی لوطعلیہ اسلام نے انھیں کہا کہ آیا تقویٰ اختیار نہیں کرتے ہو ( إِذْ قَالَ لَھُمْ اٴَخُوھمْ لُوطٌ اٴَلاَتَتَّقُونَ )۔ ان کی گفتگو کا اندازاور حد سے زیادہ اور گہری محبت و ہمدردی بتارہی ہے کہ وہ بھائی کی مانند ان سے باتیں کرتے تھے ۔ پھر فرمایا گیا ہے : میں تمہارے لئے امین ہو (إِنِّی لَکُمْ رَسُولٌ اٴَمِینٌ )۔ کیا اب تک تم نے مجھ سے کوئی خیانت دیکھی ہے ؟اس کے بعد وحی الٰہی اور تمہارے رب کا پیغمام پہنچانے میں بھی یقینا امانت کو مد نظر رکھوں گا ۔ ”اب جبکہ صورت ِ حال یہ ہے کہ تو پر ہیز گاری اختیار کرو، خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو“ کیونکہ میں راہ ِ سعادت کا رہبر ہوں (فَاتَّقُوا اللهَ وَاٴَطِیعُونِ)۔ یہ نہ سمجھو کہ یہ دعوت ِ الہٰی میرے گزار اوقات کا ایک ذریعہ ہے یا کسی مادی مقصد کو پیش نظر رکھ کر ایسا کام کر رہا ہوں ، نہ ، نہ میں تو ذرہ بھر بھی تم سے اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو صرت عالمین کے رب کے پاس ہے (وَمَا اٴَسْاٴَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اٴَجْرٍ إِنْ اٴَجْرِی إِلاَّ عَلَی رَبِّ الْعَالَمِینَ)۔ پھر وہ ان کے ناشائستہ اعمال اور ان کی کچھ اخلاقی بے راہروی کی باتوں کو بیان کرتے ہیں اور چونکہ ان کا بڑا انحراف جنسی انحراف اور اور ہم جنس بازی تھا لہٰذا اسی بات پر زیادہ زور دے کر کہتے ہیں: آیا تم ساری دنیا میں صرف مردوں کے پاس ہی جوتے ہو (اٴَتَاٴْتُونَ الذُّکْرَانَ مِنْ الْعَالَمِین)۔ یعنی باوجودیکہ خدا وند عالم نے اس قدر جنس مخالف تمہارے لئے خلق فرمائی ہے جن سے صحیح طریقے سے شادی کرکے پاک و پاکیزہ اور اطمینان بخش زندگی بسر کرسکتے ہو ۔ خدا کی اس پاک اور فطری نعمت کو چھوڑ کر تم نے خود کو اس طرح کے پست اور حیا سوز کام سے آلودہ کرلیا ہے ۔ آیت کی تفسیر میں یہ احتمال بھی موجود ہے کہ ” من العالمین “ کاجملہ خود اس قوم کے لئے ہو یعنی تمام جہان والوں میں صرف تم ہی ہو جنہوں نے یہ کج روی اختیار کی ہوئی ہے اور یہ بات بعض تاریخوں سے بھی ہم آہنگ ہے کہ قوم ِ لوط ہی سب سے پہلی قوم ہے جس نے ہم جنس بازی کا وسیع صورت میں ارتکاب کیا ہے (1)۔ لیکن بعد والی آیت سے پہلی تفسیر زیادہ ہم آہنگ ہے ۔ پھر ازدواج کو ترک کردیتے ہو جنھیں خدا نے تمہارے لئے خلق فرمایا ہے ( وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَکُمْ رَبُّکُمْ مِنْ اٴَزْوَاجِکُمْ )۔ تم تو تجاوز کرنے والی قوم ہو(بَلْ اٴَنْتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ)۔ یقینا کسی روحانی یا جسمانی فطری ضرورت نے تمہیں اس بے راہروی پر آمادہ نہیں کیا بلکہ یہ تمہاری سرکشی ہے جس نے تمہارے دامن کو اس شرمناک فعل کی گندگی سے آلودہ کردیا ہے ۔ تمہارے کام کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی شخص خوشبو دار میوے ،مقوی اور صحیح سالم غذائیں چھوڑ کر زہر آلود اور مار ڈالنے والی غذاوٴں کو استعمال کرے ۔ یہ فطری خواہش نہیں بلکہ سر کشی ہے ۔ 1۔اس بے شرم قوم کے انحراف کی وجہ ایک داستان ہے جو تاریخوں میں موجود ہے اور جسے ہم تفسیر نمونہ جلد ۹ میں سورہ ٴ ہو د کی آیت ۸۱ کے ذیل میں بیان کرچکے ہیں ۔