قُلْ يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
Say [that Allah declares,] ‘O My servants who have committed excesses against their own souls, do not despair of the mercy of Allah. Indeed Allah will forgive all sins. Indeed, He is the All-forgiving, the All-merciful.
Agha Ali Puya Commentary
Commentary on Quran 39:53
[Pooya/Ali Commentary 39:53] Imam Ali has said that there is no better verse than this to give heart, joy and confidence to a believer for the availability of divine mercy. Allah is just, but He is not merciless. His justice is always tempered with His mercy. He has made mercy incumbent on Himself (An-am: 12, 54), He invites man to seek His pardon (Nisa: 106), He wipes out sins (Ankabut: 7), provided the sinner turns repentant to Him and thereafter remains on the right path. Every surah of the Quran, except al Bara-at, begins with the first verse of al Fatihah. Refer to the introduction of al Fatihah and the commentary of al Fatihah: 1 to 4 to understand the true interpretation of this verse.
Ali Muhammad Fazil Chinoy Commentary
Commentary on Quran 39:53-63
Bodily notes, if fully studied, should suffice.
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 39:53-55
سورة زمر / آیه 53 - 55
(53) قُلْ يَا عِبَادِىَ الَّـذِيْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓى اَنْفُسِهِـمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْـمَةِ اللّـٰهِ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ يَغْفِرُ الذُّنُـوْبَ جَـمِيْعًا ۚ اِنَّهٝ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِـيْمُ (54) وَاَنِيْبُـوٓا اِلٰى رَبِّكُمْ وَاَسْلِمُوْا لَـهٝ مِنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَكُمُ الْعَذَابُ ثُـمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ (55) وَاتَّبِعُـوٓا اَحْسَنَ مَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَّّاَنْتُـمْ لَا تَشْعُرُوْنَ ترجمہ (53) کہہ دے: اے میرے بندو! جنھوں نے اپنے اوپرظلم واسراف کیا ہے ؟ خدا کی رحمت سے نا امید نہ ہو جانا، کیونکہ خدا سارے گناہوں کو بخش دے گا۔ بیشک وہ غفورو رحیم ہے۔ (54) اور اپنے پروردگار کی بارگاہ میں رجوع کرو اور اس کے سامنے سرتسلیم خم کرلو ۔ اس سے پہلے کہ عذاب تمھاری طرف آنے اور پھرکسی کی طرف سے تمھاری مدد نہ ہو۔ (55) اوران بہترین احکام کی جو تمھارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئے ہیں پیروی کرو . اس سے پہلے کہ (خدائی) عذاب اچانک تمھاری طرف آجائے جبکہ تمھیں اس کی کوئی خبر بھی نہ ہو۔
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 39:53-55
2- سنگین بوجھ والے افراد
