يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
O Prophet! Indeed We have sent you as a witness, as a bearer of good news and as a warner
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 33:45
[Pooya/Ali Commentary 33:45] The Holy Prophet came as a witness to all men about the truths which had been obscured by the falsehood of ignorance and superstition (see commentary of Nisa: 41 and Nahl: 84 and 89). He came as a bearer of the glad tidings of the mercy and reward of Allah to those believers who do good and also to those transgressors who believe, repent and then live a good life. He came also as a warner to those who are heedless of the hereafter which is all important. He also came as one who has a right to invite all men to the religion of Allah. Above all he came as an eternal light or lamp (sirajan munira) to illuminate the right path (see commentary of Nuh : 16 wherein the sun has been described as a lamp), therefore the Holy Prophet is like the sun which will illuminate the whole world till the end. Aqa Mahdi Puya says: By Allah's permission and under His command the Holy Prophet invited every person to the right path. See the commentary of Ali Imran: 52, 53 and 61; and Ma-idah: 67, according to which the appointment of Ali and the Imams in the progeny of Ali and Fatimah as his successors were strictly under the commands of Allah. Therefore the promise of the great grace of Allah is for those who accept and follow his declarations made in dawat dhil ashira and at Ghadir -Khum.
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 33:45-48
2- خدا کی طرف دعوت کا مرحلہ
2- خدا کی طرف دعوت کا مرحلہ: یہ مرحلہ بشارت اور انذار کے بعد آتا کیونکہ بشارت وانذار افراد کو حق کے قبول کرنے پر آمادہ کرنے کا ذرایعہ ہے ، جب ترغیب اورتنبیہ کے ذریعہ حق کو قبول کرنے کی آمادگی پیدا ہو جائے گی تو پھر خدا کی طرف دعوت شروع ہوگی ، اور صرف ایسے ہی مقام پر دعوت موثر ہوگی۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 33:45-48
1- رسالت مآب کا مقام شہود
1- رسالت مآب کا مقام شہود: آپ کے تمام اوصاف سے پہلے آیت میں اس مقام کا ذکرہوا ہے کیونکہ یہ مقام صرف پیغمبر کے وجود اور ان کی رسالت کا محتاج ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اسے کسی قسم کے تمہید اور مقدمہ کی ضرورت نہیں ہوتی اور جس وقت آپ اس مقام و منزلت پر منصوب ہوجائیں گے تو آپ کا مذکورہ بالا جہات سے شاہد ہونا مسلم ہوجائے گا ،البته مقام "بشارت" و "انذار" دو ایسے مقامات ہیں جواس کے بعد وجودی صورت اختیار کرتے ہیں۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 33:45-48
رسول اللہ چراغ فروزاں ہیں
