وَإِذَا مَسَّ الْإِنسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهُ مُنِيبًا إِلَيْهِ ثُمَّ إِذَا خَوَّلَهُ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِيَ مَا كَانَ يَدْعُو إِلَيْهِ مِن قَبْلُ وَجَعَلَ لِلَّهِ أَندَادًا لِّيُضِلَّ عَن سَبِيلِهِ قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِيلًا إِنَّكَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ
When distress befalls man, he supplicates his Lord, turning to Him penitently. Then, when He grants him a blessing from Himself, he forgets that for which he had supplicated Him earlier and sets up equals to Allah, that he may lead [people] astray from His way. Say, ‘Revel in your ingratitude for a while. Indeed you are among the inmates of the Fire.’
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 39:8
[Pooya/Ali Commentary 39:8] Refer to the commentary of Yunus: 12 Nahl: 53 to 55 and Rum: 33.
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 39:8-9
سورة زمر / آیه 8 - 9
(8) وَاِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٝ مُنِيْبًا اِلَيْهِ ثُـمَّ اِذَا خَوَّلَـهٝ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِىَ مَا كَانَ يَدْعُوٓا اِلَيْهِ مِنْ قَبْلُ وَجَعَلَ لِلّـٰهِ اَنْدَادًا لِّيُضِلَّ عَنْ سَبِيْلِهٖ ۚ قُلْ تَمَتَّعْ بِكُـفْرِكَ قَلِيْلًا ۖ اِنَّكَ مِنْ اَصْحَابِ النَّارِ (9) اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَآءَ اللَّيْلِ سَاجِدًا وَّقَائِمًآ يَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَيَرْجُوْا رَحْـمَةَ رَبِّهٖ ۗ قُلْ هَلْ يَسْتَوِى الَّـذِيْنَ يَعْلَمُوْنَ وَالَّـذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ ۗ اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُو الْاَلْبَابِ ترجمہ (8) جس وقت انسان کو کوئی ضرپہنچتا ہے توپھروہ اپنے پروردگار کو پکارتا ہے اور اس کی طرف رجوع کرتا ہےلیکن جب وہ اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا کرے وہ اس بات کو جس کے لیے وہ پہلے خدا کو پکارتا تھا بھول جاتا ہے اور خدا کے لیے شریک و امثال قرار دینے لگتا ہے تاکہ لوگوں کو ا س کی راہ سے منحرف کر دے۔ کہہ دے کہ چند دن کے لیے اپنے کفر سے فائدہ اٹھائے کیونکہ آخرتو اصحاب جہنم میں سے ہے۔ (9) کیا ایسے شخص کی کوئی قدروقیمت ہے یا اس شخض کی جورات کی گھڑیوں میں عبادت میں مشغول رہتا ہےاور سجدہ وقیام کی حالت میں رہتا ہے، آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے پروردگار کی رحمت کا امیدوار ہے۔ کہہ دے کہ کیا علم والے اور بے علم برابر ہیں؟ صرف صاحبان عقل و فہم ہی اس بات کو سمجھتے ہیں ۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 39:8-9
کیا عالم وجابل برابر ہیں؟
