قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا
Say, ‘It has been revealed to me that a team of the jinn listened [to the Quran] and they said, “Indeed we heard a wonderful Quran,
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 72:1
[Pooya/Ali Commentary 72:1] Refer to the commentary of Baqarah: 30 on page 63; Sad: 76 and particularly Ahqaf: 29 to 32 for giving guidance to the jinn by the Holy Prophet. The jinn were aware of previous revelations to Musa and Isa, but when they heard the Holy Prophet they came to know the corruptions crept into the religious beliefs of the followers of Musa and Isa, and embraced Islam.
Ali Muhammad Fazil Chinoy Commentary
Commentary on Quran 72:1-28
1. Genii are spirits having ethered body and capable of assuming any shape. Before the Prophet’s coming to this world, they used to go up to Heaven and overheard the Divine Message and communicated to soothsayers, who, mixing it with their own guess, foretold events and misled creation. 2. The Prophet being God’s Beloved Prophet was advised with Divine secrets likely to occur until Dooms Day and Divine Lights. (Ahl al-Bayt) received the same in spiritual legacy.
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 72:1-6
شان نزول
شانِ نزول سورہ آحقاف کی آیہ 29تا32 کی تفسیر میں کچھ شان نزول بیان ہوچکی ہیں، جا زیر بحث سورہ(سورہ جن) کے مطالب سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں، اور وہ اس بات کی نشادہی کرتی ہیں، کہ دونوں صورتوں کی آیات ایک ہی واقعہ سے مربوط ہیں۔ وہ شانِ نزول مختصر طور پر اس طرح ہے: 1- پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم مکہ سے طائف کے بازار "عکاظ" کی طرف آئے تاکہ اس عظیم مرکز اجتماع میں لوگوں کو طرف دعوت دیں، لیکن کسی نے آپ کی دعوت کا مثبت جواب نہ دیا، واپسی پر آپ ایک ایسی جگہ پہنچے جسے "وادی جن" کہتے تھے، رات آپ وہیں رہے اور قرآن کی آیات کی تلاوت فرماتے رہے، جنوں کے ایک گروہ نے سنا تو وہ ایمان لے آئے اور تبلیغ کے لیے اپنی قوم کی طرف پلٹ گئے۔ ؎ 1 2- "ابن عباس" کہتے ہیں "پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم صبح کی نماز میں مشغول ہوئے اور اس میں قرآن کی تلاوت کر رہے تھے ، جنوں کا ایک گروہ آسمانی خبروں کے ان منقطع ہوجانے کی علت کی تحقیق کر رہا تھا، انھوں نے محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے قرآن کی تلاوت کی آواز سنی تو انھوں نے کہا کہ آسمانی اخبار کے ہم سے منقطع ہوجانے کی علت یہی ہے لہزا وہ اپنی قوم کی طرف پلٹ گئے اور انھیں اسلام کی طرف دعوت دی ۔ ؎ 2 3- "ابو طالب" کی وفات کے بعد جب رسولِ خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر معاملہ سخت ہوگیا تو آپ نے "طائف" کی طرف جانے کا ارادہ کیا تاکہ کوئی مددگار پیدا کریں۔ "طائف" کے رؤسا نے شدت کے ساتھ آپ کی تکذیب کی اور انھوں نے پیغمبر کی پشت پر اس قدر پتھر مارے کہ آپ کے پائے مبارک سے خون جاری ہوگیا، تھکے ماندے زخمی حالت میں ایک باغ کے پاس آئے اور انجام کار اس باغ کے مالکوں کا غلام، جس کا ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ؎ 1 تفسیر علی بن ابراہیم مطابق نقل "نورالثقلین" جلد 5 ص 19 (تلخیص کے ساتھ) ؎ 2 صیحح بخاری، مسلم و مسنداحمد مطابق نقل "فی ظلال" جلد 7 ص 429 (تلخیص کے ساتھ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ نام "عداس" تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایمان لے آیا، آپ وہاں سے مکہ کی طرف لوٹے، رات ہوتے ایک کھجور کے درخت کے قریب پہنچے اور نماز میں مشغول ہوگئے۔ یہی وہ جگہ تھی جہاں سے "نصیبین" یا "یمن" کے "جنوں" کا ایک گروہ گزر رہا تھا۔ انھوں نے صبح کی نماز میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تالاوت کی آواز سنی تو وہ ایمان لے آئے۔ ؎ 1 بہت سے مفسرین نے اسی قسم کے شانِ نزول سورہ جن کے آغاز میں بھی نقل کیے ہیں۔ لیکن یہاں ایک اور شانِ نزول بھی بیان کی گئی ہے، جو ان سب سے مختلف ہے، اور وہ یہ ہے کہ لوگوں نے "عبداللہ بن مسعود" سے پوچھا: کیا تم اصحاب پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں سے، کوئی شخص "جن" والی رات کے واقعہ میں، پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں تھا، اس نے کہا، کہ ہم میں سے کوئی نہیں تھا، ہم نے ایک رات مکہ میں پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نہ پایا، اور جس قدر ہم جستجو اور تلاش کی، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کوئی پتہ نہ چلا۔ ہم ڈرے کہ کہیں پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دشمنوں نے قتل نہ کردیا ہو، ہم پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تلاش کرتے ہوئے مکہ کے دروں کی طرف گئے۔ اچانک ہم نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوہ "حرا" کی طرف سے آ رہے ہیں۔ ہم نے عرض کیا، اے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ کہاں تھے؟ ہم سخت پریشان تھے اور کل رات ہماری زندگی کی بدترین رات تھی، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: جنوں کی طرف ایک دعوت کرنے والا آیا تھا اور میں ان کے لیے قرآن پڑھنے کے لیے گیا تھا۔ ؎ 2 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ؎ 1 مجمع البیان، جلد 9 ص 92 و سیرت ابن ہشام جلد 2 ص 62،63 (تلخیص کے ساتھ) ؎ 2 مجمع البیان جلد 10 ص 368
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 72:1-6
آیت 1 تا 6
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ 1- قُلْ اُوْحِىَ اِلَىَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُـوٓا اِنَّا سَـمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًا 2- يَـهْدِىٓ اِلَى الرُّشْدِ فَـاٰمَنَّا بِهٖ ۖ وَلَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَآ اَحَدًا 3- وَاَنَّهٝ تَعَالٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّّلَا وَلَـدًا 4- وَاَنَّهٝ كَانَ يَقُوْلُ سَفِـيْهُنَا عَلَى اللّـٰهِ شَطَطًا 5- وَاَنَّا ظَنَنَّـآ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللّـٰهِ كَذِبًا 6- وَاَنَّهٝ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ يَعُوْذُوْنَ بِـرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُـمْ رَهَقًا ترجمہ رحمٰن و رحیم خدا کے نام سے 1- کہہ دیجیے کہ مجھے وحی ہوئی کہ "جن" کی ایک جماعت نے کان دھر کے میری باتیں سنیں تو انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے۔ 