تفسیر رسول اللہ چراغ فروزاں ہیں : ان آیات میں روئے سخن پیغمبراسلامؐ کی طرف ہے لیکن اس کے نتیجہ مومنین کے لیے ہے اور آیات اُن گذشتہ آیات کی تکمیل کرتی ہیں جن میں مومنین کی بعض ذمہ داریوں کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ ان چار آیات میں سے پہلی دوآیات میں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پانچ اوصاف بیان ہوئے ہیں اور دوسری دو آیات میں پانچ ذمہ داریوں اور فرائض کا تذکرہ ہے جو سب کے سب آپس میں میں مربوط اورایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں پہلے فرمایا گیاہے: "اے پیغمبر ہم نے آپ کو شاہد اور گواہ کے طور پر بھیجا ہے": (یایها النبی ارسلناک شاهدًا) ۔ آنحضرت ایک طرف سے توامت کے اعمال پرگواہ ہیں کیونکہ آپؐ ان کے اعمال کو دیکھتے ہیں۔ جیساکہ ہم ایک اور جگہ بڑھتے ہیں: "وقل اعملو افسيرى الله عملكم ورسوله والمؤمنون" "کہہ دیجیئے کہ عمل کرتے رہو خدا، اس کا رسول اور مومنین (آئمه معصومینن) تمھارے اعمال کک دیکھتے ہیں"۔ (توبہ / 105) پیغمبراکرمؐ اور آئمہ علیہم اسلام کے پاس امت کے اعمال کے پیش ہونے سے ان کے بارے میں ان کے علم و آگہی کی بات ثابت ہوجاتی ہے جس کی تفصیل اسی آیت کے ذیل میں ، تفسیر نمونہ ہشتم میں آچکی ہے۔ دوسری طرف آپ گزشتہ انبیاء و پرشاہد ہیں جو خود اپنی امت کے گواہ تھے: "فكيف اذاجئنامون كل امة بشهيد وجئنابك على هؤلاء شهيدًا"۔ اس دن ان کی حالت کیسی ہوگی جس دن ہم ہرامت کے لیے ان کے اعمال پر گواہ طلب کریں گے اور آپ کو ان کے اعمال پر گواہ قرار دیں گے"۔ ( نساء / 41)۔ اور تیسری فرط آپ اپنے وجود مقدس ،اوصاف حمیده ، اخلات حسنه ، اصلاحی پروگرام، روشن ماضٰ اور اعمال صالح کی وجہ سے اپنے مکتب کی حقانیت اور پروردگار کی عظمت و قدرت کے گواہ ہیں۔ پھر دوسری اور تیسری صفت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا:" ہم نے آپ کو بشارت دینے اور ڈرانے والا قرار دیا ہے" : ( ومبشرًا و نذیرًا(۔ نیک لوگوں کو پروردگار عالم کے بے انتها اجر اور ہمیشہ کی سعادت و سلامتی اور قابل فخر کامیابی و کامرانی کی بشارت یعنی خوش خبری دینے والا اور کفار و منافقین کو خدا کے درد ناک عذاب ، تمام دجودی سرمایوں کے ضیاع اور دنیا و آخرت میں بدبختی کے گڑھوں میں جاگرنے سے ڈرا نے والا۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ خوف امید کو ہر جگہ ایک دوسرے سے ملا ہوا اور باہم مساوی ہوناچائے ۔ کیونکه وجود انسانی کا آدھا حصہ تو فوائد کے حصول سے لگاؤ رکھتا ہے اور دوسرا نصف حصہ نقصان سے بچنے کی خواہش رکھتاہے " بشارت" کا سبب پہلا حصہ اور"انذار" کا سبب دوسرا حصہ ہے۔ وہ لوگ جو اپنے منصوبوں کاموں میں صرف ایک حصے پر انحصار کرتے ہیں دراصل انھوں نے انسان کی حقیقت کوپہچانا ہی نہیں ہے اور نہ ہی انھوں نے اس کی اس حرکت کے اسباب وعلل کوئی توجہ کی ہے۔ ؎1 بعد والی آیت رسول اسلام صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی چوتھی اور پانچویں صفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتی ہے"۔ ہم نے آپ کو اللہ کے حکم کے مطابق اس کی طرف دعوت دینے والا قرار دیا ہے اور روشنی عطا کرنے والا چراغ بھی" : ( وداعيا الى الله باذنه وسراجًا منیرًا) -
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 33:45-48
سوره احزاب / آیه 45 - 48