تفسیر کیا عالم وجابل برابر ہیں؟ گزشتہ آیات میں توحیداستدلالی اور آفاق وانفس میں عظمت خدا کی نشانیوں کے حوالے سے معرفت پروردگار کے متعلق گفتگو تھی۔ زیربحث آیات میں پہلے توحید فطری کی بات کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ انسان عقل وخرد اور نظام آفرینش کے مطالعے سے جو کچھ درک کرتا ہے وہ فطری طور پر اس کی روح کی گہرائیوں میں موجود ہے ۔ مشکلات اور حوادث کے طوفانوں میں یہ توحید فطری خود کو ظاہر کر دیتی ہے لیکن فراموش کار انسان طوفان حوادث گزر جانے کے بعد دوبارہ غفلت وغرور میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ فرمایا گیا ہے: جس وقت انسان کو کوئی نقصان پہنچتا ہے (تو نور توحید اس کے دل میں جگمگا اٹھتا ہے اور وہ) اپنے پروردگار کو پکارتا ہے۔ اس حال میں وہ اسی کی طرف رجوع کرتا ہے اور اپنے گناہ اور غفلت پرپشیمان ہوتا ہے (و اذا مس الانسان ضردعا ربه منيبًا اليه)۔ لیکن جب خود اپنی طرف سے کوئی نعمت اسے عطا کرتا ہے تووہ گزشتہ ابتلاء عادی مشکلات کو بھول جاتا ہے جن کی وجہ سے لطف الٰہی کے دامن سے وابستہ ہوا (ثم اذاخوله نعمة منه نسي ما كان يدعوا اليه من قبل)۔ ؎1 وہ خدا کے لیے شریک اور شبیہ بنالیتے ہیں اوران کی پرستش کرنے لگتے ہیں تاکہ اپنی گمراہی کے علاوہ لوگوں کو بھی راہ خدا سے منحرف کردی (و جعل لله اندادًا ليضل عن سبيله). یہاں انسان سے مراد عام انسان اور انبیاء کی تعلیمات کے سایے میں تربیت پانے والے انسان ہیں۔ ورنہ مردان حق کے ہاتھوں تربیت پانے والے انسان خودان کی طرح "سراء" و "ضراء" میں تکلیف و راحت میں اور ناکامیوں اور کامیابیوں میں ہمیشہ اس کی یاد میں رہتے ہیں اور اس کے دامن لطف سے وابستہ رہتے ہیں۔ یہاں "ضر" سے مراد ہرقسم کا گزند . نقصان ، ناراحتی اور تکلیف ہے چاہے وہ جسمانی پہلو سے ہو یا روحانی سے۔ ۔---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 "نسى ما كان يدعوا الیه" میں "ما" کیامعنی دیتا ہے ؟ اس بارے میں مفسرین کے درمیان بحث ہے۔ ایک جاعت تویہ کہتی ہے کہ یہ "ما" "موصولہ" ہے اور "ضر" کی طرف اشارہ ہے(یہ معنی تمام معانی میں سے زیادہ مناسب نظر آتا ہے ، اور سطور بالا میں ہم نے اسی کو انتخاب کیا ہے) ۔ بعض اسے "اللہ" کے معنی میں لیتے ہیں ۔ بعض اسے" مامصدریہ" اور وعاء کے معنی میں سمجھتے ہیں۔ سورۃ یونس کی آیہ 12 میں ہے۔ واذا مس الانسان الضر دعانا لجنبه او قاعدًا وقائمًا فيما كشفنا عنه ضرہ من كان لم یدعنا الفي ضرمسه اس میں غور کیا جا ئے تو یہ آیت بھی ہمارے مذکورہ پہلے معنی کے لیے ایک شاہدهے۔ ۔------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------ "خوله" "خول" (بروزن "عمل") کے مادہ سے، کسی چیزسےسرکشی اور ہمیشہ کی پریشانی کے معنی میں ہے اور چونکہ اس قسم کی مخصوص توجہ کا لازمہ عطا فرشش ہے۔ اس لیے یہ ماده بخٹے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک گروہ نے یہ بھی کہا ہے کہ "خول" (بروزن "عمل" ) خدمت گزاری کے معنی میں بھی آیا ہے اس بنا پر "خوله" کامعنی یہ ہوگا کہ "اسے خدمت گزاربخشا" اورپھرہرقسم کی نعمت بخشنے کے معنی میں استعمال ہونے لگا۔ بعض نے اس مادہ کو فخرومباہات کے معنی میں سمجھا ہے۔ اس بنا پر مذکورہ جملے کا مطلب ہے کسی کو عطائے نعمت کے ذریعے مفنخر بنانا۔ ؎1 مجموعی طور پر یہ جملہ عطاءو بخشش کے علاوہ خدا کی خاص توجہ اور عنایت کو بھی بیان کرتا ہے۔ "منيبًا الیه" کی تعبیر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ انسان سخت حالات میں جبکہ غرور غفلت کے تمام پردے بٹ جاتے ہیں، توخدا کے سوا جو کچھ بھی ہے اس سب کو چھوڑ کر خداکی طرف رجوع کرتا ہے اور "انابة" اور بازگشت کے مفهوم میں حقیقت بھی چھپی ہوئی ہے کہ انسان کا اصلی مقام اور اس کا مبداء دمقصد بھی خدا ہی تھا۔ "انداد" "ند" (بروزن "ضد") کی جمع ہے مثل و مانند کے معنی میں ہے۔ اس فرق کے ساتھ کے "مثل" ایک وسیع مفهوم رکھتا ہے۔ لیکن "ند" کسی چیز کی حقیقت اور اس کے جوہرمیں مماثلث کے معنی میں ہے۔ "جعل" کی تعبیر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ انسان اپنے وہم وگمان اورخیال خام سے خدا کے مثل ومانند تراشتا ہے اورجعل کرتا ہے یعنی وہ چیز کسی طرح بھی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی۔ "ليضل عن سبيله" اس بات کی نشاندہی کرتا ہے مغروروگمراہ لوگ صرف اپنی ہی گمراہی پربس نہیں کرتے کہ وہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ دوسروں کو بھی اس وادی کی طرف کھینچ لے جائیں ۔ بہرحال قرآن مجید کی آیات میں توحید فطری اور زندگی کے سخت حوادث کار بط بارہاکو بھی بیان کیا گیا ہے ، کیونکہ یہ حوادث ا س کی تجلی گاہ ہیں ـــــــ نیزاس مغرور انسان کی بدل جانے والی حالت اور کم ظرفی کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔ انسان طوفانوں میں تو توحید خالص اور رنگ الہی کو اپنالیتا ہے اور طوفان کے رکتے ہی اس رنگ کو بدل دیتا ہے ، یہ اور ہٹ دھرمی سے شرک کی راہ میں قدم اٹھاتا ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ایسے متلون مزاج افراد کس قدر زیادہ ہیں اور ایسے لوگ کتنے کم ہے کہ جن میں کامیابیاں نعمتیں، راحت و آرام اور طوفان حوادت کی کسی قسم کا کوئی تغیر پیدا نہیں کرتے۔ ہاں! ایک پانی کا برتن یا ایک چھوٹا سا لوٹا معمولی سی ہوا سے الٹ جاتا ہے لیکن ایک بڑا سمندراپنی غظمت کی وجہ سے سخت طوفانوں کے مقابلے میں بھی اپنی جگہ پررہتا ہے اوراسی وجہ سے اس نے اپنے لیے آرام کا نام اپنایا ہواہے۔ آیت کے آخر میں ایسے انسان کو صریح ، قاطع اور زور دار تہدید کے ساتھ مخاطب کرنے کے لیے قرآن کہتا ہے، اس سے کہہ دے : ۔------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 لسان العرب، مفردات راغب او تفسیر روح المعانی کی طرف رجوع کریں ۔ ۔------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- تو اپنے کفر اور کفران سے تھوڑا سا فائده اٹھا لے ، چند دن اورغفلت اور غرور میں بسرکرلے لیکن یہ جان ہے کہ آخرکار تو اصحاب دوزخ سے ہے (قل تمتع بكفرك قليلاً انك من اصحاب النار) ۔ کیا اس قسم کے کوتاہ فکر گمراہ اور گمراہ کرنے والے انسان کا انجام اس کے علاوہ بھی کچھ ہوتا ہے؟ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بعد والی آیت میں موازہ کیا جارہا ہے اور مختلف مسائل سمجھانے میں قرآن کی جانی پہچانی روش ہے ۔ ارشاد ہوتا ہے: کیا ایسا شخص قدروقیمت والا ہے یا وہ شخص جو رات کی گھڑیوں میں پروردگار کی عبادت اور سجدہ وقیام میں مشغول رہتا ہے ، اس کے ساتھ راز ونیازکی باتیں کرتا ہے ، عذاب آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے پروردگار کی رحمت کی امید رکھتا ہے (امن هو قانت آناء الليل ساجدًا وقائمًا يحذر الأخرة و برجوا رحمة ربه)۔ ؎1 کہا وہ مشرک و فراموش کار، متلون مزاج ، گمراہ اور دوسروں کو گمراہ کرنے والا انسان اور کہاں یہ بیدار، نورانی اور باصفادل والا انسان ۔ کہ جس وقت رات کی تاریکی میں غافلوں کی آنکھیں نیند میں بند ہوتی ہیں وہ اپنی پیشانی کو اپنے محبوب کی چوکھٹ پر رکھے ہوئے ہوتا ہے اور خوف ورجاء کے ساتھ اسے پکارا ہوتا ہے۔ ایسے افراد نہ تو نعمت کے وقت اپنے آپ کو سزا سے امان میں سمجھتے ہیں اور نہ ہی بلاء و مصیبت کے وقت اس کی رحمت سے و قطع امید کرتے ہیں اور یہ دونوں عوامل ان کے وجود کو ہمیشہ اورمسلسل متحرک رکھتے ہوئے ہوش اور احتیاط کے ساته ، دوست کی طرف لے جاتے ہیں۔ "قانت" "قنوت" کے مادہ سے، خضوع کے ساتھ ان اطاعت میں لگے رہنے کے معنی میں ہے۔ "ناء" "انا" (بروزن" صدا" و "فنا") کی جمع ہے۔ ساعت اور وقت کی کچھ مقدار کے معنی میں ہے۔ رات کی سماعت اورگھڑی کاذکراس بنا پر ہے کہ اس وقت حضور قلب زیادہ اور ریا سے آلودگی دیگر اوقات کی نسبت بہت کم ہوتی ہے۔ "ساجدًا" کو " قائما" پراس وجہ سے مقدم رکھا ہے کیونکہ سجدہ عبادت کا بالا تر مرحلہ ہے۔ نیز رحمت کا مطلق ہونا اور اس کا آخرت کے ساتھ مشروط نہ ہونا ، خدا کی رحمت کی وسعت اور دنیاو آخرت دونوں جہانوں میں اس کی موجودگی کی دلیل ہے۔ ایک حدیث میں جو علل الشرائع میں امام باقر سے اوراسی طرح کتاب کافی میں آپ ہی سے نقل ہوئی ہے۔ بیان ہوا ہے کہ یہ آیت (امن هو قانت آناء الليل)نماز شب کےمعنی میں ہے۔ ؎2 یہ بات واضح ہے کہ تفسیربھی بہت کی دوسری تفاسیر کی طرح اور ویسے ہی ایک واضح مصداق کے مانندہے جیسےقرآن کی مختلف آیات ۔---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 اس جملے میں محزوف ہے اور تقدیر میں اس طرح ہے اهذا الذي ذكرناه خیرآمن هو قانت آناء الليل ...... ؎2 علل الشرائع اور کافی (نورالثقلین جلد 4 ص 479 کے مطابق) ۔------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------ ذیل میں مصدق کے طور پر تفاسیر بیان ہوئی ہیں اور یہ آیت کے مفہوم کو نماز شب میں محدود نہیں کرتی۔ آیت کے آخری نیں پیغمبراکرمؐ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے: کہہ دے کیا علم والے اور بے علم برابر ہوتے ہیں (قل هل يستوي الذين يعلمون والذين لا يعلمون). نہیں ! وہ کیساں نہیں ہیں ۔ " صرف صاحبان فکر ونظرہی ان سے متوجہ ہوتے ہیں" ( انما بتذكر اولوا الالباب)۔ اگرچہ مذکورہ سوال ایک وسیع سوال ہے اور آگاہ ونا آگاہ اور صاحبان علم اور بےعلم لوگوں کے درمیان ایک واضح موازنہ ہے۔ لیکن اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اس سوال سے پہلے ایک اور سوال ہے اور وہ ہے مشرکین کے مومنین شب زنده دار کے برابر ہونے کے بارے میں۔ اس لیے دوسرا سوال بھی زیادہ تراسی مسئلے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یعنی وہ لوگ جو یہ جانتے ہیں کہ یہ ہٹ دهرم اوردل کے اندھے سے مشرک ، ان پاک و روشن ضمیر اورمخلص مومنین کے برابب نہیں ہیں ۔ کیا وہ ان افراد کے مساوی ہیں جواس واضح و روشن حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں؟ بہرحال یہ جملہ جواستفہام انکاری سے شروع ہوا ہے اور اسلام کے اساسی اور بنیادی شعاروں میں سے ہے ، جاہلوں کے مقابلے میں علم اور علماء کے مقام کی عظمت کو واضح کرتا ہے اور چونکہ یہ نابرابری مطلق صورت میں ذکر ہوئی ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں گروہ نہ تو بارگاہ خدا میں یکساں ہیں اور نہ ہی آگاہ مخلوق کی نظرميں، تودنیامیں ایک صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں اور نہ ہی آخرت میں ،نہ ظاہر میں یکساں ہیں اور نری باطن میں۔ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 39:8-9
چند اہم نکات
چند اہم نکات ان دونوں آیتوں میں چند عمدہ نکات کی طرف کچھ لطیف اشارے موجود ہیں ، جو تھوڑا سا غور کرنے پر واضح ہو جاتے ہیں ــــــــــ مثلاً -1 پہلی آیت میں تلخ و ناگوار واقعات ، دل کی آنکھ کے سامنے سے غرور و غفلت کے پردوں کے ہٹنے، نورایمان کے جلوہ گر ہونے اور پروردگار کی طرف بازگشت اور توبہ وانابت کا ایک فلسفہ بیان ہوا ہے اوریہ ان لوگوں کے لیے کیا جواب ہے جو زندگی کے تلخ حوادث کو پروردگار کی عدالت یا نظام آفرنیش پرایک اعتراض کی بات سمجھتے ہیں۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 2- دوسری آیت عمل اور خود سازی کے ساتھ شروع ہوتی ہے اورعلم و معرقت پر جاکرختم ہوتی ہے ، کیونکہ جب تک خودسازی تو اس وقت تک نورمعرفت دل میں نہیں چمکتا اور اصولی طور پریہ دونوں ایک دوسرے سے جدانہیں ہیں ۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 3- "قانت آناء الليل" کی تعبیر جواسم فاعل کی صورت میں آئی ہے "الليل" کے لفظ کے مطلق ہونے کی طرف توجہ کرتے ہوئے ان کی خدا کی بارگاہ میں، عبودیت و خضوع کے دوام واستمرار کی دلیل ہے، کیونکہ اگر عمل میں دوام نه ہوتو اس کی تاثیر بہت کم ہوتی ہے ۔ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 4- اضطراری علم و آگاہی، جو نزول بلا کے وقت حاصل ہوتی ہے اورانسان مبدء آفرنیش کے ساتھ رشتہ قائم کردیتی ہے، اسی صورت میں علم کا مصداق بنتی ہے جبکہ وہ طوفان با مشکل ختم ہونے پر بھی برقرار رہے۔ لہذازیربحث آیات ان لوگوں کو جاہلوں میں سے قرار دیتی ہیں جو بلا و مصیبت کے وقت تو بیدار ہوجاتے ہیں لیکن اس کے بعد بھی فراموشی میں غرق ہو جاتے ہیں ۔ اس بناپرحقیقی عالم وہ ہیں جو ہرحالت میں اس کی طرف توجہ رکھتے ہیں۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 5- قابل توجہ بات یہ ہے کہ آیت کے آخری قرآن کہتا ہے ، علم اور جہالت کے فرق کو بھی صاحبان فکر ونظر ہی سمجھتے ہیں کیونکہ جاہل تو علم کی قدروقیمت کو جانتا ہی نہیں ہے۔ حقیقت میں علم کا ہر مرحلہ دوسرے مرحلے کے لیے مقدمہ اور تمہید ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 6- اس آیت میں اور قرآن کی دوسری آیات میں علم کامعنی چند ایک اصطلاحات یا اشیاء کے درمیان مادی روابط اور اصطلاح کے مطابق مروجہ علوم نہیں ہے ، بلکہ اس سے مراد کی خاص معرفت اور آگاہی ہے جو انسان کو "قنوت" یعنی پروردگار کی اطاعت اس کی عدالت کا خوف اوراس کی رحمت کی امید کی طرف دعوت دیتی ہے۔ یہ ہے علم کی حقیقت اور مروجہ علوم بھی اگر اس قسم کی معرفت کے لیے کارآمد ہوں تو علم ہیں اور اگر غرور و غفلت اور ظلم و فساد فی الارض کا سبب بنیں اوران سے مذکورہ کیفیت اور خاص حالت حاصل نہ ہو تو پھروه قیل و قال سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 7- جوکچھ ہے خبرلوگ خیال کرتے ہیں اور مذہب کو افیون سمجھتے ہیں، اس کے برخلاف انبیاء کی اہم ترین دعوت علم ودانش کی طرف ہی تھی اور انھوں نے جہالت سے اپنی بیزاری کام ہر جگہ اعلان کیا ہے۔ آیات قرانی نے اس حقیقت کو بیان کرنے کے لیےہر موقع سے استفادہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ روایات اسلامی میں بھی بہت سی ایسی تعبیریں نظر آتی ہیں کہ جن سے بالا تر علم کی اہمیت کا تصور نہیں ہوسکتا۔ ایک حدیث میں پیغمبر گرامی اسلامؐ سے منقول ہے: الأخير في العيش الا لرجلين عالم مطاع او مستمع و اع زندگی کا سوائے دو اشخاص کے کوئی فائدہ نہیں ہے ایک وہ عالم جس کے نظریات و تعلیمات کا اجراء ہو اور دوسرے وہ طالب علم جو عالم کی بات کو کان دھر کے سنے۔ ؎1 ۔-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 کافی ، جلد اول، باب " صفۂ العلم والفضلہ" حدیث، ۔-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ایک اور حدیث میں امام صادقؑ سے منقول ہے؛ ان العلماء ورثة الأنبياء و ذالك ان الانبياء لم یورثوا درھمًا ولا دينارًا، وانمااو رثوا احادیث من أحاديثهم ، فمن أخذ بشيء، منها فقد اخذحظاوافر ،فانظر واعلمكم هذا عمن تأخذونه فان فينااهل البيت في كل خلف عدولا ینفون عند تحريف الغالين وانتحال العبطلين و تأويل الجاهلين علما انبیاء کے وارث ہیں کیونکہ انبیاء درہم و دینار اپنی یادگار کے طور پر نہیں چھوڑتے ، بلکہ علوم واحادیث ان کی یادگار ہوتی ہیں جس شخص کے پاس اس میں سے کچھ حصہ ہواس کے پاس میراث انبیاء کا فراواں حصہ ہے۔ اس کے بعد امام مزید فرماتے ہیں: اب تم دیکھو کہ تم اپنا علم کس شخص سے اخذ کر رہے ہو ( واقعی علماء یاعلماء نما سے) جان لو کہ ہم اہل بیت میں سے ہر زمانے میں عادل اورقابل اعتماد افراد موجود رہتے ہیں جوغلو اور تجاوز کرنے والوں کی تحریف اور منحرف لوگوں کے لیے بے بنیاد دعووں اور جاہلوں کی توجیہات کی اس پاک دین سے نفی کرتے ہیں۔ ؎1 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 8- آخری آیت میں تین گروہوں کے بارے میں بات ہورہی ہے: علماء ،جہلاء اور اولوا الباب، ایک حدیث میں امام صادق السلام سے ان تینوں گروہوں کی تفسیری بیان ہوا ہے: نحن الذين يعلمون وعدونا الذين لا يعلمون و شیعتنا اولواالالباب عالم تو ہم ہیں اور ہمارے دشمن جاہل ہیں اورہمارے شیعہ اولوال لباب ہیں ۔ ؎2 یہ بات واضح ہے کہ یہ تفسیر آیت کے واضح مصداق کے بیان کے طور پر ہے اور آیت کے مفہوم کی عمومیت کی نفی نہیں کرتی۔ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 9- ایک حدیث میں آیا ہے کہ امیرالمومنین علی ایک رات مسجد کوفہ سے اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے ،جبکہ کمیل بن زیاد کہ جو آپ کے خاص دوستوں میں سے تھے، آپؑ کے ساتھ ساتھ تھے ۔اثنائے راہ میں ایک شخص کے گھر کے قریب سے گزرے۔ گھر سے قرآن کی تلاوت کی آواز آرہی تھی اور وہ اس آیت کو دلنشیں اور دلگذار آواز کے ساتھ پڑھ رہا تھا : امن هو قانت آناء الليل .......... کمیل دل ہی دل میں اس شخص کی حالت پر بہت خوش ہوئے اور اس کی روحانیت پر مسرور ہوئے۔ اس سے پہلے کہ وہ زبان سے کچھ کہتے، امام نے کمیل کی طرف رخ کیا اور فرمایا: اس شخص کی صدا تیرے لیے باعث حیرت نہ ہو ، یہ شخص اہل دوزخ میں سے ہے اورمیں عنقریب تجھے اس کی خبردوں گا۔ ۔-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 کافي ، جلد اول باب "صفۂ العم و فضلہ" حدیث 2 ؎2 تفسیر مجمع البیان، زیر بحث آیات کے ذیل میں ۔ ۔------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- کمیل اس پرتعجب میں ڈوب گئے ۔ پہلی بات تو یہ امامؑ نے بہت جلدی کمیل کی فکراور نیت کو جان لیا اور دوسری یہ کہ اس شخص کے دوزخی ہونے کی خبر دی جو ظاہری طور پر صالح نظر آتا تھا۔ کچھ مدت یونہی گزرگئی، یہاں تک کہ خوارج کامسئلہ اس حد کو پہنچ گیا کہ وہ امیرالمومنینؑ کے مقابلے میں آکھڑے ہوئے اور حضرتؑ نے ان سے جنگ کی ۔ حالانکہ وہ قرآن کو جس طرح کہ وہ نازل ہوا تھاحفظ کیے ہوۓ تھے۔ امیرالمومنین علیؑ نے کمیل کی طرف رخ کیا جبکہ تلور آپؑ کے ہاتھ میں تھی اوران سرکش کافروں کے سرزمین پر گر پڑے تھے، تو آپ نے شمشیر کی نوک سے ان میں سے ایک سر کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا : اے کمیل ! من هو قانت آناء الليل یہ وہی شخص ہے جو اس رات قرآن کی تلاوت کر رہاتھا۔ اوراس کی حالت تجھے معلوم بھی ہوئی تھی اوراس کی حالت نے تیرے تعجب اورحیرت کو بڑھا دیا تھا۔ کمیل نے حضرت کابوسہ لیا اور استغفار کی۔ ؎1 ۔-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 "سفیۂ البحار" جلد 2 ص496 حالات کمیل ۔---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------