2- سنگین بوجھ والے افراد : بعض مفسرین نے ان آیات کی کچھ شان نزول بیان کی ہیں۔ جو سب کی سب احتمالاً تطبیق کی حیثیت رکھتی ہیں نہ کہ شان نزول کی ۔ ۔------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 سفینۃ البحار جلد 1 ص 127 ( مادہ توبہ) ؎2 اصول کافي جلد 2 باب توبہ حدیث 10 ص 316 ۔------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ان میں سے ایک "وحشی" کی داستان ہے جو میدان احد میں بہت بڑے جرم کامرتکب ہوا تھا اورپیغمبر اکرمؐ کے چچا حضرت حمزہ جیسے شجاع اور بہارد کمانڈر کو بزدلانہ طریقے سے شہید کردیا جنھوں نے ہر جگہ اپنی جان کو پیغمبر اکرمؐ کے لیے سپر بنا رکھا تھا۔ جب اسلام کو عروج حاصل ہوا اور مسلمان ہرجگہ کامیاب ہوئے ، تو اس وحشی نے بھی اسلام قبول کرنا چاہا لیکن وہ ڈرہا تھا کہ اس کا اسلام قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس ضمن میں مذکورہ ہالا آیت نازل ہوئی اور وہ اسلام لئے آیا۔ پیغمبراکرمؐ نے اس سے پوچھا : تو نے میرے چچا کو کس طرح قتل کیا تھا ؟ اس نے تفصیل کے ساتھ واقعہ بیان کیا۔ پیغمبراکرمؐ بہت زیادہ روئے ، اس کی توبہ تو قبول کرلی، لیکن اس سے فرمایا : غيب وجهك عني فاني لا استطيع النظر اليك فلحق بالشام فمات في الخمر میری آنکھوں کے سامنے کبھی نہ آتا کیونکہ میں تجھے نہیں دیکھ سکتا ۔وحشی سرزمین شام کی طرف چلا گیا اورآخرکار خمر نامی علاقے میں جاکر مرگیا۔ بعض لوگوں نے سوال کیاکہ کیا یہ آیت صرف اس وحشی کے بارے میں ہے یا سب مسلمانوں کے لیے ہے ؟ فرمایا سب کےلیے۔ ؎1 دوسری ایک شخص نباش (قبروں کو کھود کر کفن چوری کرکےلےجاتا ہے) کی داستان ہے جس کا خلاصہ کچھ اس طرح ہے :- ایک جوان روتا ہوا پیغمبراکرمؐ کی خدمت میں آیا۔وہ بہت ہی پریشان تھا۔ کہہ رہا تھا کہ میں خدا کے غضب سے ڈررہا ہوں۔ فرمایا : کیا تو نے شرکت کیا ہے؟ کہا : نہیں! فرمایا : کیا تونے خون ناحق بہایا ہے؟ عرض کیا : نہیں ! فرمایا : خداتیرے گناہوں کو بخش دے گا چاہے وہ جتنے بھی زیادہ ہوں۔ عرض کیا : میرا گناہ آسمان و زمین اور عرش و کرسی بھی بڑا ہے ! فرمایا : کیا تیر گناه خدا سے بھی بڑا ہے؟ عرض کیا : نہیں ! خدا تو ہر چیز سے بڑاہے۔ فرمایا : جا! (توبہ کر) کہ خدائے عظیم گناہ کو بخش دیتا ہے۔ اس کے بعد فرمایا: اچھا بتا تو سہی تو نے کون سا گناہ کیا ہے؟ عرض کیا : اے رسول خداؐ! مجھے شرم آتی ہے کہ اسے آپ کے سامنے بیان کروں۔ ۔---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 سفینۃ البحارجلد 2 ص 637 (ماده "وحش") تفسیر فخررازی جلد 27 ص 4 اورتفسیرنورالثقلین جلد 4 ص 493 ۔--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- فرمایا : آخر بتاتوسہی کہ تو نے کیا کیا ہے؟ عرض کیا : میں سات سال سے قبریں کھود کر مردوں کے کفن اتارتار رہاہوں ، یہاں تک کہ ایک دن قبر کھودتے ہوئے مجھے (قبرميں )انصار کی ایک لڑکی نظر آئی۔ جب میں نے اسے برہنہ کرلیا تو میرا نفس ہیجان میں آگیا ....... (اس کے بعد اس نے اپنی دست درازی کا قصہ بیان کیا) جس وقت اس کی گفتگو یہاں تک پہنچی تو پیغمبراکرمؐ کو سخت غصہ آیا اور رنجیدہ ہوئے اور فرمایا اس نام کو فاسق نکال دواور اسی کی طرف رخ کر کے فرمایا : تو دوزخ سے کتنا نزدیک ہے۔ وہ جوان باہرنکلا تو شدت کے ساتھ رورہا تھا ۔ بیابان ان کی طرف نکل گیا اورکہتا جاتا تھا: اے محمد کے خدا ! اگر تو میری توبہ قبول کرلے تو اس کی اپنے بغیر کو اطلاع کر دے۔ ورنہ آسمان سے آگ بھیج کر مجھے جلادے اور مجھے آخرت کے عذاب سے نجات دے۔ ۔ یہ موقع تھا جبکہ قاصد وحی خدا پیغمبر گرامیؐ پرنازل ہوا اور آیہ قل ياعبادی الذین اسرفوا...... ، آنحضرتؐ کے حضور میں پڑھی۔ ؎1 جبرئیل کی طرف سے اس آیت کی تلاوت ، یہاں ممکن ہے پہلی بار کی صورت میں نہ ہو کہ شان نزول کا پہلو کو پیدا کرے بلکہ ایک ایسی آیت کا تکرار ہو جو پہلے نازل ہوچکی ہے اور یہ اس گنہ گار شخض کی توبہ قبول کرنے کے اعلان اور زیادہ تاکید و توجہ کےلیے ہو۔ ہم پھر عرض کیے دیتے ہیں کہ اس قسم کے اشخاص جوگناہ کا سنگین بوجھ اپنے کندھوں پر لیے ہوئے ہوتے ہیں وہ اپنے اعمال صالح کے ذریعے تلافی کرنے کے لیے بہت بھاری زمہ داری رکھتے ہیں۔ جناب فخر رازی نے زیربحث آیات کے لیے ایک اور شان نزول بیان کی ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ بعض نے کہا ہے کہ یہ آیات اہل مکہ کے بارے میں نازل ہوئی ہیں ، وہ کہتے تھے کہ محمدؐ خیال یہ ہے کہ جو شخص بت کی پوجا کرے یا جس کاہاتھ کسی کے خون میں رنگا ہوا تو وہ کبھی بھی نہیں بخشا جاۓ گا ، اس کے باوجود وہ ہم سے یہ بھی کہتا ہے کہ اسلام لے آؤ، ہم کس طرح اسلام کے آئیں جبکہ ہم نے بت پرستی بھی کی ہے اور بے گناہوں کا خون بھی بہایا ہے (تو یہ آیات نازل ہوئیں اور توبہ کا دروازہ ان کے سامنے کھول دیا گیا) ۔ ؎2 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۔--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 تفسير ابوالفتوح رازی جلد نہم صفحہ 412 (زیربحث آیات کے ذیل میں) ؎2 تفسیر فخررازی ، جلد 27 ص 4 ( زیر بحث آیات کے ذیل میں) ۔----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
تفسیر نمونہ - آیت اللہ مکارم شیرازی Commentary
Commentary on Quran 39:53-55
خدا تمام گناہوں کو بخش دے گا
تفسیر خدا تمام گناہوں کو بخش دے گا گزشتہ آیات میں مشرکین اور ظالمین کے بارے میں بار بار تہدیدیں آئی ہیں ، ان کے بعد اب ان آیات میں تمام گنہ گاروں کوامید دلائی جارہی ہے اوران کے لیے بازگشت کا راستہ کھولا جارہا ہے ، کیونکہ ان تمام امور کا ہدف اصلی تربیت و ہدایت ہے۔ نہ کہ انتقام جوئی و خشونت و سختی۔ انتہائی لطف اور محبت بھرے انداز میں ، سب کے لیے اپنی آغوش رحمت کھولے ہوئے اور ان کے لیے عفو و مہربانی کا فرمان صادر کرتے ہوئے اللہ تعالی فرماتا ہے : ان سے کہہ دے! اے میرے وہ بندو جنھوں نے اپنے اوپراسراف اور ظلم کیا ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہوجانا ، کیونکہ خدا تمام گناہوں کو بخش د ے گا۔ بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے (قل يا عبادي الذين اسرفوا على انفسهم لا تقنطوا من رحمة الله ان الله يغفر الذنوب جميعًا انه هو الغفور الرحیم)۔ اس آیت کے الفاظ میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آیت قرآن کی آیات ہیں گنہ گاروں کے لئے سب سے زیادہ امید بخش ہے اور اس کی وسعت اس حد تک ہے کہ ایک روایت کے مطابت امیرالمومنین علی علیہ السلام نے فرمایاکہ سارے قرآن میں کوئی آیت اس سے زیادہ وسیع نہیں ہے۔ آپ کے الفاظ یوں ہیں :- ما في القران اية اوسع من یاعبادي الذين اسرفوا......... ؎1 اس کی دلیلی واضح ہے کیونکہ: 1- ياعبادی " (اے میرے بندو!) کی تعبیر پروردگار کی جانب سے ایک لطف و عنایت کا آغاز ہے۔ 2- " اسراف" کی تعبیر "ظلم وگناه وجرم" کے بجائے ایک اور لطف ہے۔ 3- "علٰى انفسهم " کی تعبیراس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ انسان کے سارے گناہ خوداسی کی طرف لوٹتے ہیں۔ یہ پروردگار کی محبت کی ایک اورنشانی ہے ۔ جیسا کہ ایک شفیق باپ اپنے بیٹے سے کہتا ہے۔ "یہ سارا ظلم اپنے اوپرنہ کر"۔ 4- "لاتقنطوا" (نا امید نہ ہوں) کی تعبیرکہ "قنوط" اصل میں اچھائی اور خیر سے مایوس ہونے کے معنی میں ہے ، تنہا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ گنہ گاروں کو "لطف الہی" سے مایوس نہیں ہوانا چاہیے۔ 5- " من رحمة الله" کی تعبیر "لا تقنطوا" کے بعد اس خیرومحبت پر اور بھی زیادہ تاکید ہے۔ 6- جب ہم "ان الله يغفر الذنوب جميعًا" کے جملے پر پہنچتے ہیں ، جس کی ابتداء حرفِ تاکید کے ساتھ ہوربی ہے ، اور لفظ " الذنوب" (الف ولام کے ساتھ جمع) جو بغیر کسی استثناء کے تمام گناہوں کو اپنے دامن میں لے لیتا ہے تو گفتگو اوج و بلندی پر پہنچ جاتی ہے اور دریائے رحمت موجزن ہوجاتا ہے۔ 7- جس وقت "جميعًا" کا یعنی ایک اور تاکید کا اضافہ ہوجاتا ہے تو امید آخری مرحلے تک پہنچ جاتی ہے۔ 9-8 خدا کی "غفور" و "رحیم" کے ساتھ توصیف جو پروردگار کی صفات میں سے دو امید بخش اوصاف ہیں، آیت کے آخر میں یاس و ناامیدی کی کم سےکم گنجائش بھی باقی نہیں رہنے دیتی۔ باں! اسی دلیل کی بنیاد یہ آیت قرآن کی آیات میں سب سے زیادہ وسعت رکھنے والی آیت ہے جو ہر قسم کے گناہ کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتی ہے اور اسی وجہ سے یہ قران مجید کی آیات میں سب سے زیادہ امید بخش آیت شمار ہوتی ہے۔ واقعا ایسی ذات سے جس کو دریائے لطف بیکراں ، اورجس کے فیض کی شعاعیں غیر محدود ہیں . اس سے اس کے علاوہ اورکوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔ ۔------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- ؎1 مجمع البیان ، تفسیر قرطبی اور تفسیرصافی ، زیربحث آیت کے ذیل میں ۔ ۔-------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------- وہ ذات جس کی رحمت اس کے غضب پرسبقت رکھتی ہے اور جس نے اپنے بندوں کو رحمت کیلیےہی پیدا کیا ہے نہ خشم وعذاب کےلیے،اس سے اس کے علاوہ اور کوئی امید نہیں۔ کیارحیم و مهربان خدا ہے اور کیسا مہرومحبت والا پروردگار! یہاں دو مسائل نے مفسرین کی فکر کو اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ ان کاحل خوداسی آیت میں اور اس کے بعد کی آیات میں پوشیدہ ہے۔ پہلا مسئلہ تو یہ ہے کہ کیا آیت کی عمومیت تمام گناہوں کو حتٰی کہ شرک اور دوسرے تمام گناہان کبیرہ پر بھی محیط ہے اگر ایسا ہے تو پھر سورة نسا کی آیہ 48 میں شرک کوقابل بخشش گناہوں سے الگ کیوں کیا گیا ہے؟ جیسا کہ فرمایا گیا ہے : ان الله لا يغفران يشرك به ويغفرمادون ذالك لمن يشاء خداشرک کو نہیں بخشتا لیکن اس کے سوا دوسرے گناہوں میں سے جسے چاہے بخش دیتا ہے۔ دوسرامسئلہ یہ ہے مغفرت کا یہ وعده جوزیربحث آیت میں آیا ہے کیا یہ مطلق ہے یا توبہ اور اسی قسم کی کسی چیز کے ساتھ مشروط ہے؟ البته یہ دونوں سوالات ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہیں اور ان کا جواب بعدوالی آیات میں اچھی طرح سے مل سکتا ہے کیونکہ بعد والی آیات میں تین حکم دیئے گئے ہیں جو تمام باتوں کو واضح کر دیتے ہیں۔ "وانيموا الى ربكم" (اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو )۔ "واسلمواله" (اس کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرو)۔ "واتبعوا احسن ما انزل اليكم من ربکم" (ان بہترین احکام و فرامین کی پیروی کرو جوتمھارے پروردگار کی طرف سے تم پرنازل ہوئے ہیں)۔ تینوں احکام تویہ کہتے ہیں کہ غفران ورحمت کے دروازے توتمام بندوں پربغیرکسی استثناء کے کلھے ہوئے ہیں لیکن وہ اس بات کے ساتھ مشروط ہیں کہ وہ گناہ کے ارتکاب کے بعد ہوش میں آئیں ، اپنا راستہ بدل لیں، درگاہ خداوندی کی طرف رجوع کریں، اس کے فرمان کے سامنے سرتسیلم خم کریں اورعمل کے ساتھ اس توبہ وانابت میں اپنی صداقت کی نشاندہی کریں۔ اس طرح سے نہ شرک اس سے مثتنٰی ہےاور نہ کوئی دوسراگناہ اور اس عفوعمومی اور رحمت واسعہ کا کچھ شرائط کے ساتھ مشروط ہونا بھی ناقابل انکار ہے۔ اگر ہم ہی دیکھتے ہیں کہ سورہ نساء کی آیہ 48 میں مشرکین کے لئے بخشش اورعفو کے بارے میں استثناء کیا گیا ہے تو ان مشرکین کے بارے میں ہے جو حالت شرک میں دنیا سے جائیں نہ کہ وہ جو بیدار ہوجائیں اور راہ حق چل پڑیں ، کیونکہ صدراسلام کے مسلمانوں کی اکثریت اسی قسم کی تھی۔ اگرہم بہت سے مجرمین کی حالت پرنظر کریں تو گناہ کرنے کے بعداس طرح پریشان اور پیشمان ہوتے ہیں کہ انھیں یقین ہی نہیں آتا کہ ان کے لیے بازگشت کی کوئی راہ کھلی ہوگی اور وہ اپنے آپ کو ایسا آلودہ سمجھتے ہیں کہ وہ گویا کسی بھی پانی کے ساتھ پاک ہونے کے قابل نہیں ہیں، وہ پوچھتےہیں کہ کیا واقعًا ہمارے گناہ بھی قابل بخشش ہیں؟ وہ سوچنے ہیں کیا خداکی طرف ہمارے لیے بھی کوئی راستہ کھلا ہوا ہے؟ کیا ہماری واپسی کی بھی کوئی گنجائش ہے؟ اگرہم اس کیفیت پر نظر رکھیں توآیت کے مفہوم کو اچھی طرح سے سمجھ لیں گے ، کیونکہ وہ ہرقسم کی توبہ کے لئے تو آمادہ ہیں لیکن اپنے گناه کو قابل بخشش نہیں سمجھتے۔ خصوصًااگر انھوں نے بارہا توبہ کی ہو اور توڑ ڈالی ہو ۔ یہ آیت ان سب کو خوشخبری دے رہی ہے کہ تم سب کے لیے راستہ کھلا ہے۔ اسی لئے تاریخ اسلام کے مشهور مجرم اور سیدالشهداء حمزہ کے قاتل "وحشی" نے جب مسلمان ہوناچاہا تو وہ اس بات سے ڈررہا تھا کہ اس کی توبہ قبول نہ ہوگی کیونکہ واقعًا اس کا گناہ بہت بڑا تھا۔ بعض مفسرين کہتے ہیں کہ مذکورہ بالاآیت نازل ہوئی اوراس نے رحمت الٰہی کے دروازے اس وحشی اور دوسرے توبہ کرنے والے وحشیوں پر کھول دے۔ اگرچہ یہ سورہ مکی سورتوں میں سے ہے اور جس دن یہ آیت نازل ہوئی اس وقت تک نہ جنگ احد ہوئی تھی ،نہ حضرت حمزہ کی شہادت رونما ہوئی تھی اور نہ ہی وحشی کی توبہ کا کا مسئلہ تھا ۔ لہذا یہ ماجرا اس آیت کے لیے شان نزول نہیں بن سکتا ، بلکہ ایک قانون کلی کی ایک مصداق پر تطبیق ہوسکتا ہے، لیکن بہرحال یہ واقعہ آیت کے مفہوم کی وسعت کو مشخص کرسکتا ہے۔ ہم نے جوکچھ بیان کیا ہے اس سے واضح ہوگیا ہے کہ روح المعانی میں آلوسی جیسے مفسرین کا اس چیز پر اصرار کہ اس آیت میں غفران و بخشش کاواعده کسی چیز سے مشروط نہیں ہے، ایک غلط بات ہے اگرچہ اس نے اس کے لیے سترہ دلیلیں ذکر کی ہیں ،کیونکہ بعد والی آیات کے سا تھ واضح تضاد رکھتی ہے ، اوراس کی سترہ دلیلیں جن میں سے بہت سی قابل اوغام ہیں ، اس سے زیادہ اور کچھ نہیں بتائیں کہ خدا کی رحمت وسیع اور کشادہ ہے جس میں تمام گنہ گارشامل ہیں اور یہ چیز بعد والی آیات کے قرینے سے، اس وعدہ الٰہی کے مشروط ہونے کے منافی نہیں۔ اس آیت کے سلسلے میں کچھ اور مطالب بھی ہیں جو انشاء اللہ "چند نکات" کے تحت آئیں گے ۔ بعدوالی آیت میں تمام مجرموں اور گنہ گاروں کو رحمت الٰہی کے اس بے کراں دریامیں ورود کی راہ دکھاتے ہوئے فرمایا گیا ہے، اپنے پروردگار کی طرف لوٹ آؤ (وانيبوا الٰی ربکم )۔ اوراس کے سا منے سرتسلیم خم کرلو،اس کا فرمان دل وجان کے ساتھ سنو اور اسے قبول کرو . اس سے پہلے کے عذاب الٰہی تمھیں دامن گیرہوجائے اور کچھ کوئی تمھاری مدد نہ کر سکے (واسلموا له من قبل ان يأتيكم العذاب ثم لا تنصرون)۔ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ان دومراحل (مرحلہ انابت اور اسلام) کو طے کر لینے کے بعد تیسرے مرحلے کے بارے میں جو مرحلہ عمل ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے مزید فرمایا گیا ہے: ان بہترین احکام کی جو تمھارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئے ہیں پیروی کرو ، اس سے پہلے کہ عذاب الہی اچانک تھارے پاس آجائے اور تمھیں اس کی خبر بھی نہ ہو (واتبعوا احسن ما انزل الیکم من ربکم من قبل ان ياتك العذاب بغتة وانتم لا تشعرون )۔ اس طرح سے رحمت خدا تک پہنچنے کی راہ تین قدموں سے زیادہ نہیں ہے۔ پہلا قدم توبہ اورگناہ پریشمانی اور خدا کی طرف رخ۔ دوسراقدم ایمان اور خدا کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم۔ کمن ولدته امه وہ اس شخص کی طرح ہے جوابھی ماں کے بطن سے پیدا ہواہے۔ اس طرح سے قرآن لطفِ الہی کے دروازوں کو ہرانسان کے لیے ہر حالت میں اور ذمہ داریوں کے ہر قسم کے بوجھ کی صورت میں کھلا رکھتا ہے، اور اس کی واضح دلیل زیربحث آیات ہیں ۔ ان میں طرح طرح سے مجرموں اور گنہ گاروں کوخداکی طرف دعوت دی گئی ہے اورانھیں یہ اعتماد دیتی ہیں کہ وہ اپنے آپ کو گزشتہ زندگی سے بالکل جدا کرسکتے ہیں ۔ ایک روایت میں اپنی گرامی اسلام سے منقول ہے : التائب من الذنب كمن لا ذنب له جو شخص گناہ سے توبہ کرلے وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے اصلاً کوئی گناہ نہ کیا ہو۔ ؎1 یہی مفهوم کچھ اضافے کے ساتھ امام باقرؑ سے نقل ہوا ہے ، آپؐ نے فرمايا: التائب من الذنب كمن لا ذنب له ، والمقيم على الذنب وهومستغفر منه المستهزء جوشحص گناہ سے توبہ کرے وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے کوئی گناہ نہ کیا ہو، اور چو شخص استغفارکے ساتھ ساتھ گناہ بھی جاری رکھے ہوئے ہو تو وہ اس شخص کی طرح ہے جومذاق کرتا ہو۔ ؎2 لیکن ظاہر ہے کہ رحمت الٰہی کی طرف یہ واپسی بلاشرط نہیں ہوسکتی ، کیونکہ وہ حکیم ہے اور وہ کوئی کام بےحساب نہیں کرتا۔ اگراس نےاپنی رحمت کی آغوش کو سب کے لیے کھول رکھا ہے اور انھیں ہمیشہ اپنے طرف بلاتا رہتا ہے تو اس کے لیے بندوں میں اہلبیت کا ہونا بھی ضروری ہے ایک طرف تو انھیں اپنے تمام وجود کے ساتھ بازگشت کا خواہاں ہونا چاہیے اور اندرونی انقلاب اور بنیادی تبدلی پیدا کرنی چاہیے۔ دوسری طرف بازگشت کے بعد اپنے ایمان اور اعتقاد کی ان بنیادوں کو نئے سرے سے اٹھانا چاہیے جو طوفان گناہ کے باعث منہدم ہوچکی ہیں۔ تیسری طرف اعمال صالح کے ذریعے اپنی روحانی تاتوانی اور اخلاقی کمزوری کی تلافی کرنا چاہیے البتہ سابق گناہ جتنے زیادہ سنگین تھے اسی حساب سے زیادہ صالح اعمال بجالانے چاہییں اور یہ بالکل وہی چیز ہے جسے قرآن نے مذکورہ بالا تین آیات میں "انابت" "اسلام" اور "اتباع احسن" کے عنوان سے بیان کیا ہے۔ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