(45) يَآ اَيُّـهَا النَّبِىُّ اِنَّـآ اَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيْـرًا (46) وَدَاعِيًا اِلَى اللّـٰهِ بِاِذْنِهٖ وَسِرَاجًا مُّنِيْـرًا (47) وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ بِاَنَّ لَـهُـمْ مِّنَ اللّـٰهِ فَضْلًا كَبِيْـرًا (48) وَلَا تُطِــعِ الْكَافِـرِيْنَ وَالْمُنَافِقِيْنَ وَدَعْ اَذَاهُـمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللّـٰهِ ۚ وَكَفٰى بِاللّـٰهِ وَكِيْلًا ترجمہ (45) اے پیغمبر! ہم نے تجھے گواہ ، خوشخبری دینے والا اور انذار کرنے والا بناکر بھیجھا ہے۔ (46) اور تجھے اللہ کے حکم سے اسی کی طرف دعوت دینے والا اور روشنی عطا کرنے والا چراغ قرار دیا ہے۔ (47) اور مومنین کو بشارت دے کہ ان کے لیے اللہ کی طرف عظیم فضل اور اجر ہے۔ (48) اور تو کفار ومنافقین کی اطاعت نہ کرے اور نہ ہی ان کے آزار اور اذیتوں کی پرواه کر خدا پر توکل کر اور یہی کافی ہے کہ خدا تیرا حامی اور مدافع ہے۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 33:45-48
4- آپؐ کا سراج منیرہونا
4- آپؐ کا سراج منیرہونا: "سراج" کامعنی " چراغ " اور "منیر کا معنی "نورافشاں" ہے اور یہ پیغمبر گرمیؐ کے معجزات ، حقانیت کے دلائل اور دعوت کی صداقت کی نشانیوں کی طرف اشارہ ہے، وہ ایسا روشن چراغ ہے جواپنا گواہ خود آپ ہے تاریکیوں کو دور کرتا ہے اور آنکھوں اور دلوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ۔ جس طرح "آفتاب آمد دلیل آفتاب" ہوتا ہے ، ان کا وجود بھی ان کی حقانیت کی دلیل ہے۔ یہ بات میں قابل توجہ ہے کہ قران مجید میں چارمرتبہ لفظ سراج آیا ہے جن میں سے تین مقامات پر سورج کے معنی میں آیا ہے جن میں سے سورہ نوح کی آیت 16 میں فرمایا گیا ہے: "وجعل القمرفيهن نورًا وجعل الشمس سراجًا" خدا نے چاند کو آسمان کا نور اور سورج کو چراغ فروزاں قرار دیا ہے"۔ جیسا کہ ہم نے عرض کیا ہے کا "سراج" اصل میں چراغ کے معنی میں ہے جوگزشتہ زمانے میں فتیلے اور سرسوں کے تیل سے جلتا تھا اور وجود دور میں بجلی وغیرہ کی قوت سے نور اور روشنی کا سر چشمہ ہے ، لیکن مفردات میں راغب کے بقول یہ لفظ تدریجًا نور اور روشنی کے ہر منبع پر بولا جائے گا اور سورج اس کا اطلاق اس بناء ہے کہ اس کا نور خود اسی کے اندر سے پھوٹتا ہے اور چاند کی طرح کسی اور منبع سے نور نہیں حاصل کرتا۔ نبی کریم صلی الله علیه والہٖ وسلم کا وجود گرامی آفتاب تاباں کی طرح ہے جوجہالت، شرک اور کفر کی ظلمتوں کو انسان کی روح کے افق سے دور کرتا ہے ، لیکن جس طرح نابینا افرادسورج کی روشنی سے استفادہ نہیں کرسکتے اور جس طرح چمگادڑ کی آنکھیں اس روشنی کو دیکھنے کی طاقت نہیں رکھتیں اور وہ اس سے اپنے آپ کو چھپائے رکھتی ہے ، اسی طرح دل کے اندھے اور ہٹ دھرم افراد بھی اس نور سے کبھی استفاده نہیں کرسکتے .نہ پہلے اور نہ اب اور اابوجہل جیسے لوگ اپنی انگلیاں کانوں میں ٹھونس لیتے ہیں تاکہ رسول پاکؐ کے قرآن پڑھنے کی آواز نہ سن سکیں۔ ہمیشہ ظلمت اور تاریکی اضطراب اور وحشت کا سبب ہوتی ہے ، جبکہ نور اور روشنی سکون اور اطمینان کا باعث جو رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور بیابان کے درندے بھی عام طور پررات ہی کی تاریکی میں اپنے ٹھکانوں سے باہر آتے ہیں۔ تاریکی انتشار کا سبب ہے اور نوراجتماع کا باعث ہے۔ اسی بناء پر اگرکسی تاریک رات میں بیابان کے اندر ایک چراغ روشن و کر دیا جائے تو تھوڑی دیر میں انواع و اقسام کے حشرات اس کے کر جمع ہوجائیں گے۔ روشنی اور نور درختوں کی نشو ونما، پھولوں کی پرورش ، پھلوں کے پکنے غرضیکہ تمام حیاتی فعالیتوں کا سرمایہ ہے۔ ذات پیغمبر کو ایک منبع نور کے ساتھ تشبیہ دنیا ان تمام مفاہیم کو ذہن میں منقش کر دیتا ہے۔ آپؐ کا وجود گرامی باعث سکون ہے ، دین و ایمان کے چوروں اور معاشرے کے بے رحم ستم گر بھیڑیوں کے بھاگ جانے کا سبب نے ، دل کی تسلی کا سرمایا اور ایمان و اخلاق کی روحانی پرورش اور نشوونما کا ذریعہ ہے۔ غرضیکہ آپ ہی کے دم قدم سے زندگی اور اس کی چہل پہل کا مزہ ہے اور آپ کی تاریخ زندگی اس امر کا زندہ شاہد ہے۔ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ہم کہہ چکے ہیں کہ زیر بحث آیات میں سے دو آخری آیتوں میں آنحضرت کی پانچ اہم ذمہ داریوں کو بیان کیا گیا ہے۔ چناچہ آپؐ کی پانچ صفات بیان کرنے کے بعد پہلے مرحلے پر فرمایاگیا ہے ۔" مومنین کو بشارت دیجیئے کہ ان کے لیے خداکی طرف سے فضل اور عظیم اجرہے"۔ ( وبشرالمؤمنين بان لهم من الله فضلًا كبيرًا )۔ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پیغمبر کی بشارت کامسئلہ صرف نیک مومنین کے اعمال کے اجرو جزا تک ہی محدود نہیں بلکہ خداوند عالم اس پر اپنے فضل وکرم کی اس قدر بخشش کرے گا کہ عمل اور اجر کے درمیان توازن کا معیار بالکل بدل جائے گا، جیسا کہ قرآن کی کی دوسری آیات اس پرشاہد ناطق ہیں۔ قرآن ایک جگہ فرماتا ہے: من جاء بالحسنة فله عشر امثالها "۔ (انعام / 120)۔ قرآن دوسری جگہ فرماتا ہے : "مثل الذین ینفقون أموالهم فی سبل الله كمثل حبة انبتت سبع سنابل فی كل سنبلة سائة حبة والله يضاعف لمن یشاء۔" (بقرۃ / 261)۔ جس کے مطابق کبھی راہ خدا میں خرچ کرنے کا اجر سات سو گنا اور بھی ہزار گناہ سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات ثواب اس سے بھی اوپر چلا جاتا ہے ۔ چنانچہ فرمایا گیا ہے: "فلا تعلم نفس ما اخفی لهم من قرة عين" "کوئی شخص نہیں جانتا کہ کس قدر ثواب اس کے لیے چھپا کر رکھا گیاہے جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث ہوگا" (الم سجدہ / 17)۔ اس طرح سے خدا کے ایک فضل وکرم کی طرف نشاندہی کی گئی ہے جوکسی کے وہم وگمان میں نہیں آسکتا بلکہ اس سے بھی بلند تراور بالاتر ثواب کی نشان دہی کی گئی ہے۔ قرآن اس کے بعد دوسرے اور تیسرے حکم پیش کرتے ہوئے کہتا ہے ۔ کفار اور منافقین کی اطاعت نہ کرو": (ولاتطع الكافرين والمنافقين) - اس میں شک نہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہرگز کفار اور منافقین کی اطاعت نہیں کرتے تھے ، لیکن معاملہ اس قدر اہم ہے کہ تاکید تو پیغمبر کو کی جارہی ہے لیکن تنبیہ دوسروں کو ، کیونکہ سچے رہبروں کو رستے میں جواہم خطرات درپیش ہوتے ہیں وہ یاتو سود ے بازی ہوتی ہے اور یا پھر ہتھیار ڈال دینا ہوتے ہیں اور ان خطرات کا سرچشمہ یا تو دھمکیاں ہوتی ہیں یا پھر مختلف طریقوں سے لالچ ہوتا ہے حتٰی کہ کبھی کھبار تو انسان اس غلط فہمی میں مبتلا ہوجاتا ہے کہ منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے ان دو راستوں میں سے کسی ایک کو اپنا ہی لینا چاہیئے ، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے رہبر کی تمام محنت ضائع ہوجاتی ہے اور تمام کوششوں پر پانی پھر جاتا ہے۔ تاریخ اسلام سے پتہ چلتا ہے کہ کفار اور منافقوں کے مختلف گروہوں نے بارہا کوشش کی کہ پیغمبراسلام کو بھی مذکورہ صورت و حال سے دو چار کردیں ۔ چنانچہ کبھی تو انھوں نے کہا کہ بتوں کو برا بھلا نہ کہیں اور کبھی یہ پیش کش کی کہ ایک سال ہم آپ کے معبود کی عبادت کریں اور ایک سال آپ ہمارے معبودوں کی ۔ کبھی کہتے کہ ہمیں مزید ایک سال کی مہلت دیں کہ اسی طرح عمل جاری رکھیں، پھر آپ پرایمان لے آئیں گے ۔ کبھی پیش کش کرتے کہ آپ ان غریبوں فقیروں کو اپنے اطراف سے ہٹادیں تاکہ مالدار اور بااثر لوگ آپ کے ہم نوا بن سکیں۔ اور کبھی مالی امداد کی پیشکش کرتے کبھی عہدہ اور منصب ومقام اور خوبصورت عورتوں کی لالچ دیتے۔ ظاہر ہے کہ یہ سب چیزیں اسلام کی سریع اور تیز پیش رفت اور کفر ونفاق کی بیخ کنی کی راہ میں خطرناک جال تھی ، اگر آپ ان میں سے کسی مطالبے کو مان لیتے یا اپنی طرف سے ذرہ بھرنرمی اور جھکاؤ کا اظہار کرتے تو اسلامی انقلاب کی بنیادی متزلزل ہوجاتیں ، اس کی عمارت دھڑام سے گرجاتی اور آپ کی کوئی کوشش کسی بھی نتیجہ کو نہ پہنچ پاتی۔ پھر چوتھے اور پانچویں حکم میں فرمایا گیا ہے۔ "ان کے آزار اور تکلیف پہنچانے کی پرواہ نہ کریں ، خدا پرتوکل کریں ۔ اور یہی کافی ہے کہ خدا آپ کا حامی اور دفاع کرنے والا ہے": ( ودع اذاهم وتوكل على الله وكفى بالله وکيلًا)۔ آیت کا یہ واضح کرتا ہے کہ انھوں نے پیغمبر اسلام پر جھکنے اور سر تسلیم خم کرنے کے لیے سخت دباؤ ڈالا اور انواع و اقسام کے آزار و تکالیف سے دوچار کر دیا اور وه آزار کبھی کوزبان کے ذریعہ زخم لگا کر اور بد زبانی کرکے اور کبھی جسمانی طور پر دکھ پہنچا کر ، کبھی آپؐ کا اور آپ کے اعوان و انصار کا اقتصادی محاصرہ کرکے ، غرضیکہ انھوں نے اذیتیں پہچانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا۔ البتہ مکہ میں قیام کے دوران اذیتوں کا طریقہ اور تھا اور مدینہ میں اور تھا۔ کیونکہ "اذی" ایک لفظ ہے جو آزار اور تکلیف کی تمام قسموں کی نشاندہی کرتا ہے. راغب مفردات میں کہتے ہیں کہ "اذی" ہر قسم کے ضرر کے معنی میں ہے جو کسی زندہ چیز یا اس سے وابستہ افراد کو پنچے۔ وہ ضرر چاہے، جسمانی ہو یا جانی دنیوی ہو آخروی۔ البتہ یہ لفظ قرآنی آیات میں خصوصیت کے ساتھ زبانی ایذاء اورتکلیف پہنچانے کے معنی میں بھی استعمال ہوا ہے۔ مثلا سورہ توبہ کی آیت 61 میں ہے: " ومنهم الذين يؤذون النبی ویقولون هو اذن"۔ "ان میں بعض لوگ پیغمبر کواذیت پہنچاتے ہیں اورکہتے ہیں کہ وہ خوش یقین انسان ہیں اور ہر شخص کی بات پر کان دھرتے ہیں"۔ لیکن دوسری آیات میں یہ لفظ جسمانی تکلیف کے لیے بھی استعمال ہوا ہے۔ مثلا سورة نساء کی آیہ نمبر 16 میں بے: " والذان يأتیانھا منكم فاذ وهما"۔ " وہ مرد اور عورتیں جو اس برے عمل (زنا) کا ارتکاب کرتے ہیں، انھیں آزار دو (ان پرشرعی حد جاری کرو )"۔ تاریخ کہتی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ والہٖ وسلم اور صدر اسلام کے مسلمانوں نے طرح طرح کی تکالیف کا پہاڑ کی طرح ڈٹ کرمقابلہ کیا اور کبھی کسی کے آگے نہیں جھکے۔ ننگ و عار کوتسلیم نہیں کیا ، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ اپنے مقاصد جلیلہ میں کامیاب و کامران ہوگئے۔ استقامت اور کامیابی کی وجہ صرف خدا پر توکل اور اس کی پاک ذات پراعتماد تھا۔ وہ خدا جس کے ارادے کے آگے تمام مشکلات کافور ہوجاتی ہیں اور بقول شاعر: اگر تیغ عالم بجنئد زجای نبردرگی تانخواہد خدای "اگر ساری دنیا کی تلواریں حرکت میں آ جائیں ، جب تک خدا نہ چاہے ، کسی کی ایک رگ بھی نہیں کاٹ سکتیں"َ جی ہاں! انسان کا سہارا اور جائے پناہ اس قسم کا خدا ہونا چاہیئے اور بس! جو کچھ تم کہہ چکے ہیں ۔ اس سے حقیقت واضح ہوجاتی ہے کہ زیربحث آیت کا مضمون حکم جہاد سے منسوخ نہیں ہوا۔ (جیسا کہ بعض مفسرین کا خیال ہے) بلکہ ظاہریہ ہے کہ آیات حکم جہاد کے کافی عرصہ بعد اور سورہ احزاب سے متعلق واقعات کے ضمن میں نازل ہوئي ہیں اور ہر دور میں واجب العمل اور لازم الاجراء ہیں تاکہ خدائی پیشوا اپنی تمام تر قوتیں مخالفین کےاذیت ناک کاموں کو اہمیت دینے میں صرف نہ کردیں ۔ کیونکہ اگر وہ ان کی پروا کریں گے اوراپنی فعال صلاحیتیں ان کے مقابلے میں صرف کر دیں گے تودشمن اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گا۔ کیونکہ دشمن تو چاہتاہی یہ ہے کہ مخالف کے اذہان وافکار کو الجھادے تاکہ اس طرح سے اس کی طاقت ضائع کردے یہی وہ منزل ہے جس کا واحد حل بے اعتنائی اور "دع اذاهم" والے فرمان پر عمل در آمد ہے۔ یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ مذکورہ بالا پانچوں احکام جو آخری دوآیات میں ذکر ہوئے ہیں ، ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے مربوط ہیں ۔ مومنین کو باایمان قوتوں کے جذب کرنے کے لیے بشارت دینا ، کفار اور منافقین سے کسی قسم کی سودے بازی نہ کرنا اور نہ ہی ان کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ، ان کے آزار و تکلیف کی پرواہ نہ کرنا اور خدا کی ذات پرتوکل کرنا ، مجموعی طور پر ان میں مقصد تک پہنچنے کا راز پوشیدہ ہے اور یہ راہ حق کے راہیوں کے لیے ایک مکمل اور جامع دستورالعمل ہے۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 33:45-48
3- دعوت اذن الٰہی سے
3- دعوت اذن الٰہی سے: باوجودیکہ آنحضرتؐ کے تمام کام خدا کے اذن و فرمان سے انجام پاتے ہیں لیکن یہاں پرصرف دعوت کو اذن پروردگار سے مقید کیا گیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انبیا کا مشکل ترین اور اہم ترین کام کی طرف دعوت دینا ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ لوگوں کو ان کی خواہشات نفسانی کے برخلاف صحیح راستے پر چلانا ہوتا ہے ۔لہذا اس مرحلے پر خدا کے اذن و فرمان اور یاوری و مدد کو شامل حال ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنے صحیح انجام کو پہنچے۔ ضمنًا یہ بھی واضح ہونا چاہیئے کہ پیغمبراپنی طرف سے نہیں بلکہ جو کچھ کہتےہیں، اذن خداسے کہتے ہیں ۔ ؎2 ۔----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 اس سلسلے میں سورہ بقرہ کی آیت 119 کے ذیل میں ہم تفصیلی بحث "دواہم تربیتی اصول" کے عنوان سے کر چکے ہیں . ( جلد اول دیکھیے) ؎2 یہ احتمال بھی ہے کہ "باذنہٖ" کی قید گزشتہ تمام اوصاف کی طرت لوٹتی ہو۔ لیکن آیت کا ظاہر یہ بتایا ہے کہ صرف "داعیاالى الله" کی طرف لوٹ رہی ہے