2- جو سیدھی راہ کی طرف ہدایت کرتا ہے ، لہزا ہم ایمان لے آئے، اور ہم ہرگز کسی کو اپنے پروردگار کا شریک قرار نہیں دیتے۔ 3- اور بےشک ہمارے بےوقوف لوگ خدا کے بارے میں ناروا باتیں کیا کرتے تھے۔ 4- اور ہم نے یہ گمان کرلیا تھا کہ جن اور انسان ہرگز خدا پر جھوٹ نہیں باندھتے۔ 6- اور بے شک انسانوں میں سے کچھ لوگ، جنوں میں سے کچھ لوگوں کی پناہ لیا کرتے تھے، اور وہ ان کی گمراہی اور طغیان میں زیادتی کا سبب بنا کرتے تھے۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 72:1-6
ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے
تفسیر ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے اب جو کچھ بیان ہوچکا، اس کی طرف توجہ کرتے ہوئے، آیات کی تفسیر کی طرف لوٹتے ہیں۔ پہلی آیات میں فرماتا ہے: "کہہ دیجیے کہ میری طرف وحی ہوئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے میری باتوں کو کان لگا کر سنا، تو انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے۔"( قُلْ اُوْحِىَ اِلَىَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُـوٓا اِنَّا سَـمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًا)۔ ؎ 3 "اوحی الی" (میری طرف احی کی گئی ہے) کی تعبیر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پیغمبر نے بذات خود اس واقعہ جنوں کو مشاہدہ نہیں کیا تھا، بلکہ آپ وھی کے ذریعے آگاہ ہوئے ہیں کہ انھوں نے قرآن مجید کو کان دحر کے سنا ہے۔ ضمنی طور پر آیت، اچھی طرح سے، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ گروہ "جن" صاحبانِ عقل ق شعور، فہم و ادراک والے اور تکلیف و مسئولیت کے حامی ہیں، اور زبان سے آشنائی اور اعجاز آمیز کلام میں فرق کو سمجھتے ہیں اور اسی طرح سے خود کو تبلیغ حق کا زمہ دار جانتے ہیں، ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ؎ 3 ارباب لغت، و تفسیر کے قول کے مطابق "نفر" 3سے 9 افراد تک کو کہا جاتا ہے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اور قرآن کے خطاب کے مخاطب بھی ہیں۔ یہ اس زندہ نظر آنے والے موجود کی خصوصیات کا ایک حصہ ہے، جو صرف آسی آیت سے معلوم ہوتا ہے، ان کی کچھ اور خصوصیات بھی ہیں، جنھیں ہم انشاءاللہ اسی بحث کی آخر میں تفصیل سے بیان کریں گے۔ انھیں اس بات کا حق تھا کہ وہ قرآن کو عجیب بات شمار کریں، کیونکہ اس کا لب و لہجہ اور طرز آہنگ بھی عجیب ہے اور اس کا نفوذ کرنا اور قوت جاذبہ بھی، اس کے مضمون و مطالب اور اس کی تاثیر بھی عجیب ہے اور اس کالانے والا بھی کہ جس نے کسی سے تعلیم حاصل نہیں کی تھی اور وہ احیین میں معبوث تھا۔ یہ ایک ایسا کلام ہے جو ظاہر و باطن میں عجیب ہے اور ہر دوسری گفتگو سے مختلف ہے اور اس طرح سے انھوں نے قرآن کے معجزہ ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ انھنوں نے اس جملہ کے بعد کچھ اور باتیں بھی اپنی قوم سے کہیں، جھیں قرآن نے بعد والی آیات میں بارہ جملوں میں بیان کیا ہے، جن میں سے ہر ایک "انۤ" کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جو تاکید کی نشانی ہے۔ ؎ 1 ہپلے فرماتا ہے: انھوں نے کہا: "یہ قرآن سب کو راہ راست کی طرف ہدایت کرتا ہے ، لہزا ہم ایمان لے آئے، اور ہم ہرگز کسی کو اپنے پروردگار کا شریک قرار نہیں دیتے۔"(يَـهْدِىٓ اِلَى الرُّشْدِ فَـاٰمَنَّا بِهٖ ۖ وَلَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَآ اَحَدًا)۔ "رشد" کی تعبیر بہے وسع اور ایک جامع تعیر ہے، جو ہرقسم کا امتیاز اپنے اندر لیے ہوئے ہے، ایک ایسا صاف ستھرا راستہ ہے، جس میں کوئی پیچ و خم نہیں ہے، روشن اور واضح جو طے کرنیوالوں کو سعادت و کمال کی منزل تک پہچا دیتا ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ ایمان کے اظہار اور ہر قسم کے شرک کی نفی کے بعد، انھوں نے صفات خدا کے بارے میں اپنی گفتگو کو اس طرح جاری رکھا:"ہمارے پروردگار کا باعظمت مقام(مخلوق کے ساتھ مشابہت اور ہر قسم کے عیب و نقص سے)بلند ہے اور اس نے اپنے لیے بیوی اور اولاد کا ہرگز انتخاب نہیں کیا"۔( وَاَنَّهٝ تَعَالٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّّلَا وَلَـدًا)۔ "جد" کے لغت میں بہے سے معانی ہیں منجملہ ان کے "عظمت" ، "جدیت" ، "حصہ و نصیب" ، "نیا ہونا" اور اس کے مانند لیکن اس کا اصلی ریشہ اور جڑ، جیسا کہ "راغب" نے "مفردات" میں نقل کیا ہے۔ "قطع" کے معنی میں ہے اور چونکہ ہر باعظمت وجاد دوسرے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ؎ 1 علماء نحو کے درمیان مشہور ہے کہ "ان" جب مقول قول میں ہو تو اسے زیر کے ساتھ پڑھا جانا چاہیے اور اوپر والی آیات میں پہلے مرحلہ میں تو زیر کے ساتھ ہے، لیکن بعد والی آیات میں جن کا اس پر عطف ہے زبر کے ساتھ ہے۔ اس لیے بہت سے مفسرین اس بات پر مجبور ہوئے ہیں کہ ان آیات میں مقدرات فرض کریں یا کچھ اور توجیہیں کریں، لیکن اس بات میں کیا حرج ہےم کہ ہم یہ کہیں یہ نحوی قئدہ انتشار بھی رکھتا ہے اور وہ یہ کہ جن موارد میں مقول قول پر عطف ہوتو جائز ہے کے اسے زبر کے ساتھ پڑھا جئے اور اس کی دلیل اس سورہ کی آیات ہیں۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ موجودات سے قطع اور جدا ہوجاتا ہے، لہذا یہ لفظ عظمت کے معنی میں آیا ہے۔ اس طرح اس کے باقی معانی کے بارے میں اسی تناسب کو نظر میں تکھا جاتا ہے اور دادا یا نانا کو جد کہا جاتا ہے ، تو وہ بھی اس کی بزرگی مقام اور سن کے واسطہ سے ہے۔ بہت سے مفسرین نے یہاں "جد" کے بہت ہی محدود معنی ذکر کیے ہیں ۔ بعض نے اس کی "صفات" کے معنی میں، اور بعض نے "قدرت" کے معنی ، میں، بعض نے "ملک و حکومت" کے معنی میں، بعض نے "نعمت" کے معنی میں اور بعض نے "نام" معنی میں تفسیر کی ہے، جو سب کے سب عظمت کے معنی میں جمع ہیں۔ لیکن چونکہ یہ تعبیر "جد" کے مشہور معنی، جو وہی "دادا " "نانا" کا اظہار کرتی ہے۔ اس لیے بعض رویات میں یہ آیا ہے کہ گروہ جن نادانی کی بناء پر اس قسم کی غیر مناسب تعبیر کو انتخاب کیا ، یعنی تم لوگ خدا کے بارے میں ہرگز اس قسم کی تعبیر نہ کرو۔ ؎ 1 یہ حدیث ممکن ہے ایسے مواقع کے لیے ہو ، جہاں اس قسم کا اظہار ہوتا ہو، ورنہ قرآن ان آیات میں، جنوں کی باتوں کو موافق لب ولہجہ میں نقل کرتا ہے اور انھیں صحح و درست سمجھتا ہے۔ علاوہ ازیں نہج البلاغہ کے بعض خطنٓبوں میں بھی یہ تعبیر استعمال ہوئی ہے۔ جیسا کہ خطبہ 191 میں آیا ہے۔ الحمدللہ الفاشی فی الخلق حمدہ والغلب جندہ و المتعالی جدہ "حمد و ستائش اس خدا کےلیے مخصوص ہے، جس کی حمد و ثناء نے ہر جگہ کو گھیر رکھا ہےاور اس کا لشکر ہر جگہ کامیاب ہے اور اس کی مجد و عظمت بلند ہے۔" بعض روایات میں آیا ہے کہ "انس بن مالک" کہتے ہیں:- کان الرجل اذا اقرء سورۃ البقرۃ جد فی اعیننا جب کوئی شخص سور بقرہ کو یاد کرلیا کرتا تھا اور اس کی قراءت کیا کرتا تھا، تو وہ ہماری نظر میں بزرگ اور باعظمت دکھائی دیتا تھا۔ ؎ 2 بہرحال مجدد بزرگی و عظنت کے معنی ہیں اس لفظ کا استعمال ایک ایسا مطب ہے جو متون لغت کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے اور موارد استعمال کے ساتھ بھی۔ وابل توجہ بات یہ ہے کہ ان باتوں کے کہنے والے "جن" یہاں خصوصیت کے ساتھ اس مطلب پر تکیہ کرتے ہیں کہ خدا کی بیوی اور اولاد نہیں ہے اور احتمال یہ ہےکہ یہ تعبیر اس بےہودگی کی طرف اشارہ ہو جوعربوں میں موجود تھی، جو یہ کہتے تھے کہ فرشتے خدا کی بیٹیاں ہیں، "ایک جن" بیوی سے، جسے خدا نے انتخاب کیا ہے۔ یہی معنی ایک احتمال کی عنوان سے سورہ صافات کی آیہ 158 کی تفسیر میں بھی آیہ ہے "وجعلوا بینہ و بین الجنۃ نسباً" ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ؎ 1 مکمع البیان جلد 10 ص 368 و"نورالثقین" جلد 5 ص 435 "علی بن ابراہیم" میں اس تعبیر کی طرف اشارہ ہوا ہے۔ ؎2 "تفسیر قرطبی" جلد 10 ص 68.1 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ "وہ خدا اور جنوں کے درمیان رشتہ داری کے قائل تھے"۔ _________________ اس کے بعد انھوں نے مزید کہا: "اب ہم اعتراف کرتے ہیں ہم میں سے کچھ بےوقوف لوگ خدا کے بارے میں ناروا اور حق سے دور بات کیا کرتے تھے"۔(وَاَنَّهٝ كَانَ يَقُوْلُ سَفِـيْهُنَا عَلَى اللّـٰهِ شَطَطًا)۔ یہاں ممکن ہے "سفیہ" کی تعبیر جنسی اور جمع کے معنی میں ہو، یعنی ہمارے سفہاء اور بےوقوف لوگ خدا کے بیوی اور اولاد کے قائل تھے اور انھوں نے شبیہ و شریک بنا لیا تھا اور راہِ حق سے منحرف ہو کر فضول اور بےہودہ باتیں کہا کرتے تھے۔ بہت سے مفسرین نے یہ احتمال بھی دیا ہے کہ یہاں "سفیہ" کا مفہوم وہی ایک فرد ہے اور ابلیس کی طرف اشارہ ہے جو خدا کے فرمان کی مخالفت کرنے کے بعد، اس کی ساخت مقدس کی طرف بہت سی ناروا نسبتیں دیں ، یہاں تک کہ اس نےآدمؑ کے سجدہ کے بارے میں ، پروردگار کے حکم پر علی الاعلان اعتراض کیا، اور اسے حکمت سے دور سمجھا، اور اپنے آپ کو آدمؑ سے افضل و برتر خیال کیا۔ چونکہ "ابلیس" "جن" تھا۔ لہذا مومنین جن اس سے نفرت کا اظہار کر رہے ہیں، اور اس کی بات کو فضول اور حق سے دور کررہے ہیں۔ اگرچہ وہ ظاہرًاعالم و عابد تھا۔ لیکن عالم بے عمل اور عابد خود خواہ و منحرف و مغرور، "سفیہ" کے واضح مصادیق میں سے ہے۔ "شطط" (بروزن وسط) حدِ اعتدال سے خارج ہوکر دور جا پڑنے کے معنی میں ہے۔ اس لیے وہ باتیں جو حق سے دور ہوں انھیں شطط کہا جاتا ہے اور اسی لیے ان بڑے دریاؤن کے کناروں کو جن کا فاصلہ پانی زیادہ دور ہو، اور اس دیواریں بلند ہوں "شط" کہا جاتا ہے۔ ــــــــــــــــــــــــ اس کے بعد انھوں نے مزید کہا:" ہم یہ گمان کیا کرتے تھے کہ جن اور انسان ہرگز خدا پر جھوٹ نہیں باندھیں گے"(وَاَنَّا ظَنَنَّـآ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللّـٰهِ كَذِبًا)۔ ان کی یہ بات ممکن ہے اس اندھی تقلید کی طرف اشارہ ہو جو یہ گروہ اس سے پہلے دوسروں کی کیا کرتا تھا اور اس بناء پر وہ خدا کا شریک بناتے تھے اور اس کے لیے بیوی اور اولاد کے قائل تھے، لہذا وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم نے ان مسئل کو دوسروں سے بغیر کسی دلیل کے قبول کرلیا تھا تو وہ غلط فہمی کی بناء پر تھا۔ ہمٰن یہ خیال ہی نہیں آیا کہ انسان اور جن اتنی جراءت کریں گے کہ اتنا بڑا جھوٹ خدا پر بانھیں گے، لیکن اب جبکہ ہم نے اس بات کی تحقیق کرلی ہے اور اس پر ایمان لے آئے ہیں۔ لہذا ہم اب اس ناروا تقلید کو غلط سمجھتے ہیں، اوراس طرح اپنی غلطی اور مشرکین جن کے انحراف کا اعتراف کرتے ہیں۔ ـــــــــــــــــــــــــ اس کے بعد انھوں نے کہا: جنوں اور انسانوں کے انحرافات میں سے ایک یہ تھا کہ "انسانوں میں سے کچھ لوگ، جنوں میں سے کچھ کی پناہ لیا کرتے تھے، اور وہ ان کی گمراہی، گناہ اور طغیان و سرکشی کی زیادتی کا سبب بنتے تھے"۔(وَاَنَّهٝ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ يَعُوْذُوْنَ بِـرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُـمْ رَهَقًا)۔ "رھق" (بروزن شفق) اصل ،میں کسی چیز کو قہر و غلبہ کے ذریعے چھپانے کے معنی میں ہے اور چونکہ گمراہی، گناہ ، طغیان اور خوف انسان کے قلب و روح پر مسلط ہوجاتے ہیں اور اس کو چھپا لیتے ہیں اور ان اک ان معانی پر اطلاق ہوا ہے۔ بہت سے مفسرین نے اس جملہ کو ایک دوسری بیہودہ اور فضول بات کی طرف اشارہ سمجھا ہے جو زمانہ جاہیلیت میں موجود تھی اور وہ یہ تھی کہجب عربوں کے قافلے رات کے وقت کسی درہ میں داخل ہوتے تھے تو یہ کہا کرتے تھے۔ اعوذ بعزیز ھٰذا الوادی من شر سفھاء قومہ! "میں اس سر زمین کے بزرگ و رئیس کی ــــــــــاس کی قوم کے......؟ اور بےوقوفوں کے شرسے سے ــــــــــــــــپناہ مانگتا ہوں"۔ اور ان کا عقیدہ یہ تھا کہ اس بات کے کہنے سے جنوں کا بزرگ اور رئیس ، ان کی نادان اور بیوقوف جنوں کے شر سے حفاظت کرے گا ۔ ؎ 1 ضمنی طور پر اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جنوں میں بھی مرد اور عورتیں ہوتی ہیں، کیونکہ اس میں "رجال من الجن" کی تعبیر آئی ہے۔ ؎ 2 لیکن آیت کا مفہوم بہرحال ایک وسیع مفہوم ہے، جو انسانوں کی جنوں سے ہر قسم کی پناہ لینے کو شامل ہے اور اوپر والی فضول اوربیہودہ بات اس کا ایک مصداق ہے، کیونکہ ہم جانتےہیں کہ عربوں کے درمیان کاہن بہت تھے، جن کا عقیدہ تھا کہ وہ جنوں کے ایک گروہ کے ذریعہ بہت سی مشکلات کو حل کرتے ہیں آنے والے واقعات کی خبر دیتے ہیں۔ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ؎1 "مجمع البیان" جلد 10 ص 369 و "روح المعانی" جلد 28 ص 85 ؎2 اوپر والی آیت کی تفسیر میں ایک اور بیان بھی آیاہے جسے مفسرین کے ایک گروہ نے ایک احتمال کے عنوان سے آیت کی تفسیر میں ذکر کیا ہے، اور وہ یہ ہے کہ انسانوں کی جماعت کا جنوں کی طرف پناہ حاصل کرنا، جنوں کے طغیان کا سبب بنا اور انھوں نے خود کو اہم کاموں کا مبداء ومنشاءخیال کر لیا۔ لیکن پہلی تفسیر زیادہ صیحح نظر آتی ہے۔(پہلئی تفسیر کے مطابق "زادوا" میں ضمیر "جن" کی طرف لوٹتی ہے اور "ھم" کی ضمیر انسانوں کیطرف ، دوسری تفسیر کے برعکس